1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کورونا کی تیسری لہر، خوف نہیں احتیاط کی ضرورت.... رانا اعجاز

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏17 مارچ 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,062
    موصول پسندیدگیاں:
    795
    ملک کا جھنڈا:

    کورونا کی تیسری لہر، خوف نہیں احتیاط کی ضرورت.... رانا اعجاز

    کورونا کی تیسری لہر سے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی بجائے اس وباء سے بچنے کا شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، جو جتنا اس مرض کو جان گیا، اس کے بچنے کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔ ہمارا ملک چین کا پڑوسی اور قریبی دوست ہے جس نے کورونا کو سب سے پہلے کنٹرول کیا، اگر ہم چاہتے تو اس کی دوستی اور تعاون سے فائدہ اٹھا کر پاکستان کو سب سے پہلے کورونا سے پاک کرسکتے تھے، لیکن عمران خان کی حکومت نے کورونا کے معاملے میں بھی وہی کیا جو بی آر ٹی پشاور کے معاملے میں کرتی رہی۔

    این سی او سی اسمارٹ لاک ڈاﺅن اور اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کرتی ہے لیکن اگلے روز وزیراعظم جلسہ کرنے پہنچ جاتے ہیں، فون کال ملائیں تو قوم کو حکومت کی طرف سے نصیحت کی جاتی ہے کہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ رکھیں، لیکن وزیراعظم اور وزراء ٹی وی اسکرینوں پر ماسک کے بغیر ایک دوسرے سے ملاقاتیں کرتے نظر آتے ہیں۔

    کورونا کا سب سے موثر سدباب تو ویکسین ہے لیکن دنیا بھر کے ماہرین اس پر متفق ہیں کہ ویکسین سے بھی سو فی صد بچاﺅ ممکن نہیں بلکہ سترسے نوے فیصد تک بچت کا امکان ہے۔ ہمارے ملک میں ویکسین عام آدمی تک پہنچنے میں تو شاید کئی ماہ لگیں، تب تک ہمیں خود اپنا بچاﺅ کرنا ہوگا۔

    بدقسمتی سے ہمارے ہاں کورونا ایس اوپیز پر بالکل ہی عمل نہیں ہو رہا، عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی زحمت نہیں کی جاتی۔ سب سے پہلے تو ہر ایک کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ کورونا ہمیں کسی بھی جگہ پر گھیر سکتا ہے، اس سے کوئی بھی محفوظ نہیں۔ ابتدا میں ماہرین کا خیال تھا کہ جسے ایک بار کورونا ہوجائے، اسے دوبارہ نہیں ہوسکتا، اس کے جسم میں انٹی باڈیز بن جاتی ہیں۔ اب یہ تاثرغلط ہوچکا ہے ، کورونا دوسری بار ہو سکتا ہے، ہمیں چاہیے کہ انٹی باڈیز کے زعم میں نہ رہیں۔

    کورونا وائرس انسانی جسم سے قوت مدافعت ختم کرکے پھیپھڑوں کومتاثر کرتا ہے۔ کورونا کا عام ٹیسٹ پی سی آر ہے مگر بہت سے کیسز میں یہ نیگیٹو آ رہا ہے۔ اس لئے صرف پی سی آر نیگیٹو آنے پر ریلیکس ہو کر نہیں بیٹھنا چاہیے ، اگر علامات رہیں تو دیگرٹیسٹ کروانا ضروری ہیں۔ ان کے ساتھ ایک چیسٹ ایکسرے بھی ضروری ہے تاکہ اندازہ ہوسکے کہ پھیپھڑے تو متاثر نہیں ہوئے۔ کوئی بھی چیسٹ ڈاکٹر یہ ایکسرے دیکھ کر تشخیص کر سکتا ہے۔ اگر خدانخواستہ معاملہ سنگین ہے تو پھر ڈاکٹرز عام طور سے سی ٹی سکین کا کہتے ہیں، اس سے بہت بہتر اندازہ ہوجاتا ہے۔

    بہت بار مریض بظاہر سانس ٹھیک لے رہا ہوتا ہے ، مگر آکسیجن سیچوریشن ڈراپ ہونے لگتی ہے ۔ مریض ایسے میں ہسپتال جانے اور آکسیجن لگوانے میں مزاحمت کرتے ہیں۔ انہیں سمجھانا چاہیے کیونکہ آکسیجن تیزی سے ڈراپ ہونے پر اچانک ہی زندگی کی بازی الٹ سکتی ہے۔ آکسیجن سیچوریشن کم ہونے کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ پھیپھڑے کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور وہ ٹھیک کام نہیں کر رہے ۔ اگر پھیپھڑے متاثر ہوچکے ہوں تب مریض کو اچھی اور ہیوی ڈوزادویات کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے میں قہوہ جات، بھاپ وغیرہ روٹین میں کچھ فائدہ دے سکتے ہیں۔

    ہمارے لئے اب واحد آپشن یہ ہے کہ اپنے آپ کو بہترین طبی حالت میں فٹ رکھیں، بلڈ پریشر، شوگر اور دل کے مریضوں کا کورونا کے حساب سے خدشات زیادہ ہیں۔ یہ مریض اپنی ادویات کو باقاعدگی سے استعمال کریں اور کنٹرول رکھنے کے لئے ہر ممکن احتیاط کریں۔ شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض اگلے چند ماہ کے لئے اپنی خوش خوراکی اور بدپرہیزی کو ایک سائیڈ پر رکھ دیں۔ سادہ کھانا کھائیں، مرغن کھانوں کے بجائے سبزیاں لیں ،ساتھ سلاد کا استعمال کریں۔ ممکن ہو تو گندم کے آٹے کے ساتھ جو کا آٹا ملا کر روٹی کھائیں، اس میں فائبر زیادہ ہے اور یہ بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر دونوں کے لئے مفید ہے۔

    مزید یہ کہ صبح یا شام میں جو وقت ملے، کم از کم نصف گھنٹہ واک کے لئے نکالیں۔ کورونا بیماری کے دوران قوت مدافعت سب سے اہم ہے ، اسے مضبوط رکھیں۔ وٹامن سی، وٹامن ڈی اور زنک کا استعمال اس کے لئے مفید ہے ، ان کے سپلیمنٹ عام ملتے ہیں، ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں۔ وٹامن سی کی چوسنے والی گولیاں ملتی ہیں جبکہ وٹامن ڈی کی چوسنے والی گولیوں کے ساتھ پورے مہینے کی ہیوی ڈوز ایک گولی کے ذریعے بھی لی جا سکتی ہے۔ ابلا ہوا انڈا فائدہ مند ہے، اس کی سفیدی میں عمدہ پروٹین ہے۔ دالوں اور لوبیا میں بھی پروٹین ہے۔ ادرک ، پودینے ، لونگ، دارچینی کا قہوہ بھی دن میں ایک دو بار لے سکتے ہیں۔ اگر صبح شام بھاپ کی عادت ڈال سکیں تو فائدہ ہوگا۔

    کوئی اور احتیاط کرے نہ کرے، آپ باہر نکلتے وقت ماسک پہن کر خطرے کو خاصا کم کر سکتے ہیں۔ عام میل جول میں احتیاط برتتے ہوئے سینے پر ہاتھ رکھ کر احترام کے تقاضے پورے کیے جاسکتے ہیں کیونکہ احتیاط ہی زندگی ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں