1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اسلام کے فروغ میں عجمی مسلمانوں کا کردار از ایم اے رضا

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از ایم اے رضا, ‏24 جولائی 2010۔

  1. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    اسلام کے فروغ میں عجمی مسلمانوں کا کردار

    عرصہ دارز کے بعد ہماری اردو سے روٹھا ہوا تعلق دوبارہ بحال ہوا اور یہ میرے لئے بہت سکون اور خوشی کی بات تھی بہت دنوں سے کسی خاص ٹاپک یا مسئلہ پر تحقیق و تخریج نہیں ہوئی تھی بس ہماری اردو سے رابطہ ہوتے ہی اردو سے کھویا ہوا رابطہ بھی بحال ہو گیا مگر بقول بلال ملک صاحب(ہماری اردو کے فعال رفیق(میری تمھید بہت لمبی ہوتی ہے کرداروں کے سلسلے میں اور بقول محترمہ فرح ناز صاحبہ(ہماری اردو کی فعال رفیقہ(( کہ میں ہر چیز میں قدرے اختلاف پسند ہوں تو کوئی شک نہیں ہر دور میں ادبی طبقات میں سے ایک طبقہ اس روش پر رہا ہے ہو ہونا بھی چاہیے کل رات مجھے کیو ٹی وی پر ایک ممتاز عالم دین کو سننے کا موقع ملا جنہوں نے مجھے کچھ تحقیق کرنے پر مجبور کیا اگرچہ میں بجلی کے تعطل کی وجہ سے ان کو مکمل طور پر نہ سن سکا مگر میرے لئے اتنا ہی کافی تھا من کی وہی پرانی جستجو اور تجسس حرکت میں آ چکا تھا حضرت امام بخاری سے میں نے اس کام کا اآغاز کیااور دور حاضر کے ایک عظیم مفکر اور فلاسفر پر اس تحقیق کا اختتام ہواان کا نام نامی اآخر میں بتانا چاہوں گا حضرت امام بخاری کی تمام تر خدمات ہم سب مسلمانوں کے لئے کمال درجہ حجت ہیں مگر کبھی کسی نے یہ سوچنے کی کوشش کی کہ امام بخاری تو عربی نہیں ہیں عجمی ہیں مگر کام امت مسلمہ کے لئے کیا اآج تک کسی نے رد نہیں کیا اکثریت کے اعتبار سے سوائے ان کے جنہیں ابھی تک صحیفہ انقلاب سے انقلابی سوچ نہیں ملی یا انہوں نے حاصل کرنے کی کوشش نہیں امام بخاری کے بعد امام اعظم ابو حنیفہ آپ بھی عجمی ہیں اور اس طرح اگر ڈھونڈتے چلے جائیں تو صبح سے شام ہے جائے مگر موضوع موزوں ہی رہے اس لئے ہم اسے بر صغیر تک محدود کرتے ہیں مولانا محمد قاسم ناتوتوی ،اعلیحضرت امام احمد رضا خان بریلوی،شیخ الاسلام خواجہ قمرالدین سیالوی اور ان گنت نام جنہوں نے اسلام کی خدمت کی مگر وہ عجمی ہیں اسی طر ح دور حاضر کی ایک شخصیت جن کے بارے میں پڑھنے کا اتفاق ہوا میری مراد شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری، ایک ایسی عجمی شخصیت جن کے بارے کوئی زمین آسمان کی قلابیں نہیں ملائوں گا فقط حقیقت بیان کروں گا اور اسی سے آپ حضرت جی کی شخصیت سے واقف ہو جائیں گے یعنی ایک ایسی عجمی شخصیت جن پر عرب علما اور دانشوروں کو ناز ہے جب وہ لوگ آپکی علمی قدرومنزلت کے سامنے ہیچ ہیں تو مجھ ناچیز کی کیا جرات کے خاکم بدہن بھی کوئی لب کشائی کروں انکی تعریف میں۔ ڈاکٹر صاحب نے 26 یا 27 سال قبل ایک تحریک کا آغاز کیا جو اب تک تقریبا 150 ممالک تک پہنچ چکی ہے اسی عرصہ کے دوران اآپ نے نہ صرف تحریک منھاج القران کا کام کیا بلکہ پاکستان عوامی تحریک کے نام سے سیاسی جدو جہد کی اور معیاری فکر دین اور معمول بہ فکر دین پر ڈٹ کر کام کیا پھر جب آپ نے دیکھا کہ دین اور سیاست باہم متوازی چل رہے ہیں پاکستانہمارے چند نم نہاد لیڈروں کی وجہ سے تو آپ نے سیاست کو خیر آباد کہ کر عملی درس دیا کہ دین میں تو سیاست ہے مگر صرف سیاست میں دین نہیں ہے ۔آپکا علمی اور تحقیقی کام اتنا اعتدال و توازن پر مبنی ہے کہ تمام ممتاز علما ہر طبقہ فکر کے آپ پر مطمئن نظر آتے ہیں جسیے مولانا طارق جمیل صاحب ،مولانا صاحبزادہ زبیر احمد زہیر،شیخ الحدیث جمامعہ اشرفیہ،عرب علما میں سے محمد سعید ساغرجی صاحب و دیگر سب آپکے کیے ہوئے کام پر نہ صرف مطمئن ہیں بلکہ آپ کے کام پر مہر اعتبار واعتماد بطور سند عطا کرتے ہیں آپکی تحریک منھاج القران کے تمام فورمز اتحاد امت،امن ومحبت اور علم کا گہوارہ ہیں اور آپ ڈاکٹر صاحب 1000 سے زائد کتابوں کے مسودہ جات تحریر فرما چکے ہیں اور اب تک 7000 سے زائد لیکچرز دے چکے ہیں پوری دنیا میں ایک محتاط اندازے کے مطابق اگر ایک شخص 5 لیکچر روزانہ سنے ڈاکٹرصاحب کے تو اسے 85 یا 100 سال چاہیں اآپ کے تمام کے تمام لیکچرز سننے کے لئے کیونکہ آپکے اکثر و بیشتر لیکچر 5تا6 گھنٹے تک طویل ہیں جو ایک عالمی ریکارڈ سے کم نہیں ہےلیکن مجھے افسوس ہے اپنی پاکستانی قوم پر جو انکی قدر نہ کرسکی یہ بات تو اب عیسائیوں اور ہیودیوں نے بھی تسلیم کر لی ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب جیسے اگر مسلمان ہیں تو مسلمانوں سے بہتر روئے زمین پر کوئی قوم نہیں ہے لیکن افسوس صد افسوس کہ ہمارے پاکستان کے علماو دیگر افراد کے چند حلقےابھی تک انہیں مسلمان تک ماننے پر راضی نہیں افسوس صد افسوس کہ ہمارا ایک عجمی مسلمان ہمیں عربوں پر فوقیت دے گیا مگر ہم اس کے مسلمان ہونے پر شک کر رہے ہیں کتنے افسوس کی بات ہے وہ ہمیں قوم بنا کر پیش کر رہا ہے اور ہم اسی فرد کو قوم سے خارج کر رہے ہیں اور جہاں تک میری ناقص رائے اور عقل کا تقاضہ ہے میرے خیال سے ڈاکٹر صاحب کا فلسفہ یا فکر اتنی پختہ اور ٹھوس و جامع ہے کہ آنے والی کم و بیش 400 نسلیں بھی اس پر عمل پیرا ہوتی رہیں تو آپ کی فکر اور آپ کے فلسفہ کو زوال نہ آئے اور نہ اسے بدلنے کی ضرورت پڑھے جیسے آج بھی امام بخاری کی تحقیق و تخریج قابل عمل ہے اور رہے گی ویسے ہی ڈاکٹر صاحب کی فکر بھی ٹھوس اہمیت کی حامل ہے اور کیا اتفاق کی بات ہے کہ یہ دونوں لوگ عجمی ہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔احقر العباد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایم اے رضا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  2. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اسلام کے فروغ میں عجمی مسلمانوں کا کردار از ایم اے رضا

    ایم اے رضا بھائی بہت ہی خوبصورت باتیں لکھی ہیں آپ نے اللہ تعالی آپ کو جزاء خیر عطاء فرمائے آمین

    اللہ تعالی ڈاکٹر طاہر القادری کو لمبی زندگی عطاء فرمائے تاکہ وہ پوری دنیا پر دینی نظام قائم کر سکیں اور لوگ ان کی تحریک سے بہت کچھ حاصل کر سکیں آمین ثم آمین
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اسلام کے فروغ میں عجمی مسلمانوں کا کردار از ایم اے رضا

    محترمی رضا بھائی بہت اچھا لگا آپ کی تحریر پڑھ کر ۔ ڈاکٹر صاحب کے بارے میں آپ کے جذبات قابل قدر ہیں۔ ڈاکٹر صاحب واقعی امت مسلمہ کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔ لیکن ہم لوگوں کا ایک المیہ یہ بھی ہے جس کی ہماری تاریخ بھی شاہد ہے کہ ہم کسی کے جیتے جی تو اس کی قدر نہیں کرتے لیکن جب ہم کسی کو کھو دیتے ہیں تو آنے والا وقت ہمیں احساس دلاتا ہے کہ ہم نے کون سی گراں قدر چیز کھودی۔ کسی کی قدر کرنے یا نہ کرنے سے اس چیز کی اہمیت و افادیت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ لیکن وقت سب سے بڑا منصف ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک عظیم لوگوں کو ساری دنیا جانتی ہے جنہوں نے حق کی بات کی اور اس پر ثابت قدمی دکھائی لیکن ان لوگوں کا آج کوئی نام لیوا بھی باقی نہیں ہے جنہوں نے اپنی فرعونیت کے زور پر ایسے لوگوں پر اپنی دھونس دھاندلی قائم کرنا چاہی۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام ، مولا حسین علیہ السلام سے لے کر امام اعظم ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ تک بے شمار ایسی مثالیں موجود ہیں۔ بہر حال یہ خیر و شر کی جنگ تو ازل سے چل رہی ہے اور ابد تک جار رہے گی تا وقتیکہ خیر کا بول بالا ہو گا اور شر کا منہ کالا ہوگا۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ایمان افروز لمحات ہمیں اپنی زندگی میں ہی دیکھنے نصیب ہوں۔ باقی ڈاکٹر صاحب سے کچھ نظریاتی اختلافات ہونے کے باوجود میں ان کے علم و عمل کا معترف ہوں۔ واقعی بہت کم لوگ ہیں جنہوں نے اتنی ریسرچ اور محنت کی۔ میں اپنے اختلافی امور کو قطعا قابل بحث نہیں سمجھتا کیوں کہ یہ ایک ذاتی معاملہ ہے۔ میں اپنے بچپن سے ہی انجمن طلباء اسلام سے منسلک رہا ہوں ۔ اور میرے والد صاحب تحریک منہاج القرآن کے ایک انتہائی سرگرم رکن ہیں اور ڈاکٹر صاحب کے بہت بڑے شیدا ہیں۔اللہ تعالی ڈاکٹر صاحب کو عمر خضر عطا فرمائے اور ان کو تاحیات دین کی خدمت اور علم کی روشنی پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے۔ اور آپ کو اپنی خصوصی عافیت میں رکھے۔ خوش رہئیے، لکھتے رہیے۔ میرے لئے لکھنا کافی کٹھن کام ہے۔ کیوں کہ اب عادت نہیں رہی۔ کسی زمانے میں بہت لکھا کرتا تھا۔ اپنی اچھی سی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
    والسلام
    احقر
    بلال
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اسلام کے فروغ میں عجمی مسلمانوں کا کردار از ایم اے رضا

    السلام علیکم ۔
    بہت عمدہ مضمون ہے۔ بالخصوص بیرون ملک رہنے والا پاکستانی جسے تھوڑا سا بھی دین سے تعلق ہے وہ عالمی سطح پر ڈاکٹر طاہر القادری اور انکے منہاج القرآن کی خدمات سے انکار نہیں‌کرے گا۔
    کاش ہم اپنے محسن رہنماؤں کی برسیوں پر تعریفیں کرنے کی بجائے انہیں زندگی ہی میں تسلیم کرنا سیکھ جائیں تو شاید قوم موجودہ جہنم کدے سے نکل کر ترقی و فلاح کی راہ پر گامزن ہوسکے۔

    والسلام
     
  5. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    جواب: اسلام کے فروغ میں عجمی مسلمانوں کا کردار از ایم اے رضا

    میری طبیعت نے مچل کر لکھ دیا کیوں میرا کافی دنوں سے اس ٹاپک پر ریسرچ کر رہا تھا مجھے خوشی ہے آپ نے اتنا خلوص اور محبت سے پڑھا اور اتنا وقت دیا روزنامہ جناح میں لکھا تھا پھر ادھر بھی شئیر کر دیا شکر گزار ہو ں ہماری اردو جیسی عظیم درسگاہ کا اور اس سے وابستہ تمام تر ہستیوں کا
     
  6. فرح ناز
    آف لائن

    فرح ناز ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2010
    پیغامات:
    236
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جواب: اسلام کے فروغ میں عجمی مسلمانوں کا کردار از ایم اے رضا

    ایم اے رضا صاحب۔بہت ہی خوبصورت تحریر۔مضمون۔کیا نام دوں اسے بہت ہی اچھا لکھا ہے۔شکریہ۔جزاک‌اللہ‌،،،،،
     
  7. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    جواب: اسلام کے فروغ میں عجمی مسلمانوں کا کردار از ایم اے رضا

    تمام دوستوں کے خلوص اور قدر کرنے کا بہت بہت شکریہ
    احقر العباد
    ایم اے رضا
     
  8. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    جواب: اسلام کے فروغ میں عجمی مسلمانوں کا کردار از ایم اے رضا

    حریف اپنا سمجھتے ہیں مجھ کو خدا یان خانقاہی
    انہیں یہ ڈر ہے کہ شک نہ ہو میرے نالوں سے سنگ اآستانہ
     
  9. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اسلام کے فروغ میں عجمی مسلمانوں کا کردار از ایم اے رضا

    ایم اے رضا صاحب۔بہت ہی خوبصورت تحریر ہے ،،،تھینکس
     
  10. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    جواب: اسلام کے فروغ میں عجمی مسلمانوں کا کردار از ایم اے رضا

    سپاس گزار ہوں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں