1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اے کاش عہدِ رسالت میں میں ہوا ہوت

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by نعیم, Nov 22, 2006.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اے کاش عہدِ رسالت میں میں ہوا ہوتا
    رسولِ پاک کے قدموں کو چومتا ہوتا

    حضور ! آپ کے نعلین ہوتے آنکھوں پر
    مدینہ پاک کی راہوں میں یوں بچھا ہوتا

    مجھے بھی نسبتِ خاکِ مدینہ مل جاتی
    کبھی جو مر کے مدینے کی گردِ راہ ہوتا

    میں ان کے شہر کی گلیوں کی کنکری بن کر
    گواہی شانِ رسالت کی دے رہا ہوتا

    حِرا کے غار میں امت کے غم میں بہہ جاتا
    جو ایک قطرہء چشمانِ مصطفیٰ ہوتا

    میں نورِ جلوہء حسنِ ازل کی چاہت میں
    بلالِ حبشی کی راہوں پہ چل پڑا ہوتا

    سگانِ کوچہء جاناں میں نام آتا میرا
    نبی کے خوانِ کرم پہ جو پل رہا ہوتا

    دیے جلاتا میں پلکوں پہ ایسے شام و سحر
    بس ان کے دیکھتے رہنے کا سلسلہ ہوتا

    ہزار جان سے قرباں بنامِ سرورِ دیں
    میرا وجود بھی سنگِ رہِ وفا ہوتا

    رضا سے خار کو قربت چمن کی مل جاتی
    میں پھول بن کے جہاں میں مہک گیا ہوتا


    اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلی وآلہ وسلم

    محمد نعیم رضا​
     
  2. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    Re: اے کاش عہدِ رسالت میں میں ہوا ہوتا

    جزاک اللہ! نعیم بھائی!
     
  3. نادیہ خان
    Offline

    نادیہ خان ممبر

    Joined:
    Jun 26, 2006
    Messages:
    827
    Likes Received:
    9
    Re: اے کاش عہدِ رسالت میں میں ہوا ہوتا

    بہت ہی اچھا کلام ہے
    نعیم صاحب! کیا یہ آپ کا کلام ہے یا انتخاب ہے ؟
     
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: اے کاش عہدِ رسالت میں میں ہوا ہوتا

    بحمد اللہ تعالیٰ
    مجھ نکمے ہی کو لکھنے کی توفیق دی گئی تھی۔
     
  5. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    4,208
    Likes Received:
    11
    Re: اے کاش عہدِ رسالت میں میں ہوا ہوتا


    کتنے لاکھ دلوں‌کی ترجمانی کر دی آپ نے نعیم صاحب۔
    بہت خوب ۔ سبحان اللہ بہت پیارا کلام۔ ہر شعر دل میں اتر جانے والا ہے
     
  6. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: اے کاش عہدِ رسالت میں میں ہوا ہوتا

    الحمد للہ تعالیٰ و بتوفیقہِ
     
  7. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    4,208
    Likes Received:
    11
    Re: اے کاش عہدِ رسالت میں میں ہوا ہوتا

    نعیم صاحب ۔کیسے لکھتے ہیں ایسا کلام ؟
     
  8. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    Re: اے کاش عہدِ رسالت میں میں ہوا ہوتا

    ماشاءاللہ! یہ جان کر بہت خوشی ہوئی۔ اللہ پاک آپ کو جزا دے۔
     
  9. نادیہ خان
    Offline

    نادیہ خان ممبر

    Joined:
    Jun 26, 2006
    Messages:
    827
    Likes Received:
    9
    Re: اے کاش عہدِ رسالت میں میں ہوا ہوتا

    بہت خوشی ہوئی یہ جان کر اللہ آپ کے ذوق میں اور اضافہ فرمائے
     
  10. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: اے کاش عہدِ رسالت میں میں ہوا ہوتا

    زاہرا جی کا سوال تھا
    زاہرا جی جواب تو میں دے چکا ہوں۔

    جس سے لکھوایا جائے وہ کیا بتائے گا کیسے لکھا ہے !
     
  11. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    4,208
    Likes Received:
    11
    Re: اے کاش عہدِ رسالت میں میں ہوا ہوتا

    اگر ایسا ہے تو اللہ تعالی کا بہت کرم ہے آپ پر
     
  12. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: اے کاش عہدِ رسالت میں میں ہوا ہوتا

    الحمد للہ تعالیٰ

    یہ ناز یہ انداز ہمارے نہیں ہوتے
    جھولی میں اگر ٹکڑے تمھارے نہیں ہوتے
    ملتی نہ اگر بھیک ہمیں آپ کے در سے
    اس شان سے منگتوں کے گذارے نہیں ہوتے​
     
  13. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    4,208
    Likes Received:
    11
    Re: اے کاش عہدِ رسالت میں میں ہوا ہوتا

    سبحان اللہ

    وہ کیا مصرعہ ہے کا

    یہ سب تمھارا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے
    میں اس کرم کے کہاں‌تھا قابل حضور :saw: کی بندہ پروری ہے

    نعیم صاحب آپکی نئی نعت کا انتظار رہے گا
     
  14. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    نعت : تیری یاد آئی (نعت گو: محمد نع

    ایک نعت اور

    غمِ ہجراں نے جو گھیرا تو تیری یاد آئی
    آنکھ سے اشک جو نکلا تو تیری یاد آئی

    میرا ہر لفظ تیری مِدح کے سانچے میں ڈھلا
    میں نے جب قلم اٹھایا تو تیری یاد آئی

    وہ قصیدہ جو تیری یاد میں دل پہ ہے لکھا
    جب سرِ بزم سنایا تو تیری یاد آئی

    کر کے تسبیحِ اِلہ سجدے میں سر کو رکھ کر
    وقتِ قعدہ جو میں بیٹھا تو تیری یاد آئی

    تیری مِدحت، تیرا عرفان ہی ہر جا پایا
    میں نے قرآن کو کھولا تو تیری یاد آئی

    شبِ والیل میں دیکھی تیرے گیسو کی جھلک
    والقمر چاند کو سوچا تو تیری یاد آئی

    دل کے آئینے سے ہر نقشِ خیالی دھو کر
    میں نے جو خود کو بھلایا تو تیری یاد آئی

    شبِ ہجراں تیرے دیدار کی امیدوں پہ
    مثلِ شمع جو میں رویا تو تیری یاد آئی

    میں نے دربارِ الہی میں رضا بہرِ دعا
    جب کبھی ہاتھ اٹھایا تو تیری یاد آئی

    (محمد نعیم رضا)​
     
    تانیہ likes this.
  15. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    Re: اے کاش عہدِ رسالت میں میں ہوا ہوتا

    جزاک اللہ!

    بہت ہی خوب! نعیم بھائی! الفاظ نہیں کہ تعریف کر سکوں۔
     
  16. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: اے کاش عہدِ رسالت میں میں ہوا ہوتا

    شکریہ بھائی !
    اللہ تعالی اور اسکا حبیب :saw: قبول فرما لیں تو یہی سعادت ہے۔
     
  17. مناپہلوان
    Offline

    مناپہلوان مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Dec 8, 2012
    Messages:
    1,717
    Likes Received:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    اس سے مجھے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان کے لکھے ہوئے معراجیہ دیوان کا شعر یاد آگیا

    جو ہم بھی واں ہوتے خاکِ گلشن، لپٹ کے قدموں کی لیتے اترن
    مگر کریں کیا نصیب میں تو یہ نامرادی کے دن لکھے تھے

    ویسے تو پورا دیوانِ معراج ہی عاشقوں کی معراج ہے مگر اس دھاگے کی مناسبت سے یہ شعر یاد آگیا
     
    نعیم likes this.
  18. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ اور بہت شکریہ
     
    نعیم likes this.
  19. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ منا پہلوان اور پاکستانی بھائی ۔
    آپ دونوں بھائیوں کی محبتوں کا بہت شکریہ ۔ جزاکما اللہ خیر۔
    دعاؤں کی التماس ہے۔
     

Share This Page