1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اب کیا ہوگا ؟

Discussion in 'گپ شپ' started by ھارون رشید, Jan 15, 2013.

  1. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    بلکل ہونا تو یہی چاہیے مگر ۔ ۔ ۔
    آپ سمجھ نہیں رہے ۔ ۔ ۔ سعودیہ میں اختیارات بادشاہ یا شہزدے کے پاس ہیں ۔ ۔ ۔ عوام کو جمہوری حقوق حاصل نہیں ۔ ۔ ۔ سیاسی جماعتیں نہیں ہیں ۔ ۔ ۔ گرفتاریوں پر احتجاج نہیں ہوتا ۔ ۔ ۔ عدالتی نظام مربوط اور مضبوط ہے ۔ ۔ ۔ ادارے مستحکم اور غیر سیاسی ہیں ۔ ۔ ۔ جبکہ پاکستان میں اختیارات کسی ایک جگہ نہیں ہیں ۔ ۔ ۔ عوام میں شعوری بالیدگی نہیں ۔ ۔ ۔ ملک کے طول عرض میں سنجیدہ و غیر سنجیدہ سینکڑوں سیاسی جماعتیں ہیں ۔ ۔ ۔ اگر کوئی سیاسی کارکن بھی گرفتار ہوتا ہے تو غیر ضروری طور پر احتجاج اور توڑ پھوڑ شروع ہو جاتی ہے ۔ ۔ ۔عدالتی نظام نہایت ہی بیسودہ اور بے بس ہے ۔ ۔ ۔ ادارے غیر مستحکم اور سیاسی ہیں ۔ ۔ ۔ یہاں یہ اس طرح ممکن نہیں ۔ ۔ ۔ چونکہ کسی کو پکڑنے کا اختیار حکومت کے پاس نہیں اس لیے شہزادے والا کام حکومت نہیں کر سکتی ۔ ۔ ۔ اور اگر ادارے کسی کو سچے جھوٹے پکڑ بھی لیں تو عوام سڑکوں پر نکل آتی ہے ۔ ۔ ۔ سیاسی جماعتیں بدعنوانی پر گرفتار لوگوں کی حمایت میں باہم اتفاق کر لیتی ہیں اور سیاسی انتقام کا راگ آلاپنے لگتی ہیں اور دُنیا کے ہر فورم پر ملک کو بدنام کرتی ہیں ۔ ۔ ۔ عدالتوں میں موجود جج صاحبان کی اکثریت ان ہی سیاسی جماعتوں کے لاء ونگز کے ممبران ہوتے ہیں (جج صاحبان کو حکومت اور اپوزیشن مل کر منتخب کرتے ہیں ) پولیس و دیگر اداروں میں بھی سیاسی بھرتیاں ہوتی ہیں ۔ ۔ ۔ نیب کا چئیرمین بھی حکومت و اپوزیشن لیڈر لگاتے ہیں ۔ ۔ ۔ یہ سب لوگ جنہیں آپ خود ان اداروں مین لاتے ہین وہ کیسے اپ کے خلاف کوئی کاروائی کر سکتے ہیں ؟
     
  2. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    میں آپ کے نقطہ نظر سے اتفاق کرتا ہوں کچھ چیزوں کو نکال کر
    اگر ہماری حکومت ، عدلیہ ، اسٹبلشمنٹ ، ادارے سب اچھے کے لیے متحد ہو جائیں قوم کو یقین دہانی کروائیں کہ کسی سے انتقام نہیں لیا جارہا یہ انکے اپنے کارناموں کا نتیجہ ہے جو یہ اب بھگت رہے ہیں تو ہم (قوم) جو باشعور ہیں بلکل اپنی حکومت و اداروں کا ساتھ دیں گے ۔ اور ایسا کرنے سے کوئی احتجاج نہیں ہوگا اگر کوئی کرے بھی تو انہیں بھی دَھر لیں دوبارہ کوئی ایسا نہیں کرے گا ۔ جو اپنے لیڈروں کے غلط ہونے کے باوجود انکا دفاع کریں انکے لیے احتجاج کریں وہ دراصل جاہل ہیں انہیں شعور ہی نہیں وہ صرف قیمے والے نان اور بریانی والی عوام ہے
    مگر جو سعودیہ نے کیا ہے حل وہی ہے اور سعودیہ کو ایسا کرنے میں فائدہ بھی ہوا ہے
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  3. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    کرکٹ ٹیم پر خرچہ کم کر کے ہاکی فٹبال اور دوسرے گیمز پر خرچ کیے جائیں جو ہمیشہ پاکستان کے لیے طلائی تمغے جیت سکیں
     
    حسن رضا likes this.
  4. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    ملک مستحکم اور مضبوط میرے خیال میں جن چیزوں سے ہوتا ہے وہ ہے (جس سے آپ کا متفق ہونا ضروری نہیں )
    مضبوط اور ایماندار عدلیہ اور انتظامیہ جس میں فوج پولیس اور ادارے شامل ہیں
    بدلے کی سیاست ختم کر کے صرف اور صرف قومی مفادات پر توجہ دی جائے
    سعودی شہزادے پکڑے گئے اور رہا بھی ہو گئے لیکن ان کے رہا ہونے سے فائدہ سعودی عرب کو ہوا.

    میرا اپنا خیال یہ ہے کہ عمران خان رقم واپس لینے میں دلچسپی لینے کی بجائے اپنے آگے میدان صاف رکھنے کی کوشش میں ہے تاکہ اگلے الیکشن میں پھر سے آجائے
    بظاہر یہی لگ رہا ہے
     
  5. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    اب یہاں سیاست کو بس کر دیں

    اور بتائیں اب کیا ہوگا ؟؟؟
     
  6. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    کل جمعرات ہے ۔ ۔ ۔ اب کیا ہو گا ؟
     
  7. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    جہاں جمعہ کی چھٹی ہوتی ہے وہاں جمعرات کے چلتے ہفتہ وار کلوزنگ ہو گی !!! اب کیا ہوگا ؟؟؟
     
  8. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    آپ کو نہیں پتا
     
  9. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    ہندوؤں کے ساتھ جنگ؟
     
  10. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    اب جنگ کی باتیں ہوں گی :(
     
  11. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    ایٹم بم کی کرلیں `
     

Share This Page