1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حقیقی واقعات پر مبنی لطائف

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از ع س ق, ‏10 جولائی 2006۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    پہلے جو سوال پوچھا گیا تھا اس کا تو جواب آپ نے دیا نہیں
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عمر خیام بھائی۔ یہ سوال تھا اور اس پر کچھ تبصرہ جات تھے۔ جن کے جوابات اور تبصرہ جات کی تفصیل، تردید، یا وضاحت فرما دیں۔ شکریہ
     
  3. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    ویسے سعدیہ جی آپ کی بھابی بہت شائستہ اطوار اور نرم خو سی ہیں ۔ انہوں نے سوائے مسکرانے کے کچھ نہیں کہا تھا ۔
    نعیم بھائی اگر ایک آدھ جھانپڑ پڑ بھی گیا تو کیا آپ واقعی سمجھتے ہیں کہ میں اس کا اقرار کرلوں گا ۔
    پاکستانی55 بھائی اب اگلا سوال کریں ۔
     
    سعدیہ، نعیم اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    یہ سوال آپ سے ملک بلال صاحب نے پوچھا تھا میرا بھی وہی سوال ہے کہ آپ اتنے دن کہاں تھے ؟
     
    عمر خیام اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    لمبی کہانی ہے ۔ میں بھی بزی تھا لیکن مجھ سے زیادہ میرا لیپ ٹاپ بزی تھا ۔ جس کی وجہ سے چھٹی توقع سے زیادہ لمبی ہوجاتی ہے ۔
     
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آپ بسم اللہ کرکےسنائیں یہ لڑی حقیقی لطیفوں ہی کے لیے مخصوص ہے۔ :)
     
    آصف احمد بھٹی اور عمر خیام .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    آہستہ آہستہ سنا دوں گا ۔ جلدی کس بات کی ہے ۔
    لیپ ٹاپ اس لیے بزی ہوتا ہے کہ بچے سکول کا کام کرنے کا بہانہ کرکے اس پر قبضہ کرلیتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے میری ان سے لڑائی ہوتی رہتی ہے ۔
    ابھی کچھ دن پہلے ہی بیگم کہنے لگیں ، جانتے ہیں کہ آپ کی لاڈلی نے کیا کہا؟
    میں نے پوچھا کہ کیا کہا؟
    کہنے لگیں کہ آج دن کو میں مارکیٹ میں تھی اور میں نے فون پر میسیج کرکے اس سے پوچھا کہ میں مارکیٹ میں ہوں ، کچھ چاہیے تو نہیں؟ آگے سے اس نے جواب میں لکھا کہ مجھے تو کچھ نہیں چاہیے البتہ ابو کے لیے ' حس مزاح' کا ایک چھوٹا ڈبہ لیتی آئیں ۔
    میں نے پوچھا۔ تم نے اس کو زیادہ ڈانٹا تو نہیں، اس کے اس جواب پر؟
    کہنے لگیں کہ نہیں! میں نے اس کو کہا کہ تمہارے ابو کے لیے حس مزاح کے چھوٹے ڈبے سے کام نہیں چلے گا، بلکہ کئی فیملی پیک خریدنے پڑیں گے اور اتنے میرے پاس پیسے نہیں !!
     
    آصف احمد بھٹی, دُعا, الکرم اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ۔ مسکراہٹ چھا گئی چہرے پہ۔ :)
     
    عمر خیام نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    یہ وہی لاڈلی ہیں جس نے کچھ عرصہ پہلے کہا تھا کہ میں بڑی ہوکے سرجن بنوں گی اور سب پہلے ابو کے چہرے کی سرجری کروں گی ۔ اب اس نے سرجن بننے کا ارادہ ترک کردیا ہے اور اب لاء کرکے وکیل بننے کا ارادہ کررکھا ہے ۔ شکر ہے اب کی بار اس نے یہ نہیں کہا کہ سب سے پہلے مقدمہ آپ کا لڑوں گی !!
     
    آصف احمد بھٹی، دُعا اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    دبئی ہم چار سال پہلے گئے تھے ، ہم سے مراد ہم تین دوست ہیں ۔۔۔۔۔ میں تو دس سال پہلے بھی وہاں سے ہو آیا تھا لیکن تب میں اور اب میں بہت فرق تھا۔ دبئی میں ہم ایک درمیانے درجے کے ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔ ایک مناسب سا کمرہ جس میں کوئی خاص بات نہیں تھی ۔ تین الگ الگ سنگل بستر لگے تھے ۔ ایک ٹی وی جس پر عربی سے زیادہ یورپی نیوز اور انڈین فلمی چینل آتے تھے۔۔ اور اٹیچڈ باتھ ، اس سے زیادہ کی ہم ڈیمانڈ بھی نہیں کرتے ۔ کیونکہ اس سے زیادہ کی ہمیں ضرورت بھی نہیں ہوتی ۔ ہم نے تو وہاں رات گذارا ہی کرنا ہوتا ہے ۔ باقی وقت تو ہم باہر گھومنے پھرنے اور دیکھنے بھالنے میں صرف کرتے ہیں ۔ صبح کا ناشتا بھی ہوٹل کے قیام میں شامل تھا ۔ صبح سویرے ہم ناشتے کی غرض سے ڈائننگ ہال میں جاتے ۔ پہلے تو جاتے ہی تازہ جوس کے ایک گلاس سے جی کو ٹھنڈا کرتے اور پھر کسی میز پر قبضہ جما کر جم کر ناشتا کرتے ۔ اس ہوٹل میں ٹھہرنے والے اکثر ہندوستانی تھے۔ پہلے دن بھی ہم نے دیکھا لیکن سرسری طور پر ، دوسرے دن تو ہم چونکے بغیر نہ رہ سکے کہ یہ ہندوستانی تو ٹھیک ٹھاک ناشتے پر ہاتھ صاف کررہے ہیں ۔ ہم خود اچھا خاصا کھانے والے ہیں ۔ لیکن ہمارے ساتھ والے میز پر چار مردوں اور چار عورتوں کا ایک گروپ تھا ، شاید ممبئی سے تھے کیونکہ مراٹھی نما بولی بول رہے تھے ، وہ بار بار اپنی میز سے اٹھ کر جاتے اور بفے والے میزوں سے پلیٹیں بھر بھر کے لاتے ۔ ناشتے میں آملیٹ ، ابلے انڈے ، کھیرے، ٹماٹر ، ڈبل روٹی، جیم اور مکھن کی ٹکیاں، آلو کی بھاجی،اور دو تین قسم قسم کے پھل تھے ۔ وہ سب ادھیڑ عمر بلکہ اس سے بھی ڈھلتی عمر کے تھے ، ڈیل ڈول میں بھی ہم سے کم تھے، ہم سے زیادہ اور دگنی تگنی سے بھی زیادہ کیسے کھا سکتے تھے ؟ شاہ کہنے لگا کہ حساب ، منطق ، طب و حکمت اور سائنس کے سب اصول یہاں ناکام ہورہے ہیں ۔ کچھ گڑ بڑ ہے ۔ کوئی اور معاملہ ہے ۔ اس نے سن گلاسز پہن کر ان پر باقاعدگی سے نظر رکھنی شروع کردی ۔ زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا۔ جونہی ہال میں گھومتا پھرتا ویٹر آگے پیچھے ہوا میز پر بیٹھی عورتوں نے اپنے بڑے سے ہینڈ بیگ کھولے اور ان میں پہلے سے موجود کئی پلاسٹک کے بیگوں میں وہ ساری پلیٹیں انڈیل دیں ۔
    اکثر پیکیجز میں ہوٹل کے قیام کے ساتھ صبح کا ناشتا تو شامل ہوتا ہے ، لیکن باقی کھانے پلے سے کھانے سے پڑتے ہیں ، یہ اب ان کا دن بھر کا کھانا تھا ۔
    دبئی میں ہم نے ایک شہر کی سیر کرانے والی بس میں بھی سفر کیا ۔ بس ڈرائیور پاکستانی پٹھان ولی خان تھا اور گائیڈ حیدرآباد دکن کا مسلمان ، سلیم ۔
    بس ہمیں شہر کی سیر کرارہی تھی ۔ گائیڈ اپنی رٹی رٹائی ہندی اور انگریزی کومنٹری کررہا تھا۔ ساتھ ساتھ مختلف بالی ووڈ کے ستاروں کے انداز بھی اپنانا شروع کردیتا۔ جمیرہ بیچ پر جانے سے پہلے اس نے خاص طور پر منع کیا کہ وہاں پر عورتوں کو گھور گھور کے دیکھنا نہیں ، اور تصویر تو بالکل بھی اتارنی ۔ ایک بڈھا ذرا سا شوخا ہوگیا، " اپنا عورت کو تو گھور کے دیکھ سکتا ہے نا بابا ؟ اور اس کا تصپھیر بھی بنا سکتا نا؟"
    گائیڈ بولا ، " اب اگر اس عمر میں اتنا سال شادی کے بعد بھی دبئی آکے اپنا بیوی کو گھورنا ہے تو یہی سمجھا جائے گا کہ یا تو تمہارا عینک بدل گیا ہے یا بیوی !"
     
    آصف احمد بھٹی، دُعا، پاکستانی55 اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:

    :eek:
    غلط بات !!!!!!!
    وہ کم از کم آپ کو حسِ مزاح کا سیمپل تو لا دیتیں:khudahafiz:
     
    دُعا اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    بیوی کے بارے میں ایسے خیالات رکھنا ہی دانشمندی ہے :chp:
     
    آصف احمد بھٹی، دُعا اور عمر خیام نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    اسی لیے تو ابھی تک زندہ ہیں
     
    دُعا، ھارون رشید اور الکرم نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    زندہ ہیں یا بس جی رہے ہیں
     
    آصف احمد بھٹی اور عمر خیام .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    زندہ ہیں اس طرح کہ غم زندگی نہیں
    جلتا ہوا دیا ہیں مگر روشنی نہیں : )))
     
    دُعا، ھارون رشید اور سعدیہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    تحفظ نسواں قانون پاس ہوچکا ہے خیال رکھیں
     
    دُعا، عمر خیام اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اب تو دوسری شادی کا فائدہ سامنے آیا ہے
     
    آصف احمد بھٹی اور عمر خیام .نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    پیٹرول تو سستا ہوگیا ہے پھر
     
  20. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    تو کیا آگ لگانا شروع کردیں !
     
  21. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    قانون کے مطابق تھپڑ نہیں مار سکتے ۔۔۔۔۔ گویا مکا، لات یا کراٹے کا چاپ مارنے پر کوئی پابندی نہیں۔۔
    اس قانون سے تو وہ ڈریں جو گھریلو تشدد پہ یقین کرتے ہیں اور اس پہ عمل کرتے ہیں ۔ ہم عدم تشدد کے قائل ہیں اس لیے ہمیں اس قانون کا کوئی ڈر نہیں ۔
     
    سعدیہ، دُعا اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    بالکل جناب ۔ ایک بیوی کو زدوکوب کے جرم میں گھر نکالا ملے تو دوسری کے گھر پناہ لے لیں اور پھر وہاں سے ایسی ہی صورتحال درپیش ہوجائے تو واپس پہلی کی طرف ہجرت کرلیں ۔ بس یہ خیال رہے کہ دونوں پارٹیاں میثاق جمہوریت کے تحت مک مکا نہ کرلیں ۔
     
    آصف احمد بھٹی، دُعا اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ کیا اعلیٰ سوچ پائی ہے بلکل میری طرح
     
    آصف احمد بھٹی اور دُعا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    یہ "اعلیٰ سوچ" سے زیادہ "خدشات ،اندیشہ،وہم ،آنے والا خطرہ" زیادہ ہے
     
  25. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    آسان اردو میں سمجھائیں ذرا
     
  26. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کو اس اردو کی سمجھ نہیں آئی تو آسان اردو تو آپ کی "بیگم نمبر 2 " ہی سمجھائیں گی پریکٹیکلی امپلیمنٹ کرکے:p:D:
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    دو نمبر بیگم توبہ توبہ
     
  28. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہا
    دو نمبر نہیں کہا بلکہ بیگم نمبر 2 کہا تھا
     
  29. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    دوسری بیگم کہتے ہیں پڑھ لکھ کر گنوا دیا
     
    آصف احمد بھٹی اور دُعا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    بلکہ زیادہ آسانی کے لیے چھوٹی بیگم کہتے ہیں ۔
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں