1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کچھ میری طرف سے بھی

Discussion in 'اردو شاعری' started by ھارون رشید, Aug 1, 2010.

  1. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    میرے خدایا


    میرے خدایا! میں زندگی کے عذاب لکھوں کہ خواب لکھوں
    یہ میراچہرہ، یہ میری آنکھیں
    بجھے ہوئے سے چراغ جیسے
    جو پھر سے جلنے کے منتظر ہوں
    وہ چاند چہرہ ، ستارہ آنکھیں
    وہ مہرباں سایہ دار زلفیں
    جنہوں نے پیماں کئے تھے مجھ سے
    رفاقتوں کے محبتوں کے
    کہا تھا مجھ سے کہ اے مسافر رہ وفا کے
    جہاں بھی جائے گا ہم بھی آئیں گے ساتھ تیرے
    بنیں گے راتوں کو چاندنی ہم،
    تو دن میں سائے بکھیر دیں گے
    وہ چاند چہرہ ، ستارہ آنکھیں
    وہ مہرباں سایہ دار زلفیں
    وہ اپنے پیماں رفاقتوں کے ، محبتوں کے
    شکست کر کے
    نہ جانے اب کس کی رہ گزر کا مینارہ روشنی ہوئے ہیں
    مگر مسافر کو کیا خبر ہے
    وہ چاند چہرہ تو بجھ گیا ہے
    ستارہ آنکھیں تو سو گئی ہیں
    وہ زلفیں بے سایہ ہو گئی ہیں
    وہ روشنی اور وہ سائے میری عطا تھے
    سو میری راہوں میں آج بھی ہیں
    کہ میں مسافر رہ وفا کا
    وہ چاند چہرہ ، ستارہ آنکھیں
    وہ مہرباں سایہ دار زلفیں
    ہزاروں چہروں ، ہزاروں آنکھوں
    ہزاروں زلفوں کا ایک سیلاب تند لے کر
    میرے تعاقب میں آ رہے ہیں
    ہر ایک چہرہ ہے چاند چہرہ
    ہیں ساری آنکھیں ستارہ آنکھیں
    تمام ہیں
    مہرباں سایہ دار زلفیں
    میں کس کو چاہوں ، میں کس کو چوموں
    میں کس کے سائے میں بیٹھ جائوں
    بچوں کہ طوفاں میں ڈوب جائوں
    کہ میرا چہرہ ، نہ میری آنکھیں
    میرے خدایا ! میں زندگی کے عذاب لکھوں کے خواب لکھوں
     
    ندیم ولی likes this.
  2. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ میری طرف سے بھی

    بہت خوب ھارون بھائی بہت اچھا انتخاب ہے۔ میرا خیال ہے ایسی کنڈیشن کو "ناسٹیلجیا" کہتے ہیں۔
     
  3. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ میری طرف سے بھی

    جگمگ جگمگ کرتی آنکھیں
    ہنستی باتیں کرتی آنکھیں

    شاید مجھ کو ڈھونڈ رہی ہیں
    چاروں جانب تکتی آنکھیں

    اصل میں یہ بے خوف بہت ہیں
    ظاہر میں یہ ڈرتی آنکھیں

    پل میں خوشی سے بھر جاتی ہیں
    پل میں آہیں بھرتی آنکھیں

    یار منیر چلو پھر دیکھیں
    روز اک وعدہ کرتی آنکھیں

    منیر نیازی​
     
    غوری likes this.
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ میری طرف سے بھی

    ہارون بھائی ۔ لاجواب انتخاب ہے۔ اچھا لگا آپکا شاعرانہ ذوق بیدار ہوتا دیکھ کر۔
     
  5. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ میری طرف سے بھی

    ھارون بھئی کی کیا خوب شئیرنگ ہی،!!!!!

    کچھ بدلی بدلی سی میری سرکار ہوگئی
    بہت خوب کہ راہ بدلتے ہی شاہکار ہوگئی
     
  6. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ میری طرف سے بھی

    یااللہ خیر

    کوئی غلطی تو نہیں ہوگئی ناچیز سے
     
  7. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ میری طرف سے بھی

    اللٌہ نہ کرے، وہ ایسا ہے کہ آپ نے پہلے کبھی اتنی عمدہ شاعری کبھی شئیر نہیں کی، بہت ہی خوبصورت کلکشن ہے آپکا، اچانک اس تبدیلی ذوق سے کچھ حیرانگی سی ہوئی تھی، اور کوئی بات نہیں،!!!!!

    خوش رہیں،!!!!
     
  8. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ میری طرف سے بھی

    شکریہ سید بھائی یہ آپ کی چاہت ہے جو ایسا سمجھ رہے ہیں کچھ اور بھی لکھوں گا انشاء اللہ
     
  9. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ میری طرف سے بھی

    مجھے بھی بے چینی سے انتظار رہے گا،!!!!!
     
  10. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ میری طرف سے بھی



    سزا کا حال سنائیں جزا کی بات کریں
    خُدا ملا ہو جنہیں وہ خدا کی بات کریں

    اُنھیں پتہ بھی چلے اور وہ خفا بھی نہ ہوں
    اس احتیاط سے کیا مدعا کی بات کریں

    ہمارے عہد کی تہذیب میں قبا ہی نہیں
    اگر قبا ہو تو بندِ قبا کی بات کریں

    ہر اِک دور کا مذہب نیا خدا لایا
    کریں تو ہم بھی مگر کس خدا کی بات کریں

    وَفا شعار کئی ہیں، کوئی حسیں بھی تو ہو
    چلو پھر، آج اسی بے وفا کی بات کریں
    ساحر لدھیانوی
     
  11. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ میری طرف سے بھی

    سرگرمِ تجلّی ہو، اے جلوہء جانانہ!
    اُڑ جائے دھواں بن کر، کعبہ ہو کہ بُت خانہ

    یہ دین، وہ دنیا ہے، یہ کعبہ، وہ بت خانہ
    اِک اور قدم بڑھ کر، اے ہمّتِ مردانہ

    قربان ترے میکش، ہاں اے نگہِ ساقی!
    تُو صورتِ مستی ہے، تُو معنی میخانہ

    اب تک نہیں دیکھا ہے کہ اس رُخِ خنداں کو
    اِک تارِ شعاعی سے اُلجھا ہے جو پروانہ

    مانا کہ بہت کچھ ہے یہ گرمی حُسنِ شمع
    اس سے بھی زیادہ ہے سوزِ غمِ پروانہ

    زاہد کو تعجّب ہے، صُوفی کو تحیّر ہے
    صد رشکِ طریقت ہے، اِک لغزشِ مستانہ

    اِک قطرہء شبنم پر خورشید ہے عکس آرا
    یہ نیستی و ہستی، افسانہ ہے افسانہ

    انداز ہیں جذب اس میں سب شمعِ شبستاں کے
    اِک حسن کی دُنیا ہے خاکسترِ پروانہ

    از اصغر گونڈوی
     
  12. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ میری طرف سے بھی

    خلوتوں کا امیں گھر کہاں رہ گیا
    رہ گزر ہو گیا ، در کہاں رہ گیا

    کن خوابوں میں آنکھیں گنوا آئے ہم
    چاند سورج کا منظر کہاں رہ گیا

    اپنے خوابوں کی گٹھڑی کہاں کھو گئی
    تیرے وعدوں کا دفتر کہاں رہ گیا

    اپنی خوشیوں کی بقچی کدھر گم ہوئی
    تیری یادوں کا زیور کہاں رہ گیا

    چھپ گئے موتیوں کے جزیرے کدھر
    خوشبوں کا سمندر کہاں رہ گیا

    وہ دیا بجھ گیا جس سے روشن تھے ہم
    اب وہ عشق اپنے اندر کہاں رہ گیا​
     
  13. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: کچھ میری طرف سے بھی

    واہ ہارون بھائی خوب بھئی خوب انتخاب ھے

    بہت شکریہ اس شئیرنگ کا

    ویسے ایک بات بتائیں یہ تبدیلی کب اور کیسے آئے
    مجھے لگتا ھے بہن کی چند دن کی جدائی نے بھائی کو شاعر بنا دیا
     
  14. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ میری طرف سے بھی

    ہارون بھائی کی کن سے جدائی ہوگئی،؟؟؟؟
     
  15. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ میری طرف سے بھی

    :no: یہ تو میری صحبت کا نتیجہ لگ رہا ہے۔:cool:
    ھارون بھائی بہت عمدہ کلام شیئر کیا آپ نے۔ کوشش جاری رکھیں مزید ذوق بیدار ہو جائے گا آپ کا۔ :113:
     
  16. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ میری طرف سے بھی

    وہ دیا بجھ گیا جس سے روشن تھے ہم
    اب وہ عشق اپنے اندر کہاں رہ گیا

    بہت اعلی شعر ہے۔ مجھے بھی ایک شعر یاد آ گیا۔

    جا اور کوئی ضبط کی دنیا تلاش کر
    اے عشق ہم تو اب تیرے قابل نہیں رہے
     
  17. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ میری طرف سے بھی

    ھارون بھائی مجھے آپ کی طرف سے مزید شیئرنگ کا انتظار ہے۔
     
  18. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ میری طرف سے بھی

    بہنو اور بھائیو پسندیدگی کا شکریہ
    کالج کے دور میں یہ جمع کیا تھا وہ ڈائری کہیں سے نمودار ہوگئی ہے کچھ اور لکھتا ہوں
     
  19. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ میری طرف سے بھی

    سایہء گل سے بہر طور جدا ہو جانا
    راس آیا نہ مجھے موجِ صبا ہو جانا

    اپنا ہی جسم مجھے تیشہء فرہاد لگا
    میں نے چاہا تھا پہاڑوں کی صدا ہو جانا

    موسمِ گل کے تقاضوں سے بغاوت ٹھہرا
    قفسِ غنچہ سے خوشبو کا رہا ہو جانا

    قصرِ آواز میں اک حشر جگا دیتا ہے
    اس حسیں شخص کا تصویر نما ہو جانا

    راہ کی گرد سہی ، مائلِ پرواز تو ہوں
    مجھ کو آتا ہے ترا "بندِ قبا" ہو جانا

    زندگی تیرے تبسم کی وضاحت تو نہیں؟
    موجِ طوفاں کا ابھرتے ہی فنا ہو جانا

    کیوں نہ اس زخم کو میں پھول سے تعبیر کروں
    جس کو آتا ہو ترا "بندِ قبا" ہو جانا

    اشکِ کم گو تجھے لفظوں کی قبا گر نہ ملے
    میری پلکوں کی زباں سے ادا ہو جانا

    قتل گاہوں کی طرح سرخ ہے رستوں کی جبیں
    اک قیامت تھا مرا آبلہ پا ہو جانا

    پہلے دیکھو تو سہی اپنے کرم کی وسعت
    پھر بڑے شوق سے تم میرے خدا ہو جانا

    بے طلب درد کی دولت سے نوازو مجھ کو
    دل کی توہین ہے مرہونِ دعا ہو جانا

    میری آنکھوں کے سمندر میں اترنے والے
    کون جانے تری قسمت میں ہے کیا ہو جانا
    !
    کتنے خوبیدہ خوابوں کو جگائے محسن!
    جاگتی آنکھ کا پتھرایا ہوا ہو جانا​
     
  20. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ میری طرف سے بھی

    ھارون بھائی۔ کس کس شعر کی تعریف کروں۔ سب سے سب ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔

    زندگی تیرے تبسم کی وضاحت تو نہیں؟
    موجِ طوفاں کا ابھرتے ہی فنا ہو جانا

    اشکِ کم گو تجھے لفظوں کی قبا گر نہ ملے
    میری پلکوں کی زباں سے ادا ہو جانا

    قتل گاہوں کی طرح سرخ ہے رستوں کی جبیں
    اک قیامت تھا مرا آبلہ پا ہو جانا

    پہلے دیکھو تو سہی اپنے کرم کی وسعت
    پھر بڑے شوق سے تم میرے خدا ہو جانا

    اور

    میری آنکھوں کے سمندر میں اترنے والے
    کون جانے تری قسمت میں ہے کیا ہو جانا

    کمال کا تخیل ہے۔ بہت عمدہ بہت اعلی صد آفریں۔
     
  21. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ میری طرف سے بھی

    لے آئے اِنقلابِ سپہرِ بریں کہاں
    اللہ ہم کہاں وہ ثُریّا جبیں کہاں؟

    در ہے نہ آستاں ، نہ حرم ہے نہ بُتکدہ
    یارب مچل پڑی ہے ہماری جبیں کہاں؟

    سُورج کی سب سے پہلی کِرن خوشنما سہی
    لیکن تر ی نظر کی طرح دلنشیں کہاں؟

    دامن کشِ نظر ہے کسی کا حریمِ ناز١
    دُنیا میں آ گئی یہ بہشتِ بریں کہاں؟

    آنکھوں نے ذرّے ذرّے پہ سجدے لُٹائے ہیں
    کیا جانے جا چھپا مرا پردہ نشیں کہاں؟

    کوثر پلا کے ہم سے نہ حوریں کریں مذاق
    ہم رندِ تلخ نوش کہاں ، انگبیں کہاں؟

    زاہد تری بہشت میں حوریں سہی مگر
    ہم جس کو چاہتے ہیں وہ زہرہ جبیں کہاں؟٢

    ساقی کی چشمِ مست کا صدقہ ہے ورنہ شیخ
    اختر کہاں ، یہ شعلہء مینا نشیں کہاں؟

    اختر شیرانی

    [​IMG]
     
  22. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ میری طرف سے بھی

    ساری دنیا مجھے کہتی تیرا سودائی ہے
    اب میرا ہوش میں آنا تیری رسوائی ہے
    سب کہنا اسیران قفص سے اے صیاد
    مگر یہ نہ کہنا کہ چمن میں پھر بہار آئی ہے
    دل ازل سے ہے شیدا آج نیا تو نہیں
    ایک چوٹ تھی پرانی جو ابھر آئی ہے
    ساری دنیا کی نظروں سے گرا ہے مجروح
    تب جاکے کہیں تیرے دل میں جگہ پائی ہے
    __________________​
     
  23. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ میری طرف سے بھی

    کیا بات ھاروں بھائی، آپ تو چھا گئے،!!!!!
     
  24. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: کچھ میری طرف سے بھی

    واہ ہارون بھائی واقعی عمدہ کلام پیش کیا ھے آپ نے بہت خوب
     
  25. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2009
    Messages:
    2,484
    Likes Received:
    17
    جواب: کچھ میری طرف سے بھی

    بہت خوب
    سچ میں شاندار لکھا ھے
     
  26. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: کچھ میری طرف سے بھی

    اختر شیرانی کی نادر تصویر کے لئے بے حد شکریہ
     
  27. اقرا ناز
    Offline

    اقرا ناز ممبر

    Joined:
    Aug 31, 2009
    Messages:
    147
    Likes Received:
    6
    جواب: کچھ میری طرف سے بھی

    ماشاء اللہ مجروح جی کی عمدہ غزل شیر کی ہے
    اسے اسد امانت علی نےبہت عمدہ گایا تھا شکریہ جی ۔۔
     
  28. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ میری طرف سے بھی

    محبتوں میں اذّیت شناس کتنی تھیں!
    بچھڑتے وقت وہ آنکھیں اُداس کتنی تھیں!

    فلک سے جن میں اُترتے ہیں قافلے غم کے
    مری طرح وہ شبیں اُس کو راس کتنی تھیں

    غلاف جن کی لحد پر چڑھائے جاتے ہیں
    وہ ہستیاں بھی کبھی بے لباس کتنی تھیں؟

    بچھڑ کے تجھ سے کسی طور دِل بہل نہ سکا
    نِشانیاں بھی تری میرے پاس کتنی تھیں!

    اُتر کے دل میں بھی آنکھیں اُداس لوگوں کی
    اسیرِ وہم و رہینِ ہراس کتنی تھیں!

    وہ صورتیں جو نکھرتی تھیں میرے اشکوں سے
    بچھڑ کے پھر نہ ملیں ناسپاس کتنی تھیں

    جو اُس کو دیکھتے رہنے میں کٹ گئیں محسن
    وہ ساعتیں بھی محیطِ حواس کتنی تھیں


    محسن نقوی
     
  29. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ میری طرف سے بھی

    بہت خوب ہارون بھائی ۔ عمدہ انتخاب ہے۔
     
  30. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ میری طرف سے بھی

    اندھا کباڑی

    شہر کے گوشوں میں ہیں بکھرے ھوئے
    پا شکستہ سر بریدہ خواب
    جن سے شہر والے بے خبر!

    گھومتا ہوں شہر کے گوشوں میں روز و شب
    کہ ان کو جمع کر لوں
    دل کی بھٹی میں تپاؤں
    جس سے چھٹ جائے پرانا میل
    ان کے دست و پا پھر سے ابھر آئیں
    چمک اٹھیں لب و رخسار و گردن
    جیسے نو آراستہ دولھوں کے دل کی حسرتیں
    پھر سے ان خوابوں کو سمت رہ ملے!

    "خواب لے لو خواب ـــــــــــ "
    صبح ہوتے ہی چوک میں جا کر لگاتا ہوں صدا ـــــــــ
    "خواب اصلی ہیں کہ نقلی"
    یوں پرکھتے ہیں کہ جیسے ان سے بڑھ کر
    خواب داں کوئی نہ ہو!

    خواب گر میں بھی نہیں
    صورت گر ثانی ہوں بس ـــــــ
    ہاں مگر میری معیشت کا سہارا خواب ہیں!

    شام ھو جاتی ہے
    میں پھر سے لگاتا ہوں صدا ـــــــ
    "مفت لے لو مفت، یہ سونے کے خواب ـــــــــ"
    "مفت" سن کر اور ڈر جاتے ہیں لوگ
    اور چپکے سے سرک جاتے ہیں لوگ ــــــــــ
    "دیکھنا یہ "مفت" کہتا ہے
    کوئی دھوکا نہ ہو!
    ایسا کوئی شعبدہ پنہاں نہ ہو
    گھر پہنچ کر ٹوٹ جائیں
    یا پگھل جائیں یہ خواب
    بھک سے اڑ جائیں کہیں
    یا ہم پہ کوئی سحر کر ڈالیں یہ خواب ـــــــــ
    جی نہیں کس کام کے؟
    ایسے کباڑی کے یہ خواب
    ایسے نابینا کباڑی کے یہ خواب!"

    رات ہو جاتی ہے
    خوابوں کے پلندے سر پہ رکھ کر
    منہ بسورے لوٹتا ہوں
    رات بھر پھر بڑبڑاتا ہوں
    "یہ لے لو خواب ــــــــ"
    اور لے لو مجھ سے ان کے دام بھی
    خواب لے لو، خواب ــــــــــ
    میرے خواب ـــــــــــ
    خواب ـــــــــ میرے خواب ـــــــــ
    خوا ب ــــــــــــ
    ان کے د ا م بھی


    ن م راشد
     

Share This Page