1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اس شان سے ہو کاش تماشائے مدینہ -- پروفیسر سیّد اقباؔل عظیم

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by محمد رضوان, Apr 23, 2018.

  1. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    اس شان سے ہو کاش تماشائے مدینہ
    جس سمت نظر جائے، نظر آئے مدینہ

    سودا ہو اگر دل میں تو سودائے مدینہ
    ہو دل میں تمنا تو تمنائے مدینہ

    ہر وقت تصور میں مدینے کی فضا ہو
    اس طرح مرے دل میں سما جائے مدینہ

    ہر خار مدینے کا گلِ تر سے حسیں ہے
    اور غیرتِ فردوس ہے صحرائے مدینہ

    ہے شافعِ محشر کا کرم اس کا مقدر
    اللہ رے خوش بختیِ شیدائے مدینہ

    تخلیقِ دو عالم کا سبب ذات ہے ان کی
    شاہنشہِ کونین ہیں آقائے مدینہ

    خاکِ قدمِ پاک نبی خاکِ شفا ہے
    ہر درد کا درماں ہیں مسیحائے مدینہ

    وہ کوثر و تسنیم کا محتاج نہیں ہے
    ہو جس کو عطا جُرعہِ صہبائے مدینہ

    یاد آتے ہیں جس وقت مدینے کے شب و روز

    اقباؔل پکار اٹھتا ہوں میں ہائے مدینہ
    ---------
    پروفیسر سیّد اقباؔل عظیم
     
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان likes this.
  3. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرےآمین
     
  4. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    ہر وقت تصور میں مدینے کی فضا ہو
    اس طرح مرے دل میں سما جائے مدینہ
     
  5. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    یاد آتے ہیں جس وقت مدینے کے شب و روز
    اقباؔل پکار اٹھتا ہوں میں ہائے مدینہ
     
  6. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان likes this.
  7. محمد شہزاد
    Offline

    محمد شہزاد ممبر

  8. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرےآمین
     
  9. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرےآمین
     
  10. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    جزاک اللہ خیراً کثیراً
     
    محمد رضوان likes this.
  11. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرےآمین
     

Share This Page