1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاک فوج کی بھرپورکارروائی،4خواتین ورکرزکے قتل میں ملوث دہشتگرد ہلاک

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏24 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,037
    موصول پسندیدگیاں:
    795
    ملک کا جھنڈا:
    پاک فوج کی بھرپورکارروائی،4خواتین ورکرزکے قتل میں ملوث دہشتگرد ہلاک

    پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوری اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 4 خواتین ورکروں کے قتل میں ملوث دہشتگرد کو ہلاک کر دیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشتگرد کا نام حسن عرف سجنا اور اس کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے گل بہادر گروپ سے تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق حسن عرف سجنا دہشت گردوں کو بھرتی بھی کرتا تھا۔ دہشتگرد کیخؒاف کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

    شمالی وزیرستان میں یہ آپریشن خفیہ معلومات پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دہشتگرد کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک ہو گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد سیکیورٹی فورسز، پرامن شہریوں پر حملوں، باردوی سرنگوں کے دھماکوں، اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں