1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چکن دجاج

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏15 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,065
    موصول پسندیدگیاں:
    795
    ملک کا جھنڈا:
    چکن دجاج
    اجزاء: ثابت مرغی ایک عدد،پسے ٹماٹر دو کپ،لیموں دو عدد،سرکہ1/2کپ،لہسن کے جوئے دو عدد،ادرک ایک ٹکڑا،تیز پتے دو عدد،پیاز دو عدد،شملہ مرچ دو عدد،آلو دو عدد،ٹماٹر دو عدد،جائفل حسبِ ضرورت،جاوتری حسبِ ضرورت،ہری مرچیں حسبِ ضرورت،الائچی دو سے تین عدد،زعفران1/2چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،تیل1/2کپ،پسا گرم مصالحہ1/2چائے کا چمچ،پسا دھنیا1/2چائے کا چمچ،پسی لال مرچ1/2چائے کا چمچ،ہرا دھنیا1/2گٹھی،چاول تین کپ
    ترکیب: پہلے سرکہ،لیموں،نمک اور ایک کپ پانی شامل کر کے چکن کو اُبال لیں۔پانی خشک ہو جائے تو اس میں پسے ٹماٹر،لہسن،ادرک،پسا گرم مصالحہ،پسی لال مرچ،زیتون کا تیل،پسا زیرہ اور پسا دھنیا ڈال کر چکن کو دس منٹ پکائیں۔دوسرے پتیلے میں آلو،شملہ مرچ، پیاز اور ٹماٹر ڈال کر پھیلائیں۔اب اس میں مصالحہ لگی چکن شامل کر لیں،پھر اس میں جائفل جاوتری،الائچی،ہرا دھنیا،ہری مرچیں اور اُبلے چاول ڈالیں۔اب زعفران کو پانی میں گھول کر اس میں شامل کریں اور بیس منٹ دم دے کر سرو کریں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں