1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

توبہ

Discussion in 'اردو ادب' started by intelligent086, Nov 9, 2020.

  1. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    Joined:
    Apr 28, 2013
    Messages:
    7,273
    Likes Received:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    توبہ

    ایک بزرگ کہیں جا رہے تھے۔ راستے میں کچھ بچے آپس میں بحث کر رہے تھے۔ ایک بچے نے پوچھا ،بابا جی آپ ہمارا فیصلہ کر دیں۔
    بزرگ نے پوچھا مسئلہ کیا ہے۔ بچے نے کہا کہ ہم آپس میں بحث کر رہے ہیں کہ ایک آدمی بہت نیک ہے کبھی گناہ نہیں کیا اس کے دل پر اللہ کی خاص نظر رہتی ہے ،اور دوسرا آدمی بہت گنہگار ہے اور سچی توبہ کر لے، اس کے دل پر بھی اللہ کی خاص نظر رہتی ہے۔ وہ بزرگ فرمانے لگے ،بیٹا میں عالم تو نہیں ہوں تاہم میرے تجربے میں ایک بات آئی ہے۔ میں کھڈی پر کپڑا بنتا ہوں جب دھاگے ٹوٹ جاتے ہیں تو اس میں گرہ لگاتا ہوں۔ اس کے بعد اس پر خاص نظر رکھتا ہوں کہ وہ دوبارہ نہ ٹوٹ جائے۔ ممکن ہے جو بندہ غلط راستہ چھوڑ کر سچی توبہ کرلے اللہ اس کو اپنی گانٹھ سے باندھ لے اور اس پر خاص نظر رہتی ہو کہ یہ بندہ کہیں دوبارہ نہ ٹو ٹ جائے ۔

     

Share This Page