1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سوات کی سیر

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از ثناء, ‏29 مئی 2006۔

موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    جی دوستان “ہماری اردو-- پیاری اردو“
    میں کوئی دس دن بعد آئی ہوں تو ہماری اردو پیاری اردو کو دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا۔ یقین جانے اتنی تھوڑی دیر میں اتنے سارے صارفین اور اتنے سارے پیغامات دیکھے تو یقین جانئیے کہ یقین نہیں‌ ہو رہا کہ یہ ہماری ہی چوپال ہے۔
    اس پر تمام اہل چوپال کی بے حد شکر گزار ہوں کہ انھوں نے اسے اتنی عزت اور رونق بخشی اس پر تمام صارفین کو مبارک باد قبول ہو۔
    تو دوستو! آپ کو اپنی لمبی غیر حاضری کی وجہ بتاتی ہوں اور معذرت کرتی ہوں کہ جاتے وقت میں آپ لوگوں کو بتا نہیں سکی۔
    جناب اس محفل کے منتظم اعلٰی جناب حماد صاحب برطانیہ سے پاکستان مختصر چھٹیوں پر تشریف لائے۔ تو ان کا گھومنے پھرنے کا پروگرام بنا۔ اور ساتھ اپنی معیت میں ہمیں بھی سوات کی سیر کروانے لے گئے۔
    ہمارا مختصر سا قافلہ جس میں راقم الحروف، ذیشان، عمران، صدف اور حماد شامل تھے 17 مئی کو لاہور سے روانہ ہوئے اور اسلام آباد سے اس میں ناصر بھائی بمعہ اپنی فیملی کے شامل ہوئے ۔ ہمارا پہلا پڑاؤ جہانگیرہ تھا جہاں جا کر ہم نے صبح کا ناشتہ کیا۔ اور رات کا عشائیہ ہم نے مینگورہ میں جا کر کیا پھر اس کے بعد ہمیں نہ پتہ چلا کہ کب کیا کھایا اور کب کس طرف گئے بس سوات کی وادیاں تھیں اور ہم تھے۔
    وہ کیا کہتے ہیں کہ
    َِ
    ہم تم ہوں گے بادل ہوگا
    رقص میں سارا جنگل ہوگا

    کیا خوبصورت علاقہ ہے۔ لاہور کی گرمی کھا کھا کر وہاں جا کر پتا چلا کہ ہم تو کسی جنت میں پہنچ گئے ہیں۔ جن جن مقامات پر ہم گئے ان میں مالم جبہ، بحرین، میاندم، والئی سوات کے پرانے محلات، کالام، مٹلتان، اور دھماکہ جھیل قابل ذکر ہیں۔ اور ہاں گلشیئر پر جا کر سلائیڈنگ کا تو مزہ ہی اپنا ہے۔ اور ٹراؤٹ مچھلی کھانا اس کی تو بات ہی کچھ اور ہے۔
    تو جناب یوں ہم نے آپ سے دس دن دوری میں گزارے کہ ہم وہاں تھے جہاں سے ہمیں بھی اپنی خبر نہیں تھی۔

    اور اس چوپال پر اتنی رونق لگانے پر ایک بار پھر آپ سب کو بہت بہت مبارک باد بمعہ شکریہ کے قبول ہو

    میرے خیال میں مبارک باد اور شکریہ کی سب سے ذیادہ حقدار میری عزیز من سھیلی ہما ہے۔ جس پر حماد بھی اسے بہت بہت مبارک باد دے رہے ہیں۔
     
  2. پٹھان
    آف لائن

    پٹھان ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    514
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    اچھی صحبت انسان کو اچھا بناتی ہے۔

    ثناء ذیشان، عمران، صدف اور حماد
    کی سوات سے واپسی پر خوش آمدید
    اورہم اپنے سابقہ طرزعمل سے تائب ہوتے ہیں
    واقعی
    اچھی صحبت انسان کو اچھا بناتی ہے۔
    ہماری کوشش ہو کہ ہم اچھے بچے ثابت ہوں
     
  3. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    لاہور کی گرمی اور شمالی علاقہ جات

    واپسی پر خوش آمدید!
    لاہور کی گرمی کھا کھا کر شمالی علاقہ جات سیر کے لئے گئی تھیں تاکہ بیلنس ہو جائے۔ لیکن وہاں تو بہت زیادہ سردی ہے اب سردی کھانے کے بعد لاہور کیسا لگا؟
     
  4. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    سیر کی داستان پڑھ کر اچھا لگا

    شکریہ ثناء جی، آپ کی سیر کی داستان پڑھ کر اچھا لگا۔ آپ کی واپسی کے سبھی منتظر تھے۔ اب ذرا جلدی سے ہماری پیاری اُردو کو سجانے سنوارنے کا کام دوبارہ سے شروع کر لیں۔
     
  5. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    جی دوستو
    اگر اسی طرح آپ کا تعاون شامل حال رہا تو ایک دن دور نہیں جب اس کو چار چاند لگ جائیں گے

    جناب پیا
    یقین کریں دل کر رہا ہے کہ ایک عدد کمپیوٹر اٹھائیں اور کالام جا کر ڈیرہ لگا لیں اور وہاں آرام سے بیٹھ کر ہماری اردو پیاری اردو کے لیے کام کریں۔ یہاں ایک منٹ نہ رکیں ۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن کیا ہے نا کہ مجبوری ہے :(

    اور پٹھان کا تائب ہونا اچھا لگا :p
     
  6. شمیل قریشی
    آف لائن

    شمیل قریشی ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مئی 2006
    پیغامات:
    45
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ماشاء اللہ ، خوب محفل سجائي ہے آپ لوگوں نے ۔ اللہ اس محفل کو قائم و دائم رکھے ۔ آمین ۔
     
  7. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    آمین

    اور اگر شہر محبت سے اسی طرح محبت کی پھوار آتی رہی تو وہ دن دور نہیں جب چار سو اسی کا ڈنکا ہوگا :)
     
  8. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اور لوگوں کو دعوت دیں۔

    شمیل بھائی! اللہ آپ کو خوش رکھے۔ جیسا کہ میں نے حماد بھائی سے بھی درخواست کی تھی کہ کمپیوٹر میں دلچسپی رکھنے والے ایسے لوگ جن کی انگریزی کمزور ہو وہ اردو ویب سائٹس میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہیں اگر مناسب طریقے سے ہماری اردو کی دعوت دی جائے تو وہ ضرور ایسی ویب سائٹ میں شامل ہوں گے۔ میں بھی اپنے دوستوں کو دعوت دیتا ہوں، آپ بھی اپنا کردار ادا کریں۔ اردو سے محبت کرنے والے دوستوں کو مدعو کریں تاکہ یہاں رنگ جمے۔ تھوڑے ہی دنوں میں ہماری اردو نے کافی ترقی کی ہے۔ اسے اور بہتری کی طرف لے جانا ہے۔ اور یہ تبھی ممکن ہے جب سارے ہی اس کے بارے میں اپنے دوستوں کو بتائیں۔ بہت شکریہ
     
  9. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    الف لام میم
    آپ نے اچھا خیال پیش کیا میں نے بھی ایک دو دفعہ اپنی کلاس فیلوز کو اس کے متعلق بتایا تو انھوں نے اسے سراہا تو بہت لیکن اس طرف آنے کو تیار نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
    ان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اردو کو اس کے اصل رسم الخط میں ٹائپ کون کرے۔ مجھے سمجھ نہیں‌آتی کہ اردو بولنے، پڑھنے ، سننے اور لکھنے والے بھی اس کو کمپیوٹر پر ٹائپ کرنے سے کیوں گھبراتے ہیں۔
     
  10. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    رونق

    جب تک ھم ایک ساتھ ہیں رونق ایسے ہی رھے گی
     
  11. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ان شاءاللہ
     
  12. فاطی
    آف لائن

    فاطی ممبر

    شمولیت:
    ‏28 مئی 2006
    پیغامات:
    26
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اپنوں کا سا ماحول اچھا لگا

    پیاری ثناء
    آپ حماد بھائی (سوری ابھی نہی جانتی کون کون ‘‘بھائی‘‘ کے ناطے کو ناپسند کرتا ہے ) ذیشان بھائی، عمران بھائی، اور ،،،
    ارے صدف صاحبہ منتظمین میں سے ہیں ؟ انہیں تو ‘‘مائینڈ ‘‘ نہیں کرنا چاہیئے ، ہاں یہ راقم الحروف کون ہیں ؟
    آپ سب کی یہ محفل بہت اچھی لگی اللہ اسے ہمیشہ قائم رکھے، اور دلی دعا ہے کہ ‘‘اردو‘‘ بہت جلد بین الاقوامی زبان کے بطور پہچانی جائے۔ آمین
     
  13. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    جی پیاری فاطی
    آداب
    سب سے پہلے تو میں‌ آپ کو اس چوپال پر خوش آمدید کہتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ آپ آئندہ بھی اس چوپال پر اسی طرح رونق افروز رہیں گی۔
    ہاں‌آپ کافی سارے لوگوں کا پوچھ رہیں تھی تو اس میں آپ کو آگاہ کردوں کہ ذیشان بھائی ابھی سکول جاتے ہیں ہفتم کلاس میں پڑھتے ہیں عمران میرا چھوٹا سا پیارا بھائی ہے اور ابھی پانچویں کلاس میں پڑھتا ہے اور رہی بات صدف کی تو صدف میری پیاری سی سھیلی ہے اور کلاس فیلو بھی ہے۔ اسے میں نے ہماری اردو کا رکن تو بنا دیا مگر اس کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہے، اس لئے دوبارہ ادھر نہیں آئی۔ اور راقم الحروف سے میری مراد مابدولت ہیں۔
     
  14. فنا
    آف لائن

    فنا ممبر

    شمولیت:
    ‏8 جون 2006
    پیغامات:
    238
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    سبھی کچھ نہ کچھ لکھ رہے ہیں تو سوچا ہمیں بھی کچھ لکھنا چاہئے پر یہ نہیں سوچا کہ کیا لکھنا چاہئے
    اس لئے ملتے ہیں بریک کے بعد
     
  15. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    بریک کچھ لمبی ہی نہیں ہو گئی؟
     
  16. فنا
    آف لائن

    فنا ممبر

    شمولیت:
    ‏8 جون 2006
    پیغامات:
    238
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جی یہ بریک کی بجائے لگتا ہے بریکر لگ گیا اور شاید اس لڑی کو پڑھنے والوں کو بھی
     
  17. ڈی این اے سحر
    آف لائن

    ڈی این اے سحر ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مئی 2006
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    فناء کی بریک بڑی سخت نکلی !!!

    ثناء نے کہا :-
    میں کوئی دس دن بعد آئی ہوں تو ہماری اردو پیاری اردو کو دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا۔ یقین جانے اتنی تھوڑی دیر میں اتنے سارے صارفین اور اتنے سارے پیغامات دیکھے تو یقین جانئیے کہ یقین نہیں‌ ہو رہا کہ یہ ہماری ہی چوپال ہے۔

    پھر فناء جاتے جاتے ایسی جام ٹائیپ بریک لگا گئی۔کافی بریک لگ چُکی اب کب مِل رہی ہو فناء ؟
    ثناء جی آپ پھر باغ باغ ہونے کے چکر میں تو غائیب نہیں ؟
     
  18. فنا
    آف لائن

    فنا ممبر

    شمولیت:
    ‏8 جون 2006
    پیغامات:
    238
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    پہلی بات تو یہ میں مس نہیں، مسٹر ہوں، کسی غلط فہمی میں مت رہیئے گا اور دوسرا یہ کہ جب کوئی بندہ فناء کو مِل لے تو پھر وہ کسی کو مِلنے کے قابل نہیں رہتا عالمِ بالا میں پہنچ جاتا ہے
    رہی مجھ سے ملنے کی بات تو میں حا ضر ہوں
     
  19. راجا نعیم
    آف لائن

    راجا نعیم ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2006
    پیغامات:
    96
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    واہ جی واہ ۔ کالام اور ٹراوٹ مچھلی۔۔
    کیا یاد کرا دیا۔
     
  20. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    انسان جیسا خود ہوتا ہے ویسا ہی دوسروں کو تصور کرتا ہے اور ڈی این اے سحر کے بارے میں تمام ساتھی جانتے ہیں۔
     
  21. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ڈی این اے سحر بہت اچھا نام ہے۔
     
  22. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
  23. چوہد ری فیضان
    آف لائن

    چوہد ری فیضان ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جون 2006
    پیغامات:
    165
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    پولیس انکل
    آپ کو ڈی این اے سحر کا نام بہت پسند ہے
    میرے خیال میں‌تو آپ ڈی این اے کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    :wink: :wink: :wink:
     
  24. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    آپ نے تو ڈی این اے سحر کو۔۔۔۔۔۔؟؟؟ :?:
     
  25. چوہد ری فیضان
    آف لائن

    چوہد ری فیضان ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جون 2006
    پیغامات:
    165
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    چالان کرنے کے چکر میں ہیں
     
  26. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    کیا پتا چلتا ہے، پولیس کب، کہاں اور کس بہانے سے کسی کا چالان کر دے۔
     
  27. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    یہاں بات ہورہی تھی سوات کی سیر کی اور نہ جانے یہ پولیس کب سے چالان بک ہاتھ میں پکڑے آٹپکی۔
    :p
     
  28. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ہوشیار! پولیس کبھی بھی کہیں ‌بھی آ سکتی ہے۔
     
  29. پٹھان
    آف لائن

    پٹھان ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    514
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    آپ رکھ لیں نا !!!!!!!!
    :84:
     
  30. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ابھی میں اس نام کے قابل نہیں ہوا :wink:

    شکر ہے :wink:
     
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں