1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سکھا دے راستہ جو کچھ اسے حاصل سمجھ لینا ۔۔۔۔ طلب اصلاح

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by زنیرہ عقیل, Dec 12, 2018.

  1. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    سکھا دے راستہ جو کچھ اسے حاصل سمجھ لینا
    ضروری تو نہیں ہر شخص کو منزل سمجھ لینا
    ضروری تو مقابل کو نہیں ہے قتل کر دینا
    اگر ملنے سے گھبرائے اسے گھائل سمجھ لینا
    وفا کے نام پر جینا وفا کے نام پر مرنا
    وفا کو بس ہمارے خون میں شامل سمجھ لینا
    سمندر کا سفر ہے اور ہیں تاریکیاں ہر سو
    جہاں پر کشتی ٹکرائے اسے ساحل سمجھ لینا
    اگر اک لوتھڑا ہو وہ بھی ہو حالات کا مارا
    بنا سوچے اسے میرا ہی زخمی دل سمجھ لینا
    مباحث میں وہ مجھ سے جیت تو سکتا نہیں ہے گل
    جہاں خاموش ہو جائے اسے قائل سمجھ لینا

    زنیرہ گل
     
    Last edited: Dec 12, 2018
  2. شکیل احمد خان
    Offline

    شکیل احمد خان ممبر

    Joined:
    Nov 10, 2014
    Messages:
    1,524
    Likes Received:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    بھئی واہ !
    بہت خوبصورت ،مکمل ابلاغ کے ساتھ ،ہر مصرع صاف ،ہر شعر عقل اور منطق کے مطابق،قافیہ بھی خوبصورت اور ردیف بھی نیچرل۔شاباش زنیرہ شاباش ۔
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  3. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ محترم
    اللہ جزائے خیر دے آمین
     

Share This Page