1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ٹوٹکے ۔۔۔۔ نجف زہرا تقوی

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏15 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,065
    موصول پسندیدگیاں:
    795
    ملک کا جھنڈا:

    ٹوٹکے ۔۔۔۔ نجف زہرا تقوی

    ٭:ہمارے ہاتھ دن بھر کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔صابن کے علاوہ واشنگ پائوڈ ر میں شامل مختلف کیمیائی اجزاء ہاتھوں کی جلد اور ناخنوں کو خشک کر دیتے ہیں۔اس کیلئے ہم وزن عرق گلاب اور گلیسرین ملا کر ہاتھوں پر مالش کریں۔ہاتھ نرم و ملائم ہو جائیں گے۔
    ٭:دس بارہ نیم کے تازہ پتوں کو ایک گلاس پانی میں اُبال لیں۔پانی ٹھنڈا ہونے پر اس سے غرارے کریں۔نیم کے پتے جراثیم کش ہیں۔اس لیے اس کا باقاعدہ استعمال منہ سے بدبو دور کر دیتا ہے۔
    ٭:اگر کان یا ناک چھیدنے کے بعد پک جائیں تو ان پر اُنگلی کی مدد سے عطر لگائیں یابھُونتے ہوئے سالن کا تیل لے کر لگائیں۔اس کے علاوہ پیٹرولیم جیلی بھی مفید ہے۔دو دن کے استعمال سے ہی ناک اور کان بالکل ٹھیک ہو جائیں گے۔
    ٭:سیاہ مرچ اور سونٹھ برابر مقدار میں لے کرپیس لیں۔صبح ،شام گرم پانی کے ساتھ نصف چمچ پھانکنے سے پیٹ درد میں بہت فائدہ ہو گا۔
    ٭:ایک چھوٹی پیاز کا رس اور ایک بڑی الائچی کو توے پر بھون کر نہار منہ کھا لیں۔یہ سانس کی بیماری کے لیے انتہائی مفید ہے۔
    ٭:ایک دیسی چوزہ،لہسن کے جوئے،کالی مرچ،پودینہ اور ادرک چار پیالی پانی میں اتنا پکائیں کہ دو کپ رہ جائے۔صبح اور رات یہ یخنی پینے سے کمزوری دور ہو جائے گی۔
    ٭:مولی معدے میں تیزابیت کو کم کرتے ہوئے سینے کی جلن کا خاتمہ کرتی ہے۔جن لوگوں کو سانس کی تکلیف ہو ان کو مولی کھانی چاہیے،لیکن رات میں یہ کھانے سے گریز کریں۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں