1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خوشی کی پسندیدہ شاعری

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از خوشی, ‏24 ستمبر 2008۔

  1. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ پسندیدگی کا بڑی نوازش
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    میں جب بھی اس کی محبتوں کی صداقتوں کی کتاب لکھوں
    تو سب سے پہلے اسے محمد:saw: کہوں رسالت مآب لکھوں

    کروں تلاوت صحیفہ رخ کی اور اسے الکتاب لکھوں
    جو خواب میں اس کو دیکھ پاؤں تو خواب کو کیسے خواب لکھوں

    مرے خدا ! اپنی طبع مشکل پسند کا کیا جواب لکھوں
    وہ کام جس کے نہیں ہوں قابل اسی کو کارِ ثواب لکھوں

    صبا نہاؤں گلاب پہنوں تو سوچنے کی کروں جسارت
    وضو کروں پہلے آنسوؤں سے تو اسمِ عالیِ جناب لکھوں

    ٹھہر بھی جا اشکِ شامِ ہجراں ! ذرا اجازت دے سوچنے کی
    جو خط ابھی تک لکھا نہیں ھے کوئی تو اس کا جواب لکھوں

    اسی کو چاہوں اسی کو سوچوں اسی کی کرتا رہوں تلاوت
    جو اذن لکھنے کا پا سکوں تو اسی کو میں بے حساب لکھوں

    سرمژہ جو لرز رھے ھیں درود اور نعت کے ستارے
    انھیں شفاعت کے پھول لکھوں کہ مغفرت کے گلاب لکھوں

    وہی تو ھے جو الوہیت کی صفات کا مظہر اتم ھے
    لکھوں تو اس کو نقاب اندر نقاب اندر نقاب لکھوں

    تمام سچائیوں کا حامل وہی ھے کامل وہی ھے اکمل
    اسی کو لوح وقلم اسی کو کتاب اندر کتاب لکھوں

    جو حرف اب بھی اتر رھے ھیں جو اب بھی الفاظ بولتے ھیں
    اسی کا حسن بیان ،حسنَ کلام، حسن خطاب لکھوں

    وہی ھے نیت وہی ارادہ وہی ھے منزل وہی ھے جادہ
    وہ راہبر ہو اگر سفر میں تو ہر سفر کامیاب لکھوں

    دل ونظر اشک اشک دھوؤں تو اس :saw: پہ بھیجوں درود مضطر !
    سجاؤں پلکوں کو آنسوؤں سے تو نعت کو آب آب لکھوں
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔

    جزاک اللہ ۔ بہت ہی خوبصورت نعتیہ شاعری ہے۔ ماشاءاللہ
     
  4. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    سبحان اللہ ۔ سبحان اللہ ۔ سبحان اللہ
    :saw: :saw: :saw:
     
  5. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    بہت ہی خوب خوشی صاحبہ : کیا انتخاب پیش کیا، کہ دل سے آپ کے لیے دعا نکل رہی ہے ،
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    آپ سب کی پسندیدگی کا بہت شکریہ بڑی نوازش

    دعاؤں کے لئے جزاک اللہ
     
  7. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    تم اپنی داد سے شاعر کا دل بڑھاتے ہو
    تمھاری داد دہی کا کوی جواب نہیں


    تم اپنے جام سے اب ِ حیات پیتے ہو
    تمھارے جام میں انگور کی شراب نہیں
     
  8. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    واہ بہت خوب بے باک جی
     
  9. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    حوصلہ تو نے دیا دکھ کی پذیرائی کا
    مجھ کو اندازہ نہ تھا زخم کی گہرائی کا

    خوشبوئیں پھول سے اب اذنِ سفر مانگتی ھیں
    اس قدر قحط پڑا شہر میں گویائی کا

    اب نگاہوں میں نہ منظر ھے نہ پس منظر
    ایک الزام ان آنکھوں پہ ھے بینائی کا

    سر ِدہلیز پریشان و سراسیمہ ہوں
    در مقفل ہوا مجھ پر مری تنہائی کا

    سلسلے ٹوٹ چکےسارے محبت کے مگر
    سر سے اک ربط ھے قائم ابھی شہنائی کا

    اس قدر جھوٹ رچا ھے رگ و پے میں محسن
    چہرہ اب مسخ نظر آتا ھے سچائی کا
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب ۔ محسن نقوی کی شاعری لاجواب ہے۔
     
  11. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    بہت ہی خوب۔۔۔۔۔:222:
     
  12. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    بہت خوب ۔۔۔۔
     
  13. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    آپ سب کی پسندیدگی کا بہت شکریہ
    میں پھر شاعر کا نام لکھنا بھول گئی

    شاعر کا نام ھے محسن احسان
     
  14. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    حوصلہ تو نے دیا دُکھ کی پذیرائی کا
    مجھ کو اندازہ نہ تھا زخم کی گہرائی کا

    بہت خوبصورت،
    قابلِ داد ہے یہ شعر،
    شکریہ خوشی صاحبہ:hands::flor::a180:
     
  15. اقرا ناز
    آف لائن

    اقرا ناز ممبر

    شمولیت:
    ‏31 اگست 2009
    پیغامات:
    147
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    بہت خوبصورت، شیرنگ ھے،
    شکریہ خوشی سس ۔ ۔ ۔
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بھلکڑی شکریہ ;)
     
  17. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37

    بہت شکریہ بے باک صاحب
     
  18. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37


    بہت شکریہ اقرا جی بڑی نوازش
     
  19. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    محبتوں کے سفر میں نگر نہیں‌آتے
    پلٹ کے اہل جنوں رہ سے گھر نہیں‌آتے

    فلک ہی اس کی ہتھیلی کے خط بدل دیتا ھے
    زمیں کو اپنی نمو کے ہنر نہیں‌آتے

    وہ اور شے ھے وہ رعنائی جمال نہیں
    سبھی جو چپکے سے دل میں اتر نہیں‌آتے

    پھر اس اداس و برہنہ شجر پہ رت نے لکھا
    کسی د رخت پہ اتنے ثمر نہیں آتے

    جتن وہ لاکھ کریں مجھ کو بھولنے کے لئے
    جمیل ڈھنگ انہیں یہ مگر نہیں‌آتے

    جمیل الرحمن
     
  20. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عمدہ ۔۔۔۔۔۔خوب
     
  21. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عمدہ --- بہت خوب
     
  22. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    خان جی اور خیال جی آپ 2نوں کی پسندیدگی کا بے حد شکریہ
     
  23. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    خوشی بہن۔ اعلی انتخاب پر میری طرف سے شکریہ اور داد قبول کریں۔
     
  24. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ زہرا جی اس پسندیدگی کا
     
  25. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    وہ مہکتی پلکوں کی اوٹ سے کوئی تارا چمکا تھا رات میں
    مری بند مٹھی نہ کھولئے وہی کوہ نور ھے ہات میں

    میں تمام تارے اٹھا اٹھا کے غریب لوگوں میں بانٹ دوں
    کبھی ایک رات وہ آسماں کا نظام دیں مرے ہات میں

    ابھی شام تک مرے باغ میں کہیں کوئی پھول کھلا نہ تھا
    مجھے خوشبوؤں میں بسا گیا ترا پیار ایک ہی رات میں

    ترے ساتھ اتنے بہت سے دن تو پلک جھپکتے گزر گئے
    ہوئی شام کھیل ہی کھیل میں کٹی رات بات ہی بات میں

    کوئی عشق ھے کہ اکیلا ریت کی شال اوڑھ کے چل دیا
    کبھی بال بچوں کے ساتھ ‌آ، یہ پڑاؤ لگتا ھے رات میں

    کبھی سات رنگوں کا پھول ہوں کبھی دھوپ ہوں کبھی دھول ہوں
    میں تمام کپڑے بدل چکا ترے موسموں کی برات میں
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ ۔ نامعلوم شاعر کا بہت عمدہ کلام ہے۔
    بہت شکریہ ۔
     
  27. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    واہ واہ کیا ہی بات ہے۔۔۔۔۔خوشی جی داد قبول ہو۔
     
  28. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    واہ خوشی جی بہت خوب :87: بہت ساری داد قبول کریں
     
  29. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ آپ سب کی پسندیدگی کا ، بہت شکریہ بڑی نوازش
    شاعر کا نام بشیر بدر
     
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بشیر بدر کابھی شکریہ ۔ :p
     

اس صفحے کو مشتہر کریں