1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سویٹ ڈشز

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏6 مئی 2011۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    پھلوں اورشہد کی مزیدار ڈش

    عمدہ قسم کے سیب‘ناشپاتی ‘خربوزہ‘ ان تمام پھلوں کوچار‘چارسوگرام لےکرچھیل کرٹکڑےکرلیں

    اشیاء ::

    شہد :: دوسو گرام
    کریم :: پانچ سوگرام

    ترکیب ::

    ایک بڑے پیالےمیں یہ تینوں پھل ٹکڑےکرکےایک ساتھ ملاکررکھ لیں ِایک شیشےکاپیالہ لیں جس میں آپ کویہ ڈش سروکرنی ہےِ ِپیالےمیں ایک تہہ پہلے پھلوں کی لگائیں پھرشہد کی اور تیسری تہہ آپ کریم کی لگائیں ِاس طرح آپ یہ ڈش مکمل کرکےفریزر میں رکھ دیں ِتھوڑی دیر بعد یہ ریڈی ہے ِاب مزے سے کھایئں
     
  2. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    خستہ شاہی ٹکڑے

    اشیاء ::

    بریڈسلائسز :: آٹھ عدد
    کنڈینسڈملک ::397گرام
    کارن فلور ::ایک کھانےکاچمچ
    چینی ::آدھاکھانےکاچمچ
    بادام ::پندرہ عدد(باریک کٹےہوئے)
    چھوٹی الائچی::چارعدد(باریک کچل لیں)
    گھی سلائس تلنےکےلیے::حسب ضرورت

    ترکیب::::::

    سب سےپہلےگھی گرم کریں،جب گرم ہوجائےتوسلائس ڈیپ فرائی کرلیں جب گولڈن ہوجائیں تونکال کرپیپرپرپھیلادیں تاکہ چکنائی جذب ہوجائے ِایک فرائنگ پین کوہلکی آنچ پرگرم کریں ِدودھ‘کارن فلور‘الائچی اورچینی ملاکرفرائنگ پین میں ڈال کرہلکاساپکالیں جب گاڑھاہوجائےتواتارلیں ِاب یہ آمیزہ فرائی کیے ہوئے سلائسزکےاوپرلگاکردرمیان میں سےدوٹکڑےکرلیں یاکسی گول کٹرسےکاٹ لیں ِان کوگول‘چوکور یالمبائی میں اپنی پسند کےمطابق کاٹ سکتے ہیں ِ
    اوپرسےبادام چھڑک دیں اورایک خوبصورت ڈش میں سجاکرپیش کریں ِ
    مذیدار خستہ شاہی ٹکڑے تیار ہیں ِان کوآپ چائے کے ساتھ بھی لے سکتے ہیںِ
     
  3. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    کھجور کے رولز

    اجزاء۔

    کھجور ۔ 200 گرام( بیج نکال دیں )
    سادہ کیک کا چورا ۔ 150 گرام
    کشمش ۔50 گرام
    ویفرز بسکٹ کا چورا۔ 150 گرام
    دار چینی پسی ہوئی ۔ آدھا چائے کا چمچہ
    کوکو پاؤڈر۔ایک کھانے کا چمچہ
    تِل ۔۔۔۔ 100 گرام
    مکھن۔۔۔۔۔۔۔ 4 کھانے کے چمچے
    بٹر پیپر ۔۔۔۔۔۔۔حسبِ ضرورت

    ترکیب۔

    کیک،کھجور،بسکٹ کا چورا،دار چینی،کوکو پاؤڈر،اور مکھن کو ملا کر اچھی طرح یکجان کرلیں۔آخر میں کشمش ملا دیں۔اب اس آمیزے کے 2 حصّے کرکے لمبائی کے رخ پر رول کرلیں۔ایک ٹرے میں تل پھیلا دیں اور کھجور کے رولز کو ان تلوں پر پھیریں تاکہ تمام تل رول پر اچھی طرح لگ جائیں۔بٹر پیپر رول پر اچھی طرح لپیٹ کر رولز کو فریزر میں رکھ دیں۔جب رولز بلکل سخت ہوجائیں تو نکال کر بٹر پیپر ہٹا کر اس کے آدھے انچ موٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔یہ ڈیٹس رولز افطاری کے وقت کے لئے بہترین ہیں
     
  4. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    رینبوجیلی ٹرائفل

    اشیاء::

    اورنج جیلی :: ایک پیکٹ
    بنانا جیلی :: ایک پیکٹ
    پائن ایپل جیلی :: ایک پیکٹ
    اسٹرابیری جیلی::ایک پیکٹ
    چینی :: ایک کپ
    لیموں کا رس :: تین عدد
    فریش کریم :: دوپیکٹ
    اخروٹ :: دوکپ (باریک کٹےہوئے)

    ترکیب:::::::

    سب سےپہلےڈیڑھ کپ پانی لےکرساری جیلی الگ الگ جمالیں ِجمنےسےذراپہلے ایک پیالے میں پہلے پائن ایپل جیلی کی تہہ لگائیں اب اس کےاوپرپائن ایپل کےسلائسز پھرلیموں کارس تھوڑی سی چینی اور اخروٹ پھربنانا جیلی کی تہہ لگائیں اب اس کےاوپر کیلےکےقتلےکاٹ کرڈال دیں اس کےاوپر چینی اخروٹ اورلیموں کارس ڈالیں اس ہی طریقےسےباقی جیلیز اورفروٹ کی تہہ لگاتےجائیں ِسب سےاوپرفریش کریم چینی کےساتھ پھینٹ کرڈال دیں ِاب اخروٹ اور تھوڑےسےبچےہوئے پھل ڈال کرفریج میں ٹھنڈا ہونےکےلیے رکھ دیں ِ لیجئے آپ کارینبوجیلی ٹرائفل تیار ہے
     
  5. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    منفرد سوئٹ ڈش

    اشیاء :::::::

    سادہ کسٹرڈ :: دوکپ (کوئی سابھی فلیورہو)
    سیب،کیلے :: حسب ضرورت (کاٹ لیں)
    نوڈلز :: ڈیڑھ کپ (ابال لیں )
    انگور :: تھوڑےسے
    کیک پیس ::تھوڑاسا (چورا کرلیں)
    فریش کریم :: 2کھانےکےچمچ

    ترکیب :::::::

    نوڈلز کو گرم پانی میں ابال لیں پانی نتھار دیں ِنوڈلز ابالتےوقت پانی میں نمک یا آئل بالکل نہ ڈالیں ِکسٹرڈ بنا کر اسے کانٹے کی مدد سے ذرا ساپھینٹ لیں ِاس میں کیک چورا کیا ہوا مکس کر لیں ِ پھر اس میں نوڈلز اور سارے پھل شامل کر کے مکس کریں ِتھوڑی دیر فریج میں رکھیں ِسیٹ ہو جائے تو نکال کر اوپر سے فریش کریم سے گارنش کر کے دوبارہ کچھ دیر فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں ِ
    لذیز سوئیٹ ڈش تیار ہے
     
  6. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    لوکی کا حلوہ


    اجزاء ۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    لوکی ۔ ایک کلو ۔
    گھی ۔ حسبِ ضرورت ۔
    چینی ۔ حسبِ ضرورت ۔
    کھویا ۔ آدھا پاؤ۔
    بادام ،پستہ،اخروٹ ، کشمش ۔ حسبِ پسند زیادہ بھی ڈال سکتے ہیں اور کم بھی ۔

    ترکیب ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    لوکی کدّو کش کر لیں ، اور دھو کر بوائل کر لیں ، گل جائے تو بچ جانے والا پانی پھینک کر لوکی اچھی طرح خشک کرلیں خیال رہے خشک کرنے پر لوکی جل نہ جائے ، اب لوکی میں چینی اور گھی ڈال کر بھونیں ، جب لوکی کا رنگ گہرا ہونے لگے تو تمام میوہ حلوے میں ڈال دیں ( تھوڑا سا گارنشنگ کے لیئے بچا لیں ) اب حلوہ مزید بھونیں یہاں تک کہ حلوہ گھی چھوڑ دے ، اب آدھا کھویا حلوے میں مکس کر کے چولہا بند کر دیں ، کسی پلیٹ میں حلوہ نکال کر باقی بچا ہوا کھویا اور میوہ ڈال کر گارنش کر لیں ۔اور گرم گرم لوکی کا حلوہ مزے سے کھائیں
     
  7. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    گاجرکاحلوہ


    اجزاء ::

    گاجر :: ایک کلو باریک کدوکش کرلیں
    چینی ::دوکپ
    خشک دودھ ::تین کپ
    چھوٹی الائچی ::چھ عدد دوچمچ چینی کےساتھ باریک پیس لیں
    گھی :: ایک کھانا پکانےکاچمچ

    سجانےکےلیےمیوہ ::

    بادام،پستہ :: دس دس عدد(گرم پانی میں بھگوکرچھلکااتارلیں اور باریک کاٹ لیں)
    اخروٹ کی گری :: آٹھ یادس دانے ِباریک کاٹ لیں
    چاندی کےورق :: چارعدد

    ترکیب :::::

    گاجروں کوکدوکش کرکےبھاپ دےلیں اورکچل لیں ِبالکل خشک کرلیں ِ
    پھرایک دیگچی میں گھی گرم کرکےالائچی ڈال دیں ِتھوڑی دیربعد گاجریں اور دودھ ڈال کرآہستہ آہستہ بھونیں ِیہاں تک کےبراؤن ہوناشروع ہوجائے پھرچینی اوراخروٹ ڈال دیں ِجب شیرہ خشک ہونےلگے اورتاربننےلگےتو اتارکرچکنائی لگی پلیٹ میں حلوہ ڈال لیں اوپرسےمیوہ ڈال دیں اورچاندی کےورق سےسجادیںِ ِٹھنڈاہونےپرچوکورٹکڑےکاٹ لیں ِلیجیےآپ کا مذیدارگاجروں کاحلوہ تیارہے
     
  8. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    کوئک انسٹینٹ گلاب جامن

    اس طریقے سے صرف 30 منت میں گلاب جامن بن جاتے ھیں اور درمیان سے سخت بھی نہیں ھوتے

    بسکوئک- دو کپ
    بیکنگ پاؤڈر....ایک چٹکی
    ہری الائچی......کچھ دانے
    روح کیوڑہ......3 قطرے
    چینی 2 کپ
    وپ کریم ایک پیکٹ۔

    کھلے برتن میں چائے کا ایک کپ بسکوئک اور ایک وپ کریم
    ( گول سا پیکٹ ملتا ھے ھر اسٹور پر آئس کریم کی طرح جما جما سا ھوتا ھے، عموما کیک وغیرہ کی آئسنگ بھی اسی وپ کریم سے بنتی ھے)

    ان دونوں کو ملا دیں اور ایک چٹکی بیکنگ پاؤڈر بھی ڈال دیں اور انکو 5 منٹ تک زور زور سے پھینٹیں اور 10 منٹ کے لئے سائڈ پر رکھ دیں۔ بعد میں بھی آپکو آمیزہ ذرا سخت لگ رھا ھو تو تھوڑا سا "گیلا" دودھ ڈال لیں اور اگر ضرورت سے ذیادہ پتلا ھو گیا ھے تو گھر میں رکھا ھوا تھوڑا سا خشک دودھ ڈال دیں اور اسکے بعد گلاب جامن بنا کر رکھتے جائیں۔ھر بار ھاتوں کو پانی سے ذرا سا نم کر لیں تو چپکتے نہیں ھیں۔۔
    سب سے پہلے ایک بڑے اور قطر میں کھلے برتن میں 4 گلاس پانی اور 2 کپ شکر ڈال کر اسکو چولہے پر چڑھا دیں اور خوشبو کے لئے اس میں کچھ ہری الائچی اور تھوڑا------ 3 قطرے روح کیوڑہ ایسنس بھی ڈال دیں اور اسکو چولھے پر تب تک پکایئں جب تک پانی 2 سے 3 گلاس باقی رہ جائے اور تھوڑا تھک ھو جائے
    اب چولہے کو صرف hot پر سٹ کر کے چھوڑ دیں یعنی آنچ کافی کم ھو
    دوسرے چولہے پر ایک پین میں پہلے آئل کو اچھی طرح گرم کریں پھر بالکل ھلکی آگ کر کہ پہلے صرف ایک گلاب جامن ڈال کر دیکھیں کہ آپکو اندازہ ھو جائے جل رھے ھیں یا ٹھیک بن رھے ھیں اگر وہ ٹھیک بن جائے تو اللہ کا نام لے کر باقی بھی ڈال دیں
    اگر وہ سخت یا نرم ھے تو دونوں کو اوپر دئے گئے طریقے کے مطابق فکس کیا جا سکتا ھے۔
    ۔ مناسب آنچ دیکھ کر باری باری سارے ڈالتے جائیں ۔ انکو ھلکی آگ پر پکانا ضروری ھے۔ اپنی پسند کا رنگ ھو جانے پر نکال لیں اور شیرے میں ڈبوتے جایئں۔
    آخر بڑی احتیاط سے سروینگ ڈش میں نکال کر کٹے ھوئے بادام اور پستہ وغیرہ سے گارنش کر کے گرم یا ٹھنڈا کسی بھی طرح پیش کریں۔
     
  9. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    آئسکریم فالودہ


    اجزاء

    اسپگیٹی::: 25 گرام
    دودھ ::::ایک پاؤ
    لال شربت :::جامِ شیریں یا روح افزاء ( کوئی بھی ایک ہو )
    تخمِ بالنگا ::: دو کھانے کے چمچے ( ایک چائے کے کپ میں‌پانی کے ساتھ بھگو دیں )
    شکر::: حسبِ ذائقہ
    آئسکریم :ٹوٹی فروٹی یا پھر قلفہ آئسکریم
    بادام ، پستے بھی اپنی مرضی کی مناسبت سے کم یا زیادہ ڈال سکتے ہیں ۔
    جیلی :: اسٹرابیری ( 450 ملی گرام پانی میں‌ تھوڑی شکر ملا کر ابال لیں اور پھر اسمیں جیلی گھول کر تیار کریں ۔)


    ترکیب

    نوڈلز کو ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر ابال لیں ۔ابلنے کے بعد انہیں‌ ٹھنڈے پانی میں‌ڈال کر پھر نتھار لیں ایک چھننے میں ۔ایک گلاس میں‌دودھ میں روح افزاء اچھی طرح گھول لیں ۔پھر اس میں تخم بالنگا (بھیگا ہوا ) ڈال لیں ۔اسی طرح نوڈلز اور پھر بادام ،پستے ، آئسکریم اور سب سے آخر میں جیلی کے ٹکڑے ڈال دیں‌ ۔ گھر پر ہی مزیدار آئسکریم فالودہ تیار ہو جائے گا ۔
     
  10. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    گڑ والے چاول


    اشیاء

    ایک آسان ترکیب گڑ والے چاول
    گڑ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ آدھا کلو
    چاول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کلو
    بادام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ 10 عدد
    کشمش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھی شٹانگ
    کھوبرا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک شٹانگ
    آئیل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ دو ڈونگے والے چمچ
    سونف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
    چھوٹی الاچی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 3عدد

    ترکیب استعمال ۔۔۔۔۔

    گڑ کو کوٹ کر اس میں آدھی پیالی پانی ڈال کر اس کو پکا کر چاش بنا لیں ، چاولوں کو پانی میں ابال کر چھان لیں چاولوں کو آدھی کنی ابالیں
    ایک دیکچی میں آئیل گرم کریں جب وہ گرم ہوجائے تو اس میں چھوٹی الاچی اور سونف ڈال دیں
    اور ساتھ ہی ابلے ہوئے چاول بھی ڈال دیں اور چاولوں کے اوپر گڑ کی چاش ڈال کر مکس کر لیں اور ساتھ ہی خشک میوے بھی ڈال دیں اور دم لگا دیں تاکہ چاول گل جائیں ،
     
  11. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    بادام کی برفی


    اشیاء:

    بادام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 کپ
    چینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 کپ
    زعفران۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 چٹکی
    گھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 کپ
    دودھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسبِ ضرورت (گوندھنے کیلئے)
    چاندی کے اوراق۔۔ سجاوٹ کیلئے

    ترکیب:

    ابلتے ہوئے پانی میں 5 منٹ کیلئے بادام بھگوئیں پھر ان کا چھلکا اتار لیں۔ اور چینی کے ساتھ ملا کر تھوڑا سا دودھ ڈال کر مکسر میں چلا دیں۔ پھر اس مرکب کو ایک نان اسٹک کوکنگ پین میں چمچہ چلاتے ہوئے ہلکی آنچ پر پکائیں۔ گھی اور زعفران بھی ملا دیں اور اتنا پکائیں کہ یہ خشک ہو کر آسانی سے باہر آ جائے۔ پھر اس مرکب کو چکنائی لگی ہوئی کوکنگ شیٹ میں پھیلا کر ڈالیں اور اوپر سے پلاسٹک چڑھا کر بیلن کی مدد سے برابر کر کے پھیلا دیں۔
    اوپر سے چاندی کا ورق لگا دیں۔ من پسند شکل میں کاٹ کر جمی ہوئی حالت میں پیش کریں۔
     
  12. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    سویوں کا زردا

    اشیاء

    گھی ایک پاو
    بادام ایک پاو
    لونگ دو ماشہ
    پستہ آدھا کلو
    کیوڑا آدھا پاو
    شکر آدھا کلو
    زعفران چار ماشہ
    سویاں ایک کلو
    کشمش ایک پاو
    الائچی چار پانچ عدد
    ترکیب
    بھنی ہوئی سویوں کو تین چھٹانک گھی میں سرخ کر لیں دو کلو شکر کا قوام ایک چھٹانک گھی میں لونگ الائچی سے داغ کر کے تیار کریں جب قوام ایک تار کا ہو جاے تو سویاں قوام میں ڈال دیں پانی اتنا رکھیں کے سویاں پک کر پھریری ہوتی رھیں کشمش اور بادام ملا کر دم لگا دیں اوپر پستے کتر کر ملا دیں اور زعفران اور کیوڑا دیگچی اتار کر ملا دیں دو منت آنچ پر رکھ کر اتار لیں
     
  13. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    راجھستانی لاپسی (راجھستانی میٹھا )


    اشیاء

    اجزاء۔دلیہ۔ آدھا کلو۔
    گُڑ ۔ ایک پاؤ۔
    شکر۔3 چھٹانک۔
    بادام چِھلے ہوئے۔ایک چھٹانک۔
    پستہ۔ایک چھٹانک۔
    الائچی ۔5 دانے۔
    دودھ ۔آدھا کلو۔
    کھویا۔ایک پاؤ۔
    کھوپرا (پسا ہوا ) ایک چھٹانک۔
    گھی۔ ایک پاؤ۔

    ترکیب۔
    سب سے پہلے گُڑ کو کوٹ کر اور شکر کو دودھ میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں۔اتنا پکائیں کہ گُڑ اور شکر اچھی طرح حل ہوجائے۔اب اسے چولہے پر سے اُتار لیں۔اب دوسرا برتن لیں اور اس میں گھی ڈال کر گرم کریں۔جب گھی گرم ہوجائے تو اس میں دلیہ ڈال دیں اور ساتھ چمچ چلاتے رہیں۔اب ایک اور برتن میں 2 کلو پانی گرم کریں۔جب دلیہ کا رنگ بادامی ہو جائے تو اس میں‌کُٹی ہوئی الائچی اور پسا ہوا کھوپرا بھی ڈال دیں اور پانچ منٹ تک چمچ چلائیں پھر اس میں گرم کیا ہوا پانی ڈال دیں اور آنچ ہلکی کردیں۔جب دلیہ تمام پانی جذب کرلے تو اس میں گُڑ اور شکر والا محلول ڈال دیں اور اچھی طرح مِکس کرکے مزید ایک گھنٹہ پکنے دیں آنچ بہت ہلکی رکھیں۔درمیان میں چمچہ چلاتے رہیں ۔اگر دلیہ نہ گلے تو دودھ ڈال دیں ایک پاؤ اور دلیہ گلنے تک پکائیں ۔جب دلیہ گل جائے پانی باقی نہ رہے تو اُتار لیں۔اب اس کو ٹھنڈا کرکے آدھا کھویا مکس کردیں اور ڈش میں نکال کر بادام،پستہ اور باقی آدھا کھویا اوپر سے ڈال کر پیش کریں۔مزیدار راجھستانی میٹھی ڈش تیار ہے۔
     
  14. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    اجزاء

    آدھی ڈبل روٹی
    مکھن 100 گرام
    کنڈینسڈ ملک Condenced Milk دو سو گرام
    زعفران ایک چٹکی برابر
    گلاب کا عرق دو کھانے والے چمچ
    دودھ دولیٹر
    بادام ایک کپ

    بنانے کا طریقہ

    سب سے ڈبل روٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے گرائنڈر میں ڈال کر باریک گراینڈ کر لیں۔ ایسے کہ سوجی کی طرح باریک ہو جائے۔

    اب اس کو مکھن ڈال کر اتنا بھون لیں کہ خوشبو آ جائے۔ خیال رہے کہ براؤن نہ ہو۔

    اس کے بعد اس میں دو لیٹر دودھ ڈال دیں۔ اور پکنے دیں۔ چمچ مسلسل ہلاتے رہیں تا کہ نیچے نہ لگنے پائے۔ آنچ ہلکی رکھیں۔

    آدھ کپ ٹھنڈے دودھ میں زعفران ڈال کر رکھ چھوڑیں۔ زعفران نہ ہو تو خوشبو کے لیے ایسنس بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

    بادام بھی باریک آٹے کی طرح پیس لیں۔

    جب ابال آنے لگے تو زعفران، باریک پسے ہوئے بادام، condenced milk اور گلاب کا عرق اس میں ملا دیں۔ چمچ مسلسل ہلاتے رہیں۔

    آنچ تیز کر کے ایک دو ابال دلائیں۔ جب یہ کسٹرڈ کی طرح گاڑھا ہو جائے تو اتار کر ڈشوں میں ڈال لیں۔ اور اوپر پستہ چھڑک کر خوبصورتی پیدا کر لیں۔

    ٹھنڈی کر کے کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔

    جس کو بھی سرو کریں اسے بتانا بالکل نہیں کہ یہ ڈبل روٹی سے بنائی گئی ہے۔
     
  15. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    آلو کی مٹھائی

    اجزاء

    آلو ۔ آدھا کلو
    سوجي ۔ دو چھٹانک
    چيني ۔ ڈيڑھ پائو
    گھي ۔ پانچ چھٹانک
    پستہ ،بادام ۔ ايک ايک چھٹانک
    انڈے ۔ تين عدد


    ترکيب :
    پہلے آلوئوں کو ابال کر چھيل ليں اور پھر سل پر پيس ليجئے پھر ان پسے ہوئے آلو ئوں ميں سوجي اور سفيد چيني ملا ليجئے۔ پستے بادام کو باريک کاٹ کر ملا ديں اور اچھی طرح فرائی کر لیں اور ٹھنڈا ہونے پر پليٹ ميں ڈال کر پيش کريں۔
     
  16. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    فالودہ آئس کریم ۔۔

    اجزاء ۔
    ؏؏؏؏؏؏؏

    دودھ ۔ آدھا کلو ۔
    کھویا ۔ایک پاؤ ۔
    چینی ۔ حسبِ ضرورت ۔
    پستہ ، بادام ۔ باریک کٹا ہوا 2 کھانے کے چمچے۔
    سبز الائچی کے دانے تھوڑے سے حسبِ پسند ( پسند نہ ہو تو نہیں ڈالیں )
    فالودہ بنانے کے لیئے 5 کھانے کے چمچے کارن فلور ۔

    ترکیب ۔

    دودھ کو بوائل کریں ، اب دودھ میں کھویا اور چینی شامل کر کے گاڑھا ہونے تک پکائیں ، گاڑھا ہونے پر پستہ بادام ڈال کر مکس کریں اور چولہے سے اُتار کر ٹھنڈا ہونے دیں ، آئس کریم ٹھنڈی ہوجائے تو فریزر میں رکھ کر جما لیں اور حسبِ پسند ٹکڑے کاٹ لیں ۔
    فالودہ بنانے کے لیئے کارن فلور کو 1 گلاس پانی میں اچھی طرح مکس کریں ، مکس کرنے کے بعد کارن فلور کو ہلکی آنچ پر مسلسل چمچہ چلاتے ہوئے اتنا پکائیں کہ کارن فلور کا وائٹ کلر ختم ہو جائے ، کارن فلور پکنے کے بعد گاڑھی لئی کی شکل کا ہوگا ۔اب گرم کارن فلور کو چمچے کی مدد سے سفید پولی تھین میں ڈالیں ، پولی تھین کے نچلی طرف کونے میں ماچس کی تیلی سے چھوٹا سا سوراخ بنا لیں ، اب ایک پیالے میں ٹھنڈا یخ پانی لیں اور آئس کیوب بھی ڈال لیں ، اب پولی تھین کو ہلکے ہاتھ سے دباتے ہوئے فالودہ کی سویاں پیالے میں گراتے جائیں۔ کارن فلور کا آمیزہ گرم ہوگا دھیان رہے کہ ہاتھ نہ جل جائیں ۔تھوڑی سی محنت مگر گھر میں بنائے ہوئے فالودہ کا مزہ ہی اور ہے ۔
    سرو کرنے کے لیئے پہلے آئس کریم ڈالیں اوپر فالودہ ڈال کر روح افزاء ڈالیں اور تھوڑے سے پستے بادام بھی ڈال دیں ، مزید اضافہ کرنا ہو تو پائن ایپل کے ٹکڑے ، ویفرز بسکٹ ، اور رنگ برنگی مربّے سے گارنش کر لیں۔
     
  17. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    بالائي کي ميٹھي پورياں


    اجزاء

    بالائي
    شکر
    ميدہ
    زعفران ايک پائو
    ايک پائو
    آدھا پاؤ
    ايک ماشہ

    ترکيب :

    پہلے بالائي اور ميدے کو يکجا کر لیں پھر اس میں قدرے دودھ ملا کر مادے کو اتنا پتلا کر لیں کہ فرائي پان ميں ڈالتے ہي پھيل جائے مگر اس بات کا خيال رکھيں کہ بہت زيادہ پتلا بھي نہ ہو جائے، پھر شکر کا قوام بنا کر زعفران پسي ہوئي اس ميں ملا کر فرائي پان يا کسي چکلے برتن ميں گھي ملے مادے کو کسي بڑے چمچے سے اس طرح ڈالئيے کہ پھيل کر گول بن جائے۔

    آنچ نہ زيادہ تيز ہو اور نہ ہلکي جب سرخي آجائے تو اتار کر کسي بطاق ميں رکھ ديں، جب سب پورياں اتار ليں تو قوام اس ميں ڈال ديں، قوام ايک تار کا ہوا گر قوام ايک تار کا نہيں ہوگا تو پھر پوري ٹھيک نہيں بنے گي۔
     
  18. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    سوئس رول۔


    اجزاء۔


    میدہ ڈیڑھ پیالی۔
    انڈے 4 عدد۔
    چینی ایک پیالی۔
    گھی یا آئل 4 کھانے کے چمچے۔
    فلنگ کے لیئے۔فریش کریم 2 پیالی یا جیم ڈیڑھ پیالی۔


    ترکیب۔

    میدے کو 2 مرتبہ چھان لیں ، انڈوں کی سفیدی اور زردی کو الگ الگ پھینٹ لیں۔چینی اور گھی کو ملا کر پھینٹیں پھر اس میں لکڑی کے چمچ کی مدد سے میدہ اور انڈے ملا لیں۔اوون کو 180 سینٹی گریڈ پر 20 منٹ پہلے گرم کرلیں اور اس مکسچر کو بڑے سائز کی بیکنگ ٹرے میں ڈال کر ( تاکہ پتلی سے شیٹ کی شکل میں بنے ) 15 سے 20 منٹ کے لیئے بیک کرلیں۔اوون سے نکال کر فوراً ہی براؤن پیپر پر پلٹ دیں اور کچھ دیر ٹھنڈا ہونے دیں۔پھر حسبِ منشاء فریش کریم یا جیم اچھی طرح پھیلا کر لگائیں اور ٹائٹ رول کر لیں،پییپر میں رول ٹائٹ سے لپیٹ کر10 سے 15 منٹ کے لیئے فریج میں رکھ کر نکال لیں اور اب سلائس کاٹ لیں ۔یہ سلائس فریزر میں رکھ کے مزید ٹھنڈی کرلیں اور مزے سے کھائیں۔
     
  19. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    موتی چور کے لڈو


    :اجزاء

    بیسن............ڈیڑ ھ پیالی
    سوجی..........ڈیڑ ھ کھانے کا چمچ
    چینی...............سوا پیالی
    گھی یا بناسپتی...........حسب ضرورت
    پانی ....................حسب ضرورت
    دودھ..........................ایک کھانے کا چمچ


    :ترکیب

    بیسن اور سوجی ملا کر تین چوتھائی پیالی پانی ڈال کراچھی طرح گوندھ لیں_دوسری طرف سوا پیالی چینی کو ایک کھانے کے چمچ دودھ ا ور ڈیڑ ھ پیالی پانی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں،اور درمیانی آنچ پرمسلسل چمچ ہلاتے ہوئے اتنی دیر تک پکائیں کہ ایک تار کا شیره بن جائے_
    کڑھائی میں بناسپتی گرم کر کےاس پر ایک جالی دار چمچ رکھیں،اس پر گندھا ہوا بیسن رکھ کر سالن نکالنے والے چمچ سےدباتے جآئیں،کڑھائی میں چھوٹی چھوٹی بوندیوں کی شکل میں گراتے ہوئے گولڈن فرائی کر لیں_ان بوندیوں کو شیرے میں ڈال کر رکھتے جائیں جب ساری بوندیاں مکمل ہو جائیں تو ان کو ٹھنڈا کر لیں
    پھر اس میں دو کھانے کے چمچ گرم پانی ملا کر تھوڑے سے با ریک کٹے ہوئے بادام و باریک پسی ہوئی الائچی اور ایک کھانے کا چمچ عرق گلاب ملا کرہلکے ہاتھ سے ملاتے ہوئے لڈو بنا لیں
     
  20. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    ٹرائفل


    اشیاء

    دودھ ایک لیٹر
    کسٹرڈ پاؤڈر کھانے والے 4 چمچے
    انڈے 2 عدد
    کیلے 4 عدد
    سیب ا عدد ( چھوٹے پیسز)
    آڑو ایک عدد
    بادام، پستہ (بارک کٹے ہوئے 5 چمچ)
    روح افزا یا نورس (حسب ذائقہ)
    کریم 100 گرام
    چینی 50 گرام (حسب ذائقہ)

    ترکیب.....

    دودھ کو ہلکی آئچ پر پکنے دیجیئے جب یہ تین چوتھائی رہ جائے تو اس میں شکر اور روح افزا ڈال دیں۔ کسٹرڈ پاؤڈر کو الگ سے تھوڑے سے دودھ میں حل کر لیجئے اور پتیلی میں ڈال دیجیے مگر ساتھ ساتھ اسکو مسلسل چلاتی رہیئے ورنہ لگ جائے گا۔ آگ کو دھیما رکھنا ہے ۔ اب انڈوں کو پھینٹ لیجئے اور دودھ میں شامل کر دیجیئے اور خوب چمچ چلاتی رہیں تاکہ یک جان ہو جائے

    یاد رہے کہ بادام اور پستہ ابلتے دودھ میں ہی ڈالا جائے گا
    اب آپ پتیلی اتار لیجئے اور اسے ٹھنڈا ہونے دیجیے اور اسکو کسی ڈش میں ڈال کر چمچ سے ہلا کر سیٹ کر لجیئے
    نوٹ : کیلے ، آڑو اور سیب کے ٹکڑوں کو اس وقت شامل کرنا ہے جب دودھ نیم گرم حالت میں ہو
    جب یہ آمیزہ بالکل ٹھنڈا ہو جائے تو کریم کو پھینٹ کر اسکی تہہ چڑھا دیجیے تاکہ آمیزہ اس میں چھپ جائے اب اس پر آپ چاہیں تو چام کی ہلکی ڈیکوریشن کرسکتی ہیں
     
  21. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    چائنیزآلمنڈ جیلی


    اجزاء

    جیلاٹن جیلی......ایک پیکٹ
    ایواپوریٹڈ ملک.........ایک کپ
    بادام...........دو سو گرام
    پانی............دو کپ
    بادام کا ایسنس.........آدھا چائے کا چمچ
    چینی..........چار کھانے کے چمچ

    ترکیب

    آدھے کپ پانی میں جیلاٹن گھول کر حل کر لیں،باداموں کی گریاں چھیل کراس کو پیس کر ملائم پیسٹ بنا لیں اور پانی ڈالکر اس کا دودھ چھان لیں، باداموں کے
    دودھ میں چینی ملا کر یواپوریٹڈ دودھ کو دیگچی میں ڈالکر گرم کریں اور باداموں کا مکسچر اس میں شامل کر لیں اور ساتھ ہی جیلاٹن دالکر حل کر لیں،بادام کا ایسنس ملا کر اس آمیزے کو آہستہ آہستہ ملاتی رہیں حتی کہ سب اجزاء اچھی طرح حل ہو جائیں_ڈش میں انڈیل کر ٹھنڈه ہونے دیں،سیٹ ہونے پر فریج میں رکھ دیں،پیش کرنے سے پہلے اپنی پسند کے ٹکڑوں میں کاٹ کر کسٹرڈ کے
    ساتھ پیش کریں
     
  22. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    بریڈ پڈنگ


    *اجزاء*

    چھ عد د بریڈ کے سلائسز
    انڈے.........دو عد د
    دودھ............ایک کپ
    ہیوی کریم...........ایک کپ
    کشمش.....................آدها کپ
    ونیلا ایسنس............چند قطرے
    چینی ................ایک کپ
    دار چینی...........پسی ہوئی،آدها چائے کا چمچ
    لیموں کا چهلکے................کدوکش کیے هوئے
    بادام................کٹے هوئے تهوڑے سے


    *ترکیب*
    ایک پیالے میں ا نڈے،تین چوتهائی چینی،کریم،ونیلا،اور دودھ ملا کر دس منٹ تک پهینٹ لیں
    ایک چوکور اوون ڈش میں بریڈ سلائس کے تکون کاٹ کرسیٹ کر لیں اور اوپر سے انڈے دود ھ کا مکسچر ڈال دیں
    اوپر کشمش اور لیموں کا چهلکا بهی ڈال دیں اس ڈش کو اوون میں تیس منٹ 275تک درجه حرارت پر بیک کر لیں،دار چینی اور بچی هوئی چینی کا شیره بنا کر اوپر ڈال دیں،اور بادام ڈالکر پیش کریں
     
  23. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    گلاب جامن


    اجزاء :

    خشک دودھ : ایک پیالی
    سوجی : آدھی پیالی
    میدہ : آدھی پیالی
    پھیکاکھویا: آدھی پیالی
    بیکنگ پاؤڈر: ایک چوتھائی چائےکاچمچ
    تیل : دوکھانےکےچمچے
    ان سب چیزوں کواچھی طرح ملا کرآٹےکی طرح گوندھ لیں ِپانچ منٹ کےلیےرکھ دیں،پھرچھوٹےچھوٹےپیڑےبنال یں ِ
    شیرابنانےکےلیے ::::::
    چینیی : دوپیالی
    پانی : ایک پیالی
    چھوٹی الائچی : آٹھ عدد،دانےنکال کرباریک پیس لیں

    ترکیب :::::::::
    چینی میں پانی ملاکر ہلکی آنچ میں شیرابنالیں ِجب شیرابننےلگےتوالائچی ڈال کراتارلیں ِ 2:::ایک کڑھائی میں گھی گرم کریں گھی تقریبا دوپیالی ہوناچاہیے تاکہ گلاب جامن اچھی طرح تلےجاسکیں ِجب گھی تیزگرم ہوجائے تو ہلکی آنچ کر کے پیڑے تلنا شروع کردیں جب براؤن ہو جائیں تونکال کرشیرےمیں ڈال دیں ::::::گلاب جامن تیار ہیں
     
  24. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
  25. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    ان میں سے آپ نے کتنی آزمائی ہیں
     
  26. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    زردہ


    اجزاء:

    دو کپ چاول
    ایک کپ چینی
    چھوٹی آلاءچی تین عدد
    بادام چھ عدد
    پستہ چھ عدد
    ناریل
    گھی تین چمچ

    ترکیب:
    چاول دوکنی ابال کر پانی اتار کر رکھ لیں گھی کو گرم کریں اور چینی ڈال کر آدھا کپ دودھ کا ڈال دیں جب چاش ایک تار کی طرح ہو جائں تو چاول ڈال کر مکس کریں بعد میں تمام میوہ ڈال کر پندرہ منٹ کے لیےدم پر رکھیں چاول ابالتے وقت آدھا ٹی سپون زردہ رنگ ڈال دیں میوہ بھی تھوڑہ سا بادام وغیرہ کیساتھ ڈالنا نہ بھولیں لیجیں گرما گرم زردہ تیار ہے
     
  27. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    چھوہارے کا حلوہ


    اجزاء:


    چھوہارے۔ آدھا کلو۔
    شکر۔ایک پاؤ۔( زیادہ میٹھا پسند ہو تو شکر کی مقدار بڑھا لیں اپنی پسند کے مطابق )
    دودھ۔ایک کلو۔
    اخروٹ۔چھوٹے ٹکڑوں میں ۔ایک چھٹانک۔
    بادام۔ دو ٹکڑے کئے ہوئے۔ آدھا پاؤ۔
    کشمش۔ایک چھٹانک۔(کچھ دیر کے لئے پانی میں بھگو کر صاف کرلیں)
    گھی یا آئل۔ ایک پاؤ۔

    ترکیب:

    چھوہارے کو ایک گھنٹے کے لئے پانی میں بھگو دیں،پھر چھوہارے کی گھٹلیاں نکال کر اچھی طرح صاف کرلیں ،دودھ میں چھوہارے ڈال کر بوائل کرلیں ،(دودھ میں ایک کلو پانی شامل کریں ) جب چھوہارے گل جائیں تو چھوہاروں کو پیس لیں۔اب آئل گرم کریں ،اُس میں پِسے ہوئے چھوہارے اور شکر ڈال کر اچھی طرح بھونیں ،حلوے کا پانی اچھی طرح خشک ہوجائے اور آئل نظر آنے لگے تو اخروٹ،کشمش،بادام ڈال کر مکس کر لیں۔حلوہ تیار ہے ۔
     
  28. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    سوہن حلوہ



    اجزاء

    چینی 2/1 کلو
    کارن فلور/میدہ 2/1 کلو
    بادام 1 پاؤ
    پستہ 100 گرام
    الائچی 50 گرام یا 4-3 عدد
    گھی 2/1 کلو
    دودھ 1 کپ
    پانی 2 لیٹر
    زعفران 1 چمچ

    ترکیب

    ایک لیٹر پانی گرم کر کے اس میں چینی ڈال کر 5 منٹ تک ابالیں پھر دودھ ڈال کر 5 منٹ تک پکائیں۔ پھر اسے ململ کے صاف کپڑے سے چھان لیں۔ تھوڑے سے پانی میں زعفران ملا کر چھنے ھوئے دودھ میں ڈال دیں ساتھ ہی کارن فلور کو بھی باقی کے پانی میں ملا کر دودھ میں ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں۔( یہ خیال رہے کہ گٹھلیاں نہ بنیں) جب گاڑھا ھو جائے تو تھوڑا تھوڑا کر کے گھی ڈالنا شروع کردیں اور ساتھ ساتھ ہلاتے رھیں۔ اسکے بعد یھاں تک بھونیں کہ گھی الگ ھوجائےتو پستہ، بادام اور الائچی ڈال کر چولھا بند کر دیں۔ ٹرے میں نکال کر پھیلا دیں اور ٹھنڈا ھونے پر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
     
  29. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    کھوپرے کے بسکٹ


    اجزاء:

    بورا چھ اونس
    خشک ناريل تين اونس
    انڈے کي سفيدي بڑے دو عدد
    ميدے پون اونس
    بادام آدھا چمچہ

    ترکیب:
    دو پکانے والي ٹرے پر کاغذ لگائيں، انڈؤں کي سفيدي کو پھينٹيں، تھوڑي سي شکر ملائيں، اور گھونٹتے جائيں، ميدہ کھوپرے کے سٹ کے ميں گھونٹيں، مکسچر کو چمچ سے ٹرے پر رکھيں اور درميان ميں فاصلہ رکھتے جائيں، ہلکي آنچ کے تنور ميں پچيس منٹ تک پکائيں، ٹھنڈا کر کے ٹکڑے کاٹيں اور کاغذ نکال ديں، اسے ٹين ميں رکھيں جس میں ہوا کا گزر نہ ہو۔
     
  30. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    بالائي کي سوياں


    اجزاء

    سوياں
    کشمش
    شکر
    گھي
    بالائي
    بادام اور پستے
    دودھ ايک کلو
    ايک پائو
    ايک کلو
    ايک چھٹانک
    ايک کلو
    تين چھٹانک
    ايک کلو

    ترکيب:

    پہلے گھي ميں لونگ کا بگھار دے کر سويوں کو اس ميں ڈال ديں، جب سوياں بادامي رنگ
    کي ہو جائيں تو دودھ بھي ملا ديں، سوياں گل جائيں تو اس ميں بالائي ملا کر پندرہ منٹ تک پکائیں، بعد ازاں کشمش صاف کر کے اور بادام پستے کي ہوائياں کاٹ کر اس ميں ملا ديں، جس وقت دودھ خشک ہو جائے تو شکر ملا کر دس منٹ تک خوب چلائيں، جب سب ايک ہو جائيں تو اس ميں قدرے بادامي رنگ ملا کر اور خوشبو کے لے کيوڑاہ اور زعفران حل کر کے ملا ديں، دو تين ابال آنے پر اتار ليں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں