1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غزل - خواب ہے یا خیال ہے دنیا

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by ایس فصیح ربانی, Oct 22, 2010.

  1. ایس فصیح ربانی
    Offline

    ایس فصیح ربانی ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2010
    Messages:
    62
    Likes Received:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    معزز احبا ب کے ذوق مطالعہ کی نذر


    غزل

    خواب ہے یا خیال ہے دنیا
    ایک مشکل سوال ہے دنیا

    اس میں پھنس کر نکل نہیں سکتے
    کوئی مکڑی کا جال ہے دنیا

    خلدِ عقبیٰ ہے اُس کا مستقبل
    جس کا ماضی نہ حال ہے دنیا

    آئنہ ہے مثال دنیا کی
    آئنے کی مثال ہے دنیا

    چند لمحوں کی‘ ساعتوں کی نہیں
    کاہشِ ماہ و سال ہے دنیا

    ہم یونہی شعلہ زن نہیں پھرتے
    باعثِ اشتعال ہے دنیا

    کون ہے جو کہ مطمئن ہے فصیحؔ
    کیا ترے حسبِ حال ہے دنیا

    شاہین فصیحؔ ربانی
     
  2. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: غزل - خواب ہے یا خیال ہے دنیا

    عمدہ انتخاب ہے بہت خوب زبردست :happy:
     
  3. ایس فصیح ربانی
    Offline

    ایس فصیح ربانی ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2010
    Messages:
    62
    Likes Received:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: غزل - خواب ہے یا خیال ہے دنیا

    حسن رضا جی!

    آپ کا بہت شکریہ۔ بہت خوش رہیے۔
     
  4. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: غزل - خواب ہے یا خیال ہے دنیا

    آئنہ ہے مثال دنیا کی
    آئنے کی مثال ہے دنیا

    کیا کہنے جناب! واصف علی واصف یاد آ گئے۔ بہت اعلٰی۔
     
  5. اقرا ناز
    Offline

    اقرا ناز ممبر

    Joined:
    Aug 31, 2009
    Messages:
    147
    Likes Received:
    6
    جواب: غزل - خواب ہے یا خیال ہے دنیا

    بہت عمدہ شیرنگ
     
  6. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: غزل - خواب ہے یا خیال ہے دنیا

    خوب ربانی جی بہت خوب

    عمدہ کلام ھے ، شاعری کی چوپال اب سونی نہیں‌ہو گی مجھے قوی امید ھے
     
  7. ایس فصیح ربانی
    Offline

    ایس فصیح ربانی ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2010
    Messages:
    62
    Likes Received:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: غزل - خواب ہے یا خیال ہے دنیا

    ملک بلال صاحب!
    اس عنایت پر ممنون ہوں آپ کا،
    ہر پل شاد رہیے۔
     
  8. ایس فصیح ربانی
    Offline

    ایس فصیح ربانی ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2010
    Messages:
    62
    Likes Received:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: غزل - خواب ہے یا خیال ہے دنیا


    اقرا ناز صاحبہ!
    آپ کا بہت شکریہ، شاد آباد رہیے
     
  9. ایس فصیح ربانی
    Offline

    ایس فصیح ربانی ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2010
    Messages:
    62
    Likes Received:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: غزل - خواب ہے یا خیال ہے دنیا


    خوشی جی!

    بہت خوشی ہوئی آپ کی رائے پڑھکر،
    ان شاءاللہ اپنی شاعری کے ساتھ حاضری دیتا رہونگا۔
    آپ کا بہت شکریہ۔
    سدا خوش رہیے
     

Share This Page