1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دماغی صلاحیت کا تحفظ کیسے؟ ۔۔۔۔ ڈاکٹر سید فیصل عثمان

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏4 اپریل 2021۔

  1. intelligent086
    آن لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,065
    موصول پسندیدگیاں:
    795
    ملک کا جھنڈا:
    دماغی صلاحیت کا تحفظ کیسے؟ ۔۔۔۔ ڈاکٹر سید فیصل عثمان

    ہمارا دماغ ایک اعلیٰ ترین مشین کی طرح کام کرتا ہے ،یہ انسانی جسم کے سسٹم کا پیچیدہ ترین اوراہم ترین حصہ ہے ،اس کی نشوو نمااور یادداشت کی بہتری کے لئے مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے ۔
    ۔(1) رات کو جلدی سونے اور صبح جلدی اٹھنے سے دماغ ہشاش بشا ش رہتا ہے ، یہ لازماََ عادت اپنائیں۔
    ۔(2)صبح سویرے اٹھنے کے بعد ورزش کیجئے، دوران ورزش کھلی فضا میں لمبی سانسیں لیجئے دوران خون بہتر ہوتا ہے اور ذہنی صحت بھی بہتر رہتی ہے۔
    ۔(3)سوتے وقت ( دن ہو یا رات )کھلی فضا ء کا انتخاب کیجئے ، چھت پر بھی سو سکتے ہیں، اگر کھلی فضاء دستیاب نہ ہو توہوا دار کمرے میں سوئیں۔ یاد رکھئے، اچھی فضا ء ذہنی صحت میں اضافہ کرتی ہے۔
    ۔(4)دل کاغبار نکال دیجئے:پرسکون نیند کو تلخ یادوں پرترجیح دیجئے،اس لئے رات کو سوتے وقت دن بھر کی تلخ باتوں کو ذہن میں بالکل نہ لائیں ۔اس سے ذہنی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیںاور نیند بھی خراب ہوتی ہے۔
    ۔(5) کھیل کھیلنے سے بچوں کو بھی منع مت کیجئے ،کیونکہ جسمانی چستی کیلئے کوئی نہ کوئی دلچسپ کھیل ضروی ہے ممکن ہو تو بچے کے ساتھ خود بھی کھیلیں،بچے کو کوئی نہ کوئی کھیل ضرور کھیلنے دیجئے اس سے دماغی صحت پر بھی مثبت اثر پڑتا ہے۔
    ۔(6)بلڈ پریشر اور شوگر کی صورت میں احتیاط ضروری ہے ،اس مرض کو کنٹرول میں رکھیے، بلڈ پریشر اور شوگر کی زیادتی جسم اور دماغ ،دونوں کے لیے خطرناک ہے۔
    ۔(7)اچھی خوراک لیجئے:اس بات کا گہرا تعلق ہے کہ آپ دن بھر میں کیا کھاتے ہیں اور کیا محسوس کرتے ہیں۔اگر آپ اپنے احساسات کو بہتر کرنا چاہتے ہیں تو خوراک میں بھی توازن قائم کیجئے۔
    ۔(8)رابطے میں رہیے:میل ملاپ بہتر رکھنے سے ذہنی کیفیت اچھی ہو سکتی ہے۔ سوچئے، ''میں دوستوں کی محفل میں کتنا خوش تھا ،ہم سب نے کافی انجوائے کیا اور خوب قہقہے لگے‘‘‘۔ اس سے نیند اچھی آتی ہے ۔
    ۔(9)دوسروں کی مدد مانگئے:کیاآپ سمجھتے ہیں کہ اس دنیا میں کوئی سپر مین ہے؟ نہیں ،ایسا نہیں ہے۔ سبھی لوگ ایک دوسرے کی مدد سے ترقی کر رہے ہیں ۔آپ بھی ایسا ہی کیجئے ۔دوسروں سے مدد مانگئے اور آگے بڑھتے جایئے۔
    ۔(10) دوسروں کا بھی خیال کیجئے: دوست اور رشتے دار نہاہت ہی قیمتی ہوتے ہیںان کے بغیر دنیا بوجھ سی لگتی ہے۔ان کی مدد کیجئے۔ یہ بھی آپ کے کام آئیں گے اور اگران میں سے کوئی مدد کو نہ بھی آیا تو اس کے بدلے میں اللہ تعالیٰ کسی اور کو بھیج دے گا۔اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کیجئے۔ وہی سب کے لئے کافی ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں