1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مصالحے دار چکن

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏24 ستمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    796
    ملک کا جھنڈا:
    مصالحے دار چکن

    اجزاء:چکن دو کلو،میدہ حسب ضرورت،آئل دو کھانے کے چمچ، نرم کیا ہوا مکھن دو کھانے کے چمچ،تیز پات دو چھوٹے پتے، چاپ کیا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ،مشروم بڑے چھ سے آٹھ عدد،مرغ کی یخنی ایک کپ،بادام چھ سے آٹھ عدد،پسی ہوئی کالی مرچیں آدھا چمچ،نمک حسب ذائقہ،کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
    ترکیب: مرغی کے بڑے پیس بنوائیں اور دھونے کے بعد انہیں خشک کر لیں۔کسی ڈش میں ڈال کر میدہ مرغی پر اچھی طرح کوٹ کریں اور کسی پلاسٹک بیگ میں ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔کڑاہی میں تیل گرم کریں اور درمیانی آنچ پر مرغی فرائی کریں۔

    جب سنہری ہونے لگے تو نکال کر کسی ٹرے میں رکھ دیں تا کہ نرم نہ ہو۔اب ایک علیحدہ ساس پین میں مکھن گرم کریں ۔تیز پات،لہسن اور بادام باری باری ڈال کر تلیں۔اس میں مشروم،بادام،کالی مرچیں،یخنی اور نمک ڈال کر کچھ دیر بھونیں۔

    اس میں کارن فلور ڈالیں اور اچھی طرح پکائیں،جب گاڑھا ہونے لگے تو فرائی کیا ہوا چکن اس میں ڈال دیں اور کچھ دیر کے لیے ہلکی آنچ پر دم دیں ۔تیار ہونے پر اُتار کر اپنی پسند سے گارنش کریں،چاولوں یا نان کے ساتھ پیش کریں۔​
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,917
    ملک کا جھنڈا:
    اگر کسی کے پاس دو کلو چکن خریدنے کیلئے پیسے نہ ہوں تو
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    796
    ملک کا جھنڈا:
    کم خرید لیں ویسے بھی آج کل چکن سبزیوں سے سستا ہے :)
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,917
    ملک کا جھنڈا:
    ایک پاؤ کے حساب سے مصالحہ بتا دیں
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    796
    ملک کا جھنڈا:
    آٹھواں حصہ
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,917
    ملک کا جھنڈا:
    کس کا
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    796
    ملک کا جھنڈا:
    مکمل اجزاء کا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں