1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انتقام (ن م راشد)

Discussion in 'اردو شاعری' started by وہاب اعجاز, May 31, 2006.

  1. وہاب اعجاز
    Offline

    وہاب اعجاز ممبر

    Joined:
    May 23, 2006
    Messages:
    13
    Likes Received:
    0
    انتقام

    اُس کا چہرہ، اُس کے خدوخال یاد آتے نہیں
    اک شبستاں یاد ہے
    اک برہنہ جسم آتشداں کے پاس
    فرش پر قالین، قالینوں کی سیج
    دھات اور پتھر کے بت
    گوشہء دیوار میں ہنستے ہوئے!
    اور آتشداں میں انگاروں‌کا شور
    اُن بتوں کی بے حِسی پر خشمگیں;
    اُجلی اُجلی اونچی دیواروں پہ عکس
    اُن فرنگی حاکموں کی یادگار
    جن کی تلواروں نے رکھا تھا یہاں
    سنگِ بنیادِ فرنگ!


    اُس کا چہرہ اُس کے خدوخال یاد آتے نہیں
    اک برہنہ جسم اب تک یاد ہے
    اجنبی عورت کا جسم،
    میرے ‘ہونٹوں‘ نے لیا تھا رات بھر
    جس سے اربابِ وطن کی بے بسی کا انتقام
    وہ برہنہ جسم اب تک یاد ہے!
     
  2. نادیہ خان
    Offline

    نادیہ خان ممبر

    Joined:
    Jun 26, 2006
    Messages:
    827
    Likes Received:
    9
    وہاب صاحب معذرت کچھ پلے نہیں پڑا
     
  3. شامی
    Offline

    شامی ممبر

    Joined:
    Aug 25, 2006
    Messages:
    562
    Likes Received:
    1
    آپ کے پلے کبھی کچھ پڑاا بھی ہے نادیہ جی
     
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    وہاب صاحب۔
    اب ایسی بھی شاعری کیا کرنا جس میں اخلاقیات کا دامن بھی ہاتھ سے نکلتا نظر آئے ۔۔یہاں معزز خواتین بھی ہیں۔ خدا کے لیے اپنی سطح دکھانے سے پرہیز کریں۔
     
  5. م۔م۔مغل
    Offline

    م۔م۔مغل مہمان

    کیا خوب نظم پیش کی ہے واہ ۔۔ کیا بات ہے ۔۔ خوش رہیں جناب
     
  6. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    بہت خوب۔۔!
     

Share This Page