1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

16×16=196

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از محمود, ‏18 اکتوبر 2006۔

  1. محمود
    آف لائن

    محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    88
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    صاحبو! اگر کوئی آپ سے پنجابی میں یہ پُوچھے “سولہو سولہیاں؟“ تو جواب سوچ کر دیجئیے گا۔ جلدی میں دیا گیا جواب کچھ عجیب صورت حال پیدا کر سکتا ہے۔

    لیجیے پڑھئیے کہ میرے غلط جواب نے کیا گل کھلایا تھا


    جماعت دہم کا تعلیمی سال اختتام پذیر تھا۔ ہمارے اساتذہ کرام ہمیں خوب محنت کروا رہے تھے تا کہ ہم امتحان میں اچھے نمبر حاصل کریں اور سکول کا نام روشن ہو۔ اُس دن ریاضی کے پریڈ میں شیطان کی آنت سے بھی لمبا الجبرا کا ایک سوال حل کیا جا رہا تھا۔ دیواری تختہ سیاہ ناکافی ہونے کی وجہ سے ہم نے لکڑی کے تختہ سیاہ کا انتظام بھی کر رکھا تھا۔ 35 منٹ کا پریڈ جب اپنے اختتامی لمحات میں داخل ہونے لگا تو ہمارے اُستادِ مُحترم نے سوال حل کرنے کی رفتار بھی بڑھا دی اور ہم لوگوں کی توجہ سوال پر مرکُوز رکھنے کے لئیے ضرب اور تقسیم ہم لوگوں سے دریافت کرنے لگے۔ یہی وہ وقت تھا جب استاد صاحب کی آواز گُونجی “سولہو سولہیاں؟“ اور میں نے جھٹ سے بھی پہلے جواب دے دیا 196۔ اُستاد صاحب نے میری بتائی ہوئی رقم سوال میں لکھ ڈالی۔ ذرا دیکھئیے کہ میرے تقریبًا 70 ہم جماعتوں نے بھی میری اس غلطی کو نوٹ نہیں کیا۔ جب سوال حل ہو گیا تو اس کا جواب کتاب میں لکھے ہوئے جواب سے میل نہیں کھاتا تھا۔ اب ہمارے اُستاد صاحب کافی فکر مند ہوئے کہ اتنا دماغ کھپا کر بھی جواب غلط آ رہا ہے۔ اُس پر مستزاد یہ کہ اُسی وقت پریڈ ختم ہونے کی گھنٹی بھی بج گئی۔ اب “جلدی کا کام شیطان کا“ کے مصداق سوال کی پڑتال کی جانے لگی۔ جب میں نے تختہ سیاہ پر نظر دوڑائی تو کچھ ہی دیر بعد مجھے اپنی عالمانہ فراست کے عجوبے کے وقوع پذیر ہونے کا احساس ہو گیا۔ سوچا کہ استاد صاحب کو آگاہ کر دوں۔ پر مشکل یہ تھی کہ اس وقت تک استاد صاحب کا پارہ بہت بلند ہو چکا تھا۔ اور میں اپنی پٹائی کو خود ہی آواز دینے کی ہمت نہیں رکھتا تھا۔ اس کا حل میں نے یہ نکالا کہ اپنے ایک ساتھی کو متوجہ کر کے کہا کہ دیکھو کہیں یہ رقم تو غلط نہیں؟ اور ساتھ ہی میں نے 196 کی طرف انگلی سے اشارہ کر دیا۔ اُس نے اپنی نشست پر کھڑے ہو کر استاد صاحب کی توجہ اس غلطی کی طرف مبذول کروائی۔ یوں اس غلطی کو دور کیا گیا تو سوال کا جواب ٹھیک آیا۔
    ساتھیو! سوال کا جواب تو ٹھیک ہونا ہی تھا سو ہو گیا۔ پر استادِ محترم نے سوال سے فارغ ہو کر جو مجھے ٹھیک کیاوہ بیان سے باہر ہے۔ پہلے تو مولا بخش سے میری خاطر داری کی۔ پھر اُن کے مشہور تکیہ کلام کے مطابق مجھے اُلو باٹا کا نام دیا گیا۔ ایک ہفتے کے لئیے مجھے اپنی جماعت کے مانیٹر کے اعزاز سے سبکدوش کر دیا گیا۔ اس کے بعد مجھے ڈیسک کے اوپر کھڑا کر دیا گیا۔ گویا کہ میں شیطان ہوں اور باقی لوگ مجھے کنکریاں مارنے کے لئیے میرے ارد گرد جمع ہیں۔
    دوستو! آج ہمارے یہ اُستادِ مُحترم ایک کالج میں پروفیسر ہیں۔ جب کبھی کبھی اُن سے ملنے کا اتفاق ہوتا ہے تو مجھے دُور ہی سے دیکھ کر بول اُٹھتے ہیں “اوئے آ بھئی 196“۔ اور ساتھ ہی کمال شفقت سے مجھے گلے لگا لیتے ہیں۔
    استاد اور شاگرد کے درمیان خلوص، احترام اور شفقت کا یہ رشتہ،خدا کرے، تا قیامت قائم رہے۔ آمین​
     
  2. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    ثم آمین
    محمود بھائی بہت خوب پڑھ کر بہت لطف آیا
     
  3. ساجد
    آف لائن

    ساجد ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    61
    موصول پسندیدگیاں:
    18
    اب پتہ چلا کہ محمود بھائی کتنے ذہین ہیں۔ :lol: :lol: :lol:
     
  4. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    لگتا ہے محمود صاحب بھی سلیمی چوک سے ہیں
     
  5. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    محمود بھائی! مزے کی آپ بیتی ہے۔ :)

    سولہو سولہیاں = 196 :lol:​
     
  6. شامی
    آف لائن

    شامی ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    562
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    لاہور میں بھی سلیمی چوک ہے مبارک ہو سلیمی چوک والو ۔۔ :wink:
     
  7. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ہیںںںںں :shock:

    نادیہ جی! لاہور میں سلیمی چوک کہاں ہے بھئی۔‌؟
     
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,917
    ملک کا جھنڈا:
    یہ سلیمی تروک والے ہر لڑی کا ٹانگہ پکی سے اتار دیتے ہیں :takar:
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یہ سلیمی تروک والے ہر لڑی کا ٹانگہ پکی سے اتار دیتے ہیں :takar:[/quote:3qunt22m]
    اتار دیتے ہیں نہیں
    بلکہ
    اتار دیتے تھے۔

    سلیمی تروک والے اب قصہء ماضی بن چکے ہیں۔ :rona:
     
  10. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,917
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی پھر ان سلیمی تروک والوں کا کیا بستو بند کریں :soch:
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔ :no:
    مٹھائیوں کے ڈبے اور فون کالیں‌کرکرکرکرکرکرکرکرکے دیکھ لیا آپ نے۔

    کوئی تنیجہ نہیں نکلتا ۔ :no:
     
  12. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,917
    ملک کا جھنڈا:
    لگتا ہے آپ دوبارہ اس لڑی کو روکنا چاہتے ہیں :201:
     
  13. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    مزیدار ہے :201:
     
  14. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    واہ خوب مزے کی تحریر ھے

    آپ ٹھیک ہونے کے بعد اس فورم میں پھر کیوں نہیں‌آئے
     
  15. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 16×16=196

    آمین

    مزا آیا پڑھ کے :a12:
     
  16. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,917
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 16×16=196

    آپ بھی کوئی اپنا الجبرائی مولا بخشی واقعہ تحریر فرمادیں
     
  17. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 16×16=196

    بہت خوب حسن جی، پرانے پرانے نسخے نکالے جاھے ھیں،!!!!!

    واقعی بہت لطف آیا پڑھ کر،!!!!! زبردست،!!!!
     
  18. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 16×16=196

    میرے ساتھ ایسا کوئی واقع نہیں ہوا

    اپ کے ساتھ تو ہوا ہو گا آپ ہی فرما دیں :237:
     
  19. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,917
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 16×16=196

    بتاؤن -
     
  20. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: 16×16=196

    بتا دیں نا :237:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں