1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جو محبوب حبیب کبریا ہیں۔ میرے مولا علی مشکل کشا ہیں۔ منقبت سیدنا مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم ۔

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏4 مارچ 2021۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,152
    ملک کا جھنڈا:
    *منقبت مولا علی کرم اللہ وجہہ*
    اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم
    جو محبوبِ حبیبِ کبریا ہیں
    میرے مولا علی مشکل کشا ہیں
    سجائے سرپہ مولائی کا سہرا
    ولایت کے امام و پیشوا ہیں
    نتیجہ ہیں دعائے ابراہیمی
    وصی و جانشینِ مصطفی ہیں
    جو بنتِ بیتِ نبوی فاطمہ ہیں
    علی مولودِ بیتِ کبریا ہیں
    ہیں اہلبیتِ نبوی کشتئ نوح
    علی مولا اسی کے ناخدا ہیں
    علی ہیں بابِ شہرِعلمِ نبوی
    علی آیات کےعُقدہ کشا ہیں
    علی ہیں وارثِ فیضِ رسالت
    وہ بحرِعلمِ قرآنی کی "با" ہیں
    کرم جن کا بنے آیاتِ قرآں
    وہ ایسے صاحبِ جُودوسخا ہیں
    علی کو دیکھنا بھی ہےعبادت
    جبھی تو محورِ قلب و نگاہ ہیں
    علی کے نام سے باطل پہ لرزہ
    منافق نامِ حیدر سے خفا ہیں
    رضا حُبِّ علی ہے اصلِ ایماں
    وگرنہ سارے سجدے ہی رِیا ہیں

    ہدیہ عقیدت: محمد نعیم رضا قادری​

    157033893_10159420318238615_9152772920315993440_n.jpg
     

اس صفحے کو مشتہر کریں