1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مون سون اور بالوں کے مسائل ۔۔۔۔۔ نجف زاہرہ تقوی

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏13 ستمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,065
    موصول پسندیدگیاں:
    795
    ملک کا جھنڈا:
    مون سون اور بالوں کے مسائل ۔۔۔۔۔ نجف زاہرہ تقوی

    اُلجھے ہوئے خشک اور بے جان بال انسان کی شخصیت کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔مون سون میں اکثر خواتین بالوں سے متعلق بیشتر ایسے ہی مسائل کا شکار نظر آتی ہیں۔جس میں بالوں کا گرنا،الجھنا،بالوں کا ہلکا ہو جانا اور روکھا پن شامل ہے۔ان مسائل کی کئی وجوہات ہیں،جو بالوں کی قدرتی صحت اور چمک دمک کو متاثر کرتی ہیں۔بالوں کی اچھے طریقے سے دیکھ بھال نہ کرنا اور ناقص غذا کا استعمال ،اس کے علاوہ بالوں کو نت نئے سٹائل دینے کے لیے تیز کیمیائی مصنوعات کا استعمال بالوں کی ساخت کو بری طرح سے خراب کر دیتا ہے۔جس سے بال روکھے ،خشک ،دو شاخہ اور کمزور ہو کر گرنے لگتے ہیں۔ایسے میں بالوں کو خاص توجہ اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ بالوں کی ضائع شدہ چکنائی اور رطوبت پھر سے بحال ہو سکے۔آپ اپنے روز مرہ کاموں میں چاہے کتنی ہی مصروف کیوں نہ ہوں لیکن ہفتے میں کم از کم ایک مرتبہ اپنے بالوں پر بھر پور توجہ دیں۔عام طور پر بالوں کے کھردرے پن اور بے رونق ہونے کی سب سے بڑی وجہ بالوں میں قدرتی نمی کی کمی ہوتی ہے ۔جس کے لیے ضروری ہے کہ بالوں کو اندر اور باہر سے بھر پور طریقے سے موئسچرائز کیا جائے تا کہ بال صحت مند رہیں۔بکھرے ہوئے ،خشک او ر بے جان بالوں کو صحت مند بنانے میں گھریلو قدرتی نسخوں کا استعمال بالکل محفوظ طریقہ کار ہے جس سے بالوں پر کسی بھی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔
    ایک عدد کیلے کوکچل کر اس کا پیسٹ بنا ئیں،پھر اس میں ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس اور ایک کھانے کا چمچ شہد ملا کر اسے الجھے ہوئے خشک بالوں پر لگا لیں،تقریباً بیس منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے سر دھو لیں۔اس نسخے کے استعمال سے بال نہ صرف ملائم ہوں گے بلکہ ان میں قدرتی چمک بھی پید اہو گی۔
    تین کھانے کے چمچ زیتون کے تیل میں دو کھانے کے چمچ شہد ملا کر اس پیسٹ کو بالوں پر لگانے کے بعد تولیے یا شاور کیپ سے لپیٹ لیں اور تقریباً آدھے گھنٹے کے بعد نیم گرم پانی سے سر دھو لیں۔اس سے بال نرم و ملائم ہو جائیں گے اور انہیں سلجھانا بھی آسان ہو گا۔
    ناریل کا تیل خشک ،روکھے،الجھے اور بے جان بالوں کے لیے بے حد مفید ہوتا ہے۔استعمال کے لیے ایک کھانے کے چمچ ناریل کے تیل کو دہی میں ملا کر اسے بالوں پر اچھی طرح سے لگانے کے بعد سر پر تولیہ لپیٹ دیں اور پھر آدھے گھنٹے کے بعد سر دھو لیں۔
    ایک عدد انڈے میں دو کھانے کے چمچ زیتون کا تیل مکس کر نے کے بعد اسے بالوں پر لگائیں اور بیس منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
    دو کھانے کے چمچ دہی میں ڈیڑھ چمچ گندم کا تیل اور ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس ملا کر اسے بالوں پر لگائیں اور پھر پندرہ منٹ کے بعد بالوں کو دھو لیں۔
    ناشپاتی سے گھر کا بنا ہوا قدرتی ماسک الجھے ہوئے خشک اور کھردرے بالوں میں چمک اور تازگی پیدا کرنے کے لیے پُر اثر ثابت ہوتا ہے۔اس کے لیے ایک ناشپاتی کا گودا،ایک انڈے کی زردی اور ایک چائے کے چمچ زیتون کے تیل کو ایک پیالے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں،اب اس پیسٹ کو بالوں پر لگا لیں اور پھر تیس سے چالیس منٹ تک لگا رہنے کے بعد شیمپو کر لیں۔اس نسخے کو استعمال کرنے سے بال نہ صرف نرم و ملائم ہو جائیں گے بلکہ انہیں سنوارنا بھی آسا ن ہو گا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں