1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مدراسی دال

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏13 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,062
    موصول پسندیدگیاں:
    795
    ملک کا جھنڈا:
    مدراسی دال
    اجزاء: اُبلی ارہر کی دال1/2کلو،کڑی پتے چار عدد،سوکھی لال مرچ چھ عدد،ہینگ1/4چائے کا چمچ،رائی ایک چائے کا چمچ،پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ،ہلدی1/2چائے کا چمچ،دار چینی ایک ٹکڑا،تیز پتا ایک عدد،املی کا رس 1/2کپ،گُڑ ایک کھانے کا چمچ، ہری مرچ حسبِ ضرورت،ہرا دھنیا حسبِ ضرورت،پیاز ایک عدد، تیل 1/2کپ،نمک ایک چائے کا چمچ
    ترکیب: تیل گرم کر کے اس میں کڑی پتے ،دار چینی،رائی ،تیز پتا اور سوکھی لال مرچ تھوڑی دیر فرائی کر لیں۔خوشبو آ جائے تو پیاز باریک کاٹ کر شامل کریں۔اب اس میں اُبلی ارہر کی دال،پسی لال مرچ،ہلدی اور گُڑ ڈال کر دس منٹ پکنے دیں،پھر اس میں ہینگ،املی کا رس،نمک،ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر سرو کریں۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں