1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ناشتے کے یہ تین اصول اپنائیں اور فٹ رہیں

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏19 جنوری 2015۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    اگر آپ دن کا شاندار آغاز مزیدار ناشتے سے کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ میں فٹ رہنے کے بھی خواہشمند ہیں تو مندرجہ ذیل تین نکات فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

    سوکر اٹھتے ہی ناشتہ کرلیں

    اسٹڈیز میں یہ پایا گیا ہے کہ جو لوگ سوکر اٹھنے کے 30 سے 60 منٹس کے اندر ناشتہ کرلیتے ہیں، فٹ رہتے ہیں۔ ایسے افراد کا میٹابولزم جلد متحرک ہوجاتا ہے اور ان کے جسم کو اس ناشتے سے حاصل کی گئی کیلوریز کو ختم کرنے کے لیے زیادہ وقت ملتا ہے۔

    پروٹین سے بھرپور ناشتے کا انتخاب کریں

    پروٹین سے بھرپور ناشتہ جیسے کے انڈے اور دہی وغیرہ، سے بار بار بھوک نہیں لگتی، آپ کم کھاتے ہیں جس کے باعث وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ایک اسٹڈی میں دیکھا گیا کہ جو خواتین ناشتے میں انڈوں کا استعمال کرتی ہیں انہوں ان خواتین کے مقابلے میں دگنا وزن کم کیا جنہوں نے ناشتے میں آٹے سے بنی چیزوں کا استعمال کیا۔ اس کے علاوہ پروٹین سے بھرپور کھانے آہستہ ہضم ہوتے ہیں جس کے باعث بھوک نہیں لگتی۔

    ناشتے میں کیلے کا استعمال

    ناشتے میں رسسٹنٹ اسٹارچ (آر ایس) سے بھرپور چیزوں کے استعمال سے وزن گھٹانے میں مدد ملتی ہے کیوں کہ یہ جسم کے فیٹس کو انرجی میں تبدیل کرنے کے لیے مجبور کرتے ہیں۔ آر ایس کیلے اور جو میں پایا جاتا ہے۔
    http://www.dawnnews.tv/news/1015500/
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,417
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    ان میں چاول شامل نہیں ہے؟
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جن میں بہت پروٹین ہے ان کا انتخاب کیا گیا ہے ۔خوش رہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں