1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پیپلز پارٹی نے سیاسی فائدے کیلئے پی ڈی ایم کو استعمال کیا، محمد زبیر

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏8 اپریل 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,052
    موصول پسندیدگیاں:
    795
    ملک کا جھنڈا:
    پیپلز پارٹی نے سیاسی فائدے کیلئے پی ڈی ایم کو استعمال کیا، محمد زبیر

    سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سیاسی فائدے کیلئے اپوزیشن اتحاف پی ڈی ایم کو استعمال کیا۔

    یہ بات انہوں نے دنیا نیوز کے پروگرام ‘’دنیا کامران خان کیساتھ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) صوبہ پنجاب کی بڑی جماعت ہے۔ اگر حکومت کیخلاف لانگ مارچ ہوتا تو اسے کامیاب ہم نے ہی بنانا تھا۔

    ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی استعفوں سے پیچھے ہٹی مسلم لیگ (ن) نہیں، ہم پر کوئی کسی ڈیل کا الزام نہیں لگا سکتا۔ نواز شریف کی وطن واپسی کی بات پی ڈی ایم میں بریک ڈاؤن کرنے کیلئے کی گئی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل ہر جماعت کا مختلف طریقہ کار ہے۔ آصف زرداری نے استعفوں کا معاملہ نواز شریف کی واپسی سے جوڑا۔ اپوزیشن لیڈر سینیٹ پر معاملہ مزید خراب ہوا۔

    پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما محمد زبیر نے اعتراف کیا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے شوکاز نوٹس بھیجنے سے پہلے ہی پیپلز پارٹی اور اے این پی کیساتھ دوریاں بڑھ چکی تھیں۔



     

اس صفحے کو مشتہر کریں