1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے(سلسلے ملاقاتوں کے)

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از واصف حسین, ‏13 اپریل 2011۔

  1. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    وہی مناظر پھر سے آنکھوں کے سامنے گھوم گئے۔
    شکریہ واصف بھائی
    مزید کا انتظار ہے۔
     
    آصف احمد بھٹی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    کان میں داخل ہوئے تو ایک پرسرار منظر نے ہمارا استقبال کیا۔ تا حد نگاہ زرد قمقمے اور نیچے آہنی پٹڑی۔ دیواروں پر نمک اور سیلن۔ خوف تو نہیں آیا کہ سب ایک دوسرے کے سہارے اور بلند آواز میں قہقے اور خوش گپیاں لگانے میں مگن رہے۔ ٹرین کے نہ ملنے کو اختر بھائی اور ہارون بھائی کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے ہم آگے بڑھتے گئے۔چند ایک مقامات پر رک کر تصاویر اتاری گئیں۔آخر کار ہم اس مقام پر پہنچے جس کا نام چاندنی چوک رکھا گیا ہے۔ اس جگہ سے سیاحتی علاقے کا آغاز ہو تا ہے۔ دم لینے کے لیے یہاں بنچ بھی لگائے گئے ہیں۔ اور یہی وہ مقام ہے جہاں نہ چلنے والے ٹرین نے ہمیں اپنا دیدار کروایا۔

    [​IMG]

    ٹرین کے نہ چلنے کی خبر کے سازش ہونے کے امکانات پر از سر نو غور کیا گیا مگر اب اس پر فقط کف افسوس ہی ملا جا سکتا تھا۔ خیر ہم تھوڑی دیر آرام اور تصاویر بنانے کے بعد چاندنی چوک سے روانہ ہوئے اور پہلا پڑاو نمک کی اینٹوں سے بنائی گئی مسجد پر ہوا۔ خوبصورت روشنیوں سے مزین مسجد ایک قابل دید شہکار ہے۔ پیدل چلنے کی وجہ سے تھکاوٹ بھی تھی اور پھر کان کے اندر خنک ماحول اور مسجد کی پرسکون فضا۔ دو صارفین جوکہ تصویر کشی پر معمور تھے ان کے سوا سب مسجد میں براجمان ہو گئے۔ بہت مشکل سے ان کو اٹھنے پر راضی کیا اور آگے کا رخ کیا۔نمک کی دیواریں اور کرسٹل دیکھتے گپ شپ لگاتے ہم آگے بڑھتے رہےاور تصویر کشی کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔نمک سے بنا مینار پاکستان اور متعدد نمک کے تالاب دیکھتے ہم سیاحتی علاقے کے مرکز میں پہنچے جہاں ایک چائے کا مرکز اور نمک سے بنائے گئے فن پاروں کی دکان تھی۔ اسی مرکز سے ایک ذیلی گلی ہے جہاں پل صراط نام کی جگہ ہے۔ یہ نمک سے بنا ہوا ایک قدرتی پل ہے جس کے دونوں اطراف نمک کے پانی کے تالاب ہیں۔ پل صراط سے گزر کر ہم نے قدرتی طور پر بنی علامہ اقبال کی تصویر دیکھی اور واپس مرکزی حصے کی طرف آئے جہاں کچھ صارفین نمک کے بنے ہوئے لیمپ خرید رہے تھے۔ دکان سے پانی خرید کر پیا گیا اور واپسی کا سفر شروع کیا۔

    چاندنی چوک پر واپس پہنچے تو ٹرین بھی واپسی کے لیے تیار تھی مگر صرف انہی مسافروں کو لے کر جا رہی تھی جو ٹکٹ لے کر ٹرین پر آئے تھے۔ کچھ منت اور کچھ سفارش کے بعد ہم میں سے کسی ایک کو وہ ساتھ لے جانے پر راضی ہو گئے اور ہم نے اختر بھائی کو ٹرین پر سوار کروا دیا اور باقی اسی طرح پیدل سفر کرتے کان سے باہر آ گئے۔

    ----جاری ہے----
     
    Last edited: ‏4 اگست 2014
    نعیم، محبوب خان، آصف احمد بھٹی اور 4 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ جناب برائے مہربانی ایک جملے پر مزید روشنی ڈالیں ۔۔ ہم نے قدرتی طور پر بنی علامہ اقبال کی تصویر دیکھی ۔۔۔۔
     
  4. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    نمک کی چٹانوں میں قدرتی طور پر علامہ اقبال کی تصویر سے مماثل نقش بنے ہوئے ہیں جس کو اقبال کی تصویر کا نام دیا گیا ہے۔ ذیل کی تصویر میں اس پر سرخ دائرہ لگا کر واضع کیا گیا ہے۔
    [​IMG]
     
    نعیم، محبوب خان، آصف احمد بھٹی اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ جناب
     
  6. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    بہت ہی خوب اور زبردست۔۔۔واصف بھائی ۔۔۔ماشاء اللہ ۔۔۔جس طرح آپ روداد میں جزیات کا خیال بطور خاص رکھ رہے ہیں اور لفظوں کی صورت ہمارے مطالعہ کے لیے پیش کررہے ہیں۔۔۔۔آپ کی یاداشت اور لکھائی ۔۔۔ہردو صلاحیتوں کی تعریف بجا اور ضروری ہے۔ سو بہت سا داد قبول ہو۔۔۔۔اور مزید کا انتظار رہے گا۔
     
    واصف حسین، ملک بلال، غوری اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    ایک مولوی صاحب کو مثانے کی تکلیف تھی جس کی وجہ سے انہیں بے موقع و محل رفع حاجت کے لیے جانا پڑتا تھا۔ ایک دن بہت جوش سے تقریر فرما رہے تھے کہ اچانک معاملہ زور پکڑ گیا ۔ اسی جوش خطابت میں فرمانے لگے "او ےمحمد دینا ! نعت شریف دے دو شعر پڑھیں ساڈا اودھر دا پروگرام بن گیا اے"۔ اسی طرح جب ہم کان سے باہر نکلے تو کافی لوگوں کا "اودھر دا پروگرام" بن گیا سو ہم کھیوڑہ سالٹ مائن کے ریسٹورنٹ کی طرف نکل کھڑے ہوئے۔

    [​IMG]

    ریسٹورنٹ پر کافی رش تھا اس لیے ضروری کاموں سے فارغ ہو کر ہم نے کھانے کے لیے پنڈ دادن خان جانے کا فیصلہ کیا۔ واپسی پر کئی دکانوں پر رک کر نمک سے بنے نوادرات کا کچھ معائنہ کیا اور کچھ خریداری کی ۔ پنڈدادن خان میں ایک ہوٹل پر بیٹھ کر قومی پرندے یعنی مرغ پر ہاتھ صاف کیے اور چائے پی ۔ ابھی باتوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوا تھا کہ ٹرین کا ٹائم ہو گیا۔ ہارون بھائی اور الکرم صاحب نے ملک وال تک ریل گاڑی میں جانا تھا۔ ان دونوں کو ریلوے اسٹیشن پر چھوڑا ۔ ایک گاڑی ملکوال کی طرف روانہ ہوئی جس میں اختر بھائی، آصف بھائی، شکور بھائی اور بلال بھائی سوار تھے جبکہ میں، ڈاکٹر آصف بھائی اور محبوب بھائی دوسری گاڑی میں واپس اسلام آباد کی طرف روانہ ہوئے۔ اس طرح ہماری یہ ملاقات اختتام پذیر ہوئی اور یادوں کا ایک خزانہ لیکر ہم اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹے۔


    ختم شد
     
    نعیم، آصف حسین، آصف احمد بھٹی اور 4 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت زبردست جناب بہت شکریہ
     
  9. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم
    ماشاءاللہ ، اچھا سلسلہ ہے ملنے ملانے کا اور اور جو مل نہیں سکتے ان کو بھی بذریعہ انٹرنیٹ اس سے لطف اندوز ہونے کا موقع بہم پہنچانے کا۔
    اگست 2013میں نے بھی ایک ادنٰی سے کوشش کی تھی کہ دوستوں سے ملاقات کا سلسلہ جوڑا جائے اس سلسلے میں اہتمام بھی کیا تھا مگر بےباک جی کی طبیعت کی خرابی کے سبب اسے آگے بڑھایا نہ جا سکا۔
    خیر یار زندہ صحبت باقی، زندگی رہی تو میلے سجتے رہیں گے۔ خوش و آباد رہیں
    خیر اندیش
    زیرک
    برمنگھم یوکے
     
    ھارون رشید، نعیم، واصف حسین اور 3 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    اس قدر زبردست روداد کے لیے ۔۔۔۔۔واصف بھائی بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔آپ نے اس روایت کو برقرار رکھا۔۔۔۔کہ اس اکٹھ میں شامل نہ ہونے والے دوستوں تک روداد کی صورت آنکھو دیکھا اور بیتا حال لکھ کر شامل محفل کرلیتے ہیں۔
     
    غوری، آصف حسین، واصف حسین اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب واصف بھائی
     
    واصف حسین اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم
    واصف بھائی ! واقعی آپ کا انداز بیان خود ہمیں بھی ان سہانی ملاقاتوں کا گواہ بنائے دیتا ہے ۔ شکریہ
     
    پاکستانی55، واصف حسین اور محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    @واصف حسین بھائی ۔ خوبصورت سفر کی خوبصورت روداد ہم تک پہنچانے کے لیے بہت شکریہ ۔ اللہ پاک پرخلوص محبتوں کا سلسلہ جاری و ساری رکھے۔ آمین
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ٹرین کے نہ چلنے کی 2 بڑی وجوہات

    [​IMG]

    ٹرین کے نہ چلنے کی 2 بڑی وجوہات
     
    ملک بلال، محبوب خان، پاکستانی55 اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ا گر غلطی سے چل بھی جاتی توجلد گھٹنے ٹیک دیتی یا بیٹھ جاتی
     
    ھارون رشید اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    کل کوئٹہ میں نصراللہ عرف @ابو تیمور بھائی سے ملاقات ہوئی۔ نہایت تپاک سے ملے اور ایسے لگا کہ ہم پہلی مرتبہ نہیں ملے بلکہ برسوں کے ہم نوالہ و ہم پیالہ ہیں۔ وقت کی کمی کی وجہ سے مجھے جلد اٹھنا پڑا۔ انشاء اللہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
     
    ابو تیمور، ملک بلال، محبوب خان اور 4 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    میں بھی آجاؤں :soch:
     
    ابو تیمور نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    نیکی اور پوچھ پوچھ
     
  19. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    پہلے پوچھیں میں کیوں آنا چاہتا ہوں
     
  20. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    بغیر پوچھے ہی بتا دیں۔
     
  21. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    نہیں پہلے پوچھیں
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اوکاڑہ میں سیلاب کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کی قلت ہوگئی ہوگی :044:
     
    ملک بلال اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ کا شکر ہے ہماری طرف مالک نے بہت ہی کرم کیا ہے
     
  24. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    آپ سے چھوٹا سا گلہ رہے گا کہ آپ پروگرام بنا کر آئے۔ لیکن وقت نہیں نکال پائے۔
    اس کے علاوہ مجھے بھی ایسے ہی محسوس ہوا کہ جیسے غائبانہ طور پر آپ سے بہت سی ملاقاتیں ہو چکی ہوں۔
    بہرحال چھوٹی سی ملاقات نہ ہونے والی ملاقات سے بہتر ہی ہوتی ہے۔
    آئندہ ملاقات اور وقت دینے کا منتظر رہوں گا واصف بھائی
     
  25. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    عیدالاضحیٰ پر تو ممکن ہے کہ محبوب بھائی بھی کوئٹہ میں ہوں
     
    محبوب خان اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    آپ نے میرے سر سے بہت بڑا بوجھ اتار دیا ہے
     
  27. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    ماشااللہ سے آپ کا پروگرام بھی بن رہا ہے محبوب بھائی کے ساتھ ساتھ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    ڈاکٹر آصف بھائی۔۔۔۔۔گاؤں تو انشاء اللہ جاؤں گا۔۔۔۔مگر کوئٹہ شہر جانا ممکن نہیں ہے۔۔اس لیے ملاقات کی کوئی صورت سردست ممکن نظر نہیں آرہا ہے۔۔۔۔آج فیض آباد میں موجود تمام بس اڈوں سے معلوم کیا کہ کوئی ٹکٹ ملے مگر کامیابی نہیں ہوئی۔۔۔۔۔ابھی تک کوشش جاری ہے۔۔۔۔۔ممکن ہے کوئی بہتر صورت نکل آئے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    کہ محبوب خود چلے جائیں گے؟ ھارون بھائی۔۔۔۔۔لگتا ہے۔۔۔۔اس جملے کو سمجھنے کے لیے بادام کھانے پڑیں گے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے تو نہیں لگتا ۔۔۔کیونکہ عید کے پرمسرت موقعے پر ھارون بھائی ۔۔۔۔۔سب کچھ چھوڑ کر کیوں جائیں گے۔:wink:
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں