1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گیلانی کو سپورٹ کرنے پر پی پی سینیٹ میں دو نشستیں ایم کیو ایم کو دینے کیلئے تیار

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏28 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,037
    موصول پسندیدگیاں:
    795
    ملک کا جھنڈا:
    گیلانی کو سپورٹ کرنے پر پی پی سینیٹ میں دو نشستیں ایم کیو ایم کو دینے کیلئے تیار

    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو سینیٹ الیکشن مل کر لڑنے کی پیشکش کردی ، وزیر بلدیات ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو سپورٹ کرنے پر اپنا امیدوار دستبرار کرکے جنرل اور خواتین کی نشست ایم کیو ایم کو دینے کو تیار ہیں۔

    پیپلزپارٹی کا وفد ایم کیوایم پاکستان مرکز بہادرآباد پہنچا جس میں ناصر حسین شاہ، شرجیل میمن، مرتضیٰ وہاب اور وقار مہدی شامل تھے۔ ایم کیو ایم رہنماؤں اور پی پی وفد کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

    وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھاکہ ایم کیوایم کی دو نشستوں کیلئے اپنے امیدوار دستبردار کرانے کو تیار ہیں لیکن متحدہ کو بھی یوسف رضا گیلانی والی نشست پر مدد کرنا ہوگی۔

    ان کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر یہاں آئیں ہیں، متحدہ نے کہا ہے کہ ہماری گزارشات کو رابطہ کمیٹی میں رکھیں گے۔

    ناصر حسین کا کہنا تھاکہ پنجاب میں تحریک انصاف بہت خوفزدہ تھی، تحریک انصاف کے امیدواروں پر ان کے ہی اراکین کو تحفظات تھے۔

    ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کا کہنا تھاکہ مرکز آمد پر پیپلزپارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، تاخیر سے ہی صحیح لیکن پیپلزپارٹی نے گزارشات رکھی ہیں۔ پیپلزپارٹی سے درخواست کی ہے کہ شہری سندھ سے احساس محرومی کو دور کیا جائے۔

    عامر خان کا کہنا تھاکہ احساس شراکت اور بلدیاتی اداروں کا بھی مسئلہ ہے، سینیٹ کا وقت تو گزر جائے گا لیکن مسائل حل کرنا ہوں گے۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں