1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ٹورنٹ فائل شئیرنگ سسٹم

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از ملک بلال, ‏23 جولائی 2010۔

  1. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    یہ آرٹیکل ایک بہت پیارے دوست کے حکم پر تحریر کیا گیا ہے۔ کوئی غلطی نظر آئے تو اس میری کم علمی سے تعبیر کرتے ہوئے رہنمائی کر دیجئے گا۔


    ٹورنٹ کی تعریف:
    ٹورنٹ ٹیکنالوجی فائل شئیرنگ سسٹم P2P "یعنی پیئر ٹو پیئرسسٹم کہلاتا ہے۔ یہ FTP یعنی فائل ٹرانسفر پروٹوکول سے مختلف سسٹم ہے ۔

    ٹورنٹ کی مختصر تاریخ:
    جون 1999 ءمیں شون فیننگ Shawn Fanningنامی ایک پروگرامر نے Napster نامی ایک سافٹ وئیر کو متعارف کروایا۔ اس سافٹ وئیر نے مارکیٹ میں ایک تہلکہ مچا دیا ۔ اس سافٹ وئیر کی مدد سے یوزرز ایک دوسرے کے کمپیوٹر سے گانے، فلمیں، اور دوسرا مواد ڈاؤن لوڈ یا اَپ لوڈ کرسکتے تھے۔ اس نئی قسم کے فائل شیئرنگ سسٹم کی مقبولیت بڑھتی گئی یہاں تک کے سن 2001 ءکے اوائل میں نیپسٹر کے رجسٹر یوزرز کی تعداد 26.4ملین یوزرز تک پہنچ گئی تھی۔ جولائی 2001ءمیں ایک عدالتی جنگ کے فیصلے کے نتیجے میں Napsterکو اپنی سروسز بند کرنی پڑیں اور یوں فائل شئیرنگ سسٹم کے ایک سنہرے دور کا خاتمہ ہوا۔
    Napsterکی موت کے بعد بھی P2Pکی مقبولیت کم نہ ہوئی اور ایک دوسرے سافٹ وئیر KaZaAنے Napsterکی جگہ لے لی ۔ کازا کو ایک کاپی رائٹ باڈی Buma/Stemra کی جانب سے عدالتی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑا مگر اس مرتبہ قسمت کمپیوٹر یوزرز کے ساتھ تھی، کئی ماہ کی کاروائی کے بعد عدالت نے KaZaAسافٹ وئیر اور اس کی سروسز کو غیر قانونی قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے اس سافٹ وئیر کے استعمال کو جائز قرار دیا۔ ہم KaZaA اور Napsterکو ابتدائی دور کے P2Pسافٹ وئیرز میں شمار کرتے ہیں۔ ان سافٹ وئیر کی مدد سے کمپیوٹر یوزرز کواپنے مطلوبہ گانے، فلمیں یا دیگر سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیئے ہفتوں کا انتطار نہیں کرنا پڑتا تھا بلکے یہ کام دنوں میں مکمل ہوجاتا تھا۔

    ٹورنٹ شئیرنگ سسٹم اور FTPکا بُنیادی فرق:
    FTPسسٹم میں آپ فائل ڈاﺅن لوڈکرنے کے لیئے ڈائریکٹ ایک سرور سے کنیکٹ ہوتے ہیں اور اگر وہ سرور بند ہو یا خراب ہو جائے تو آپ اپنی مطلوبہ فائل حاصل نہیں کرپاسکتے۔اس طرح اگر ایک ہی سرور پر کسی برے سائز کی ایک مخصوص فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیئے ایک ہی وقت میں سینکڑوں یا ہزاروں لوگ کنیکٹ ہوجائیں تو سسٹم سُست ہو جاتا ہے بلکے بعض اوقات "اور لوڈ" ہو کر عارضی طور پر بیٹھ "بند"ہوجاتا ہے۔ اگرچہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے باعث اب ایسا کم ہوتا ہے مگر ونڈوز ایکس پی کے "سروس پیک 2 "کی ڈاؤن لوڈنگ کے دوران اس قسم کی شکایات سُنی گئی تھیں۔FTP پروٹوکول میں آپ کی ڈاؤن لوڈنگ کی اسپیڈ کا تعلق آپ کی کنکشن کی اسپیڈ اور سرور کی اسپیڈ پر منحصر ہوتی ہے۔
    Torrent فائل سسٹم میں آپ بجائے کسی ایک سرور مشین کے بجائے درجنوں بلکے سینکڑوں کمپیوٹرز سے کنیکٹ ہوتے ہیں. یہ مختلف کمپیوٹرز بیک وقت ایک یا کئی فائلز ڈاؤن لوڈ یا اَپ لوڈ کرہے ہوتے ہیں۔ ان کمپیوٹرز سے کنیکٹ ہونے کے بعد آپ کا کمپیوٹر بھی اس نطام کا حصہ بن جاتا ہے، گویا آپ کا کمپیوٹر بھی بیک وقت ایک یا مختلف فائلز ڈاؤن لوڈ یا اَپ لوڈ کرنے لگتا ہے۔اس طریقہ کار کی وجہ سے کسی ایک کمپیوٹر پر بوجھ نہیں پڑتا بلکے اس عمل کے نتیجے میں ڈاؤن لوڈ یا اَپ لوڈ کرنے کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔ ٹورنٹ کے ذریعے ڈاؤنلوڈنگ کرنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ ڈاؤنلوڈنگ کے دوران اگر آپ کا انٹر نیٹ کسی بھی وجہ سے ڈس کنیکٹ ہو جاتا ہے یا کمپیوٹر کسی وجہ سے آف ہو جاتا ہے تو آپ کو دوبارہ شروع سے ڈاؤنلوڈنگ نہیں کرنی پڑے گی۔ بس آپ متعلقہ سافٹ وئیر رن کریں اور وہ اسی پوائنٹ سے ڈاؤنلوڈنگ شروع کر دے گا جہاں سے اس کا رابطہ منقطع ہوا تھا۔

    ٹورنٹ استعمال کرنے کے لئے سافٹ وئیرز:
    ٹورنٹ استعمال کرنے کے لئے مختلف سافٹ وئیرز انٹرنیٹ پر موجود ہیں جنہیں آپ ڈاؤنلوڈ کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔ میں اس وقت uTorrent "یو ٹورنٹ"نامی سافٹ وئیر استعمال کر رہا ہوں۔اس میں وہ تمام خوبیاں موجود جو ایک اچھے ٹول میں ہونی چاہئیں۔ اسے انسٹال ہونے کے محض ایک ایم بی کا ہارڈ ڈسک اسپیس چاھیئے ہوتی ہے اور یہ سسٹم کی ریسورسس بھی بہت کم استعمال کرتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے سافٹ وئیرز ہیں۔ جیسا Flashget , Free Download Manager , Azureus , Bit Lord , Bit Cometو غیرہ۔ آپ اپنی سہولت کے مطابق انتخاب کر سکتے ہیں۔

    ٹورنٹ کے استعمال کا طریقہ:
    ٹورنٹ فائل ٹریکر ز کی انفارمیشن پر مشتمل ایک چھوٹی سی فائل ہوتی ہے اس فائل کا ایکسٹینشن .torrent ہوتا ہے۔ جب آپ یہ فائل ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو آپ کا ڈیفالٹ ٹورنٹ کلائنٹ " آٹومیٹک ہی کُھل جاتا ہے اور کچھ ہی لمحوں میں آپ کی مطلوبہ فائل ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

    مشہور ٹورنٹ ویب سائیٹ:
    www.ahashare.com
    یہ بہت اچھی ویب سائٹ ہے یہاں سے آپ موویز ، وڈیوز ، آڈیو ، گیمز ، کارٹونز ، دنیا کے تقریبا ہر موضوع پر کتابیں اور بہت کچھ ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ کیٹیگریز بنی ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی سینکڑوں ویب سائٹس موجود ہیں۔ لیکن یہ سائٹ مجھے اس لئے پسند ہے کہ اس میں مخرب اخلاق مواد موجود نہیں۔ ٹورنٹ فائل شئیرنگ سسٹم کو غلط مقاصد کے لئے بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ اور اچھی چیزوں کے ساتھ ساتھ لوگوں نے بہت سا بے ہودہ قسم کا مواد بھی اپ لوڈ کیا ہوتا ہے۔ اس لئے اس بارے میں محتاط رہیے گا۔ اس سے زیادہ مزید میں کوئی ویب سائٹ نہیں بتاؤں گا۔ خود تلاش کیجئے یا مجھے زپ کیجئے۔

    ٹورنٹ سے متعلق چند اہم اصطلاحات:
    جب آپ ٹورنٹ استعمال کرنا شروع کریں گے تو آپ کو بہت سی نئی اصطلاحات سے واسطہ پڑے گا جو آپ کے لئے نئی ہوں گی۔
    ذیل میں دی گئی اصطلاحات کا جاننا ٹورنٹ استعمال کرنے والوں کے لیئے ضروری ہے۔

    Seeders سے مُراد ہے جو وہ لوگ جو کسی فائل کو اَپ لوڈ کریں ۔
    Leechers سے مُراد ہے جو کسی فائل کوڈاؤن لوڈ کرے
    Peersسے مُراد ہے جو کسی فائل کوبیک وقت اَپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کرے
    Trackers سے مراد ہے نگرانی کا نظام جو یہ چیک رکھتا ہے کے کس یوزر کا پاس مکمل فائل اور کس کے پاس ادھوری؟
    Sharing Ratio یہ بہت اہم چیز ہے۔ ریشو سے مراد ہے ہر یوزر نے جتنی مقدار میں فائل کا مکمل یا ادھورا حصہ ڈاؤن لوڈ کیا ہے اُسے اُتنا ہی حصہ دوسرں کے ساتھ بھی شئیر کرنا چاھیئے یعنی اتنی ہی مقدار میں*مطلوبہ فائل اپ لوڈ کرنی چاھیئے۔

    ٹورنٹ سے متعلق چندضروری ہدایات:
    یہ ممکن ہے کے جب آپ کوئی ٹورنٹ کلائنٹ/سافٹ وئیر انسٹال کریں تو ُس کے ساتھ کوئی سپائی وئیر/ٹروجن ہارس بھی انسٹال ہوجائے، لہذا ہمیشہ مستند سائیٹس کا ہی انتخاب کریں۔ اور اپنے کمپیوٹر میں کوئی اچھا اینٹی وائرس اپڈیٹ کر کے استعمال کریں۔
    ٹورنٹس کی تلاش بھی مستند ویب سائیٹس پر ہی کریں۔
    آپ کے ریشو کا تناسب1.00 ہونا چاھیئے اگر یہ اس سے کم ہو تو بعض ویب سائیٹس آپ کو بلاک کردیں گی۔
    بعض اوقات مکمل فائل ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد معلوم ہوتا ہے کے وہ Fake یعنی جعلی فائل ہے لہذا ٹورنٹس کے بارے میں دیئے گئے دیگر یوزرز کے ریمارکس بھی پڑھ لیا کریں۔
    سیڈرز کی تعداد جتنی زیادہ ہو گی آپ کی فائل اتنی ہی جلدی ڈاؤنلوڈ ہو گی۔
    ڈاؤنلوڈنگ شروع کرنے سے پہلے ڈسک سپیس چیک کر لیں اور کسی ایسی پارٹیشن پر ڈاؤنلوڈنگ کریں جس میں مناسب سپیس موجود ہو۔ کیوں کہ ڈاؤنلوڈنگ شروع کرنے سے پہلے ہی سافٹ وئیر آپ کی ہارڈ ڈسک پر مطلوبہ جگہ پر قبضہ کر لیتا ہے۔ تاکہ کوئی اور سافٹ وئیر اس کے لئے تنگی داماں کا اسباب پیدا نہ کر سکے۔
    آخری اور اہم بات-: ٹورنٹس سائیٹس پر آپ کو نامُناسب فحش مواد دیکھنے کو مل سکتا ہے لہذا اللہ عزوجل کے خوف کے ساتھ محض اپنے کام سے کام رکھتے ہوئے فحاشی کو نظرانداز کردیں۔

    نوٹ:یہ مضمون انٹرنیٹ، ذاتی معلومات کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔اس مضمون مین پیش کئے گئے اکثر حوالے تجربے کے بعد پیش کیئے گئے ہیں۔ اگر کسی قسم کی رہنمائی درکار ہو تو بلا جھجھک پوچھ سکتے ہیں۔ دوستوں کے تاثرات کا انتظار رہے گا۔ دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
    والسلام۔
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ٹورنٹ کیا بلا ہے؟

    پیارے بھائی بہت بہت شکریہ
    آپ کا مضمون پڑھ کر میری معلومات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اللہ کریم آپکے علم و عقل میں برکتیں عطا فرمائیں
     
  3. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ٹورنٹ کیا بلا ہے؟

    ملک صاحب اپنے ًمخصوص خوبصورت انداز میں معلومات ہم تک پہنچانے کے لیے بہت بہت شکریہ
     
  4. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ٹورنٹ کیا بلا ہے؟

    اس معلوماتی اور بےحد مفید شئیرنگ کے لیے آپکا بےحد شکریہ بلال بھائی
     
  5. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ٹورنٹ فائل شئیرنگ سسٹم

    سب دوستوں کا حوصلہ افزائی کے شکریہ۔
     
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ٹورنٹ فائل شئیرنگ سسٹم

    اب سکائپ پر بھی ایک مضمون لکھ ماریں
     
  7. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ٹورنٹ فائل شئیرنگ سسٹم

    ھارون بھائی ایک قدرے ناخوشگوار واقعے کی وجہ سے میں بہت عرصہ پہلے چیٹنگ چھوڑ چکا ہوں۔ اس لئے کبھی انتہائی ضرورت کے علاوہ کبھی میسنجر استعمال نہیں کیا۔ چونکہ میری میسنجرز میں دل چسپی نہیں ہے اس لئے ان کے بارے میں زیادہ معلومات بھی نہیں رکھتا۔ سکائپ پر کبھی کبھار صرف ایک دوست سے بات ہوتی ہے۔ اور صرف اس ہی کی آئی ڈی میرے سکائپ کے اکاؤنٹ میں ہے۔ باقی آپ کا حکم سر آنکھوں پر انشاء اللہ کوشش کروں گا۔ لیکن وعدہ نہیں کرتا اس موضوع پر کچھ لکھنے کا۔
     
  8. لاجواب
    آف لائن

    لاجواب ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    301
    موصول پسندیدگیاں:
    111
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ٹورنٹ فائل شئیرنگ سسٹم

    اسلام علیکم
    پ کا مضمون پڑھ لیا ہے
    بہت خواب شکرہ اچھی شیرنگ ہے
     
  9. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ٹورنٹ فائل شئیرنگ سسٹم

    بہت خوب بلال بھائی اللہ جی آپ کے علم میں مزید اضافہ کریں ۔ آمین ۔
     
  10. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ٹورنٹ فائل شئیرنگ سسٹم

    ٹورنٹ کے بارے میں صرف اتنا کہوں گا کہ اگرکوئی سافٹ ویر، کتاب یا فلم کہیں سے نہ مل رہی ہو وہ ٹورنٹ سے ملے گی۔ جیسا کہ بلال بھائی نے واضع کیا ہے کہ اکثر ٹورنٹ سائیٹس پر فحش مواد سامنے موجود ہوتا ہے اس لیے احتیاط کریں اور اپنے کام سے کام رکھیں۔ اور سب سے اہم بات۔ ٹورنٹ سائیٹ پر کہیں بھی کلک کرنے سے پہلے 10 مرتبہ سوچیں کے کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ کلک کیا کرے گا۔ اگر ذرا بھی شک ہو تو کلک نہ کریں۔
    ان سائیٹوں پر غلط جگہ یا اشتہار یا اسپائی ویر پر کلک کروانے کے بے شمار طریقے استعمال ہوتے ہیں۔مثال کے طور پر بڑا بڑا لکھا ہو گاDownload Here چونکہ ہر شخص ڈاونلوڈ کرنے ہی جاتا ہےتو اس پر کلک کرنا فطری بات ہے مگر یہ اصل لنک نہیں ہوتا بلکہ اصل لنک Download Torrent ہوتا ہے اور اکثر لوگ غلط جگہ کلک کر کے اسپائی ویر کا شکار ہو جاتے ہیں۔
    جن کو سپائی ویر کا نہیں‌پتہ ان کے لیے واضع کر دوں کہ یہ ایک قسم کا وائرس یا ٹروجن ہوتا ہے۔
     
  11. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ٹورنٹ فائل شئیرنگ سسٹم

    واصف بھائی احتیاطی تدابیر کے لیے شکریہ۔۔۔۔بہت ہی کارآمد ٹوٹکے بتائے ہیں۔
     
  12. سمیرا55
    آف لائن

    سمیرا55 ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اپریل 2011
    پیغامات:
    2
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ٹورنٹ فائل شئیرنگ سسٹم

    :n_thanks::flor:[BLINK][/BLINK]
     
  13. سیفی خان
    آف لائن

    سیفی خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 اپریل 2011
    پیغامات:
    200
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ٹورنٹ فائل شئیرنگ سسٹم

    اس کا کیا مطلب ہے ۔ ۔ ۔ ۔ اور ان کی تعداد زیادہ کیسے ہو گی ۔ ۔؟
    نوٹ: مجھے ٹورنٹ کے بارے میں کچھ بھی علم نہیں ہے اس مضمون سے معلوم ہوا
     
  14. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ٹورنٹ فائل شئیرنگ سسٹم

    آپ واصف صاحب کے دیئے ہوئے لنک دیکھ لیں امید ہے بات واضح ہوجائے گی
     
  15. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ٹورنٹ فائل شئیرنگ سسٹم

    بلال بھائی کے آرٹیکل میں سیڈرز کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
    اب سوال یہ ہے کہ سیڈرز کیسے بڑھائے جائیں۔ تو اس کا واحد طریقہ یہ ہے کہ آپ سیڈر بن جائیں مگر اس کا فائدہ دوسرے لوگوں کو تو ہو گا آپ کو نہیں۔

    اس لیے بلال بھائی کا جو جملہ آپ نے اقتباس کیا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ایسے ٹورنٹ تلاش کریں جن کے سیڈر ذیادہ ہوں۔ جب آپ ٹورنٹ سرچ کرتے ہیں تو ڈاون لوڈ سے پہلے ہی آپ کو ٹورنٹ کے سیڈر اور پییر بتائے جاتے ہیں ۔ کوشش کریں کہ زیادہ سیڈرز والی فائل ڈاونلوڈ کی جائے۔
     
  16. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ٹورنٹ فائل شئیرنگ سسٹم

    بہت بہت شکریہ
    آپ کا مضمون پڑھ کر میری معلومات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں