1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کورونا ویکسینیشن: 50 سال سے زائد العمر افراد کی رجسٹریشن کا آغاز 30 مارچ سے ہوگا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏27 مارچ 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,052
    موصول پسندیدگیاں:
    795
    ملک کا جھنڈا:
    کورونا ویکسینیشن: 50 سال سے زائد العمر افراد کی رجسٹریشن کا آغاز 30 مارچ سے ہوگا

    کورونا ویکسین کے لئے پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا آغاز رواں ماہ کی تیس تاریخ سے ہو گی۔ یہ بات وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے آج ایک ٹویٹ پیغام میں کہی۔

    ساٹھ سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن پہلے ہی جاری ہے۔ چیئرمین نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ویکسی نیشن کیلئے پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کے اندراج کی حوصلہ افزائی کریں۔

    خیال رہے کہ اسد عمر کے زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس کل ہوگا۔ اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلٰی بذریعہ ویڈیو لنک خصوصی شرکت کریں گے۔

    این سی او سی اجلاس میں کمشنر اسلام آباد وفاقی دارلحکومت کی نمائندگی کریں گے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس میں ایس او پیز پر عمل درآمد, ہیلتھ کئیر سہولیات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا جبکہ مختلف ہسپتالوں کے کریٹکل کئیر یونٹس میں آکسیجیٹڈ بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں