1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میرا جسم میری مرضی پر بحث کے بجائے توبہ کریں، رابی پیرزادہ

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏7 مارچ 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    796
    ملک کا جھنڈا:
    میرا جسم میری مرضی پر بحث کے بجائے توبہ کریں، رابی پیرزادہ

    سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ میرا جسم میری مرضی جیسے بیہودہ پیغام پر بحث کرنے کے بجائے اگر ہم اللّہ تعالیٰ سے توبہ کریں تو بہتر ہوگا۔

    گزشتہ روز سعودی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اُٹھائے جانے والے اقدامات کے باعث حرم شریف میں طواف کا سلسلہ عارضی طور پر روک دیا گیا ہے، مکہ مکرمہ میں حرم شریف کے صحن میں طواف رُک گیا تاہم بالائی منزلوں پر طواف جاری ہے۔
    اِسی حوالے سے گزشتہ روز سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر حرم شریف میں طواف رُکنے کے بعد کی ویڈیو شیئر کی۔رابی پیرزادہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اِس وقت ہم خلیل الرحمان اور ماروی سرمد پر جنگ لڑنے اور میرا جسم میری مرضی جیسے بیہودہ پیغام پر بحث کرنے کے بجائے اگر اللّہ تعالیٰ سے توبہ کریں تو بہت اچھا ہوگا۔‘

    سابقہ گلوکارہ نے لکھا کہ’اللّہ کے عذاب سے ڈرو، خدارا مجھ گناہ گار کی بات ہی سُن لیں۔‘اُنہوں نے حرم شریف میں طواف روکنے کے حوالے سے لکھا کہ ’آج ہمیں اللّہ تعالیٰ کے گھر جانے سےمحروم کردیا گیا ہے۔‘

    رابی پیرزادہ نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں بھی حرم شریف میں طواف روکنے کے حوالے سے لکھا کہ ’کورونا وائرس کے باعث صفائی کے لیے حرم شریف کو 3 گھنٹوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔‘
    اُنہوں نے لکھا کہ ’ہم دو ایسے لوگوں کے لیے اور ایک ایسی گھٹیا مہم کے لیے لڑرہے ہیں جن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘
    واضح رہےکہ اِس سے قبل سعودی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز اپنے شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے بھی عمرہ ادا کرنے اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت پر پابندی عائد کردی تھی۔​
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,749
    ملک کا جھنڈا:
    سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ میرا جسم میری مرضی جیسے بیہودہ پیغام پر بحث کرنے کے بجائے اگر ہم اللّہ تعالیٰ سے توبہ کریں تو بہتر ہوگا۔
    صحیح کہا ہے
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    796
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں