چکن پراٹھا رول اجزا (چکن آدھا کلو (بون لیس، کیوبز (پیاز ایک عدد (باریک کَٹی ہوئی (کھیرا ایک عدد (کَٹا ہوا کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ اجینو موتو آدھا چائے کا چمچ سویا ساس ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ سرکہ دو کھانے کے چمچ مکھن حسبِ ضرورت (لیموں ایک عدد (رس نکال لیں پراٹھے چار عدد نمک حسبِ ذائقہ ترکیب چکن کو نمک، ایک کھانے کا چمچ سرکہ، لیموں کا رس اور سویا ساس لگا کر رات بھر ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔ پین میں مکھن گرم کرکے ادرک لہسن پیسٹ کو ہلکا فرائی کریں۔ اس میں چکن، اجینو موتو، کالی مرچ، گرم مصالحہ اور سفید زیرہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔ پیاز اور کھیرا بقیہ سرکے میں ڈال کر الگ رکھ دیں۔ پراٹھوں کو توے پر تَل لیں۔ اب پراٹھے میں چکن، سرکے والا پیاز اور کھیرا رکھ کر رول کرلیں۔ گرم گرم پراٹھا رول کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔ http://khanapakana.com/recipe/c49f975e-9a21-4ebc-a69c-68dde11a455c/chicken-paratha-roll-
جواب: چکن پراٹھا رول آج تو مزے مزے کے پکوان مل رہے ہیں وہ بھی مفت نہیں۔۔۔ شکریہ۔۔۔۔ نوٹ: آپ کے پکوان سے متعلق تصویر ہو تو بہت بہتر۔ کیا اجینو موٹو سے جان چھٹ سکتی ہے۔۔۔۔۔
جواب: چکن پراٹھا رول بہت بہت شکریہ۔ میں نے آج بروکولی نبائی ہے: آپ اس بے مثال سبزی کے بارے میں کچھ جانتی ہیں؟
جواب: چکن پراٹھا رول آسما جی یہ چکن پراٹھا رول تو ہضم بھی نہیں ہوں گے.تصویر دیکھ کر تو ایسا لگ رہا ہے.:119:
جواب: چکن پراٹھا رول صحیح جواب تو آسماء صاحبہ ہی دیں گی۔۔ میرے خیال میں : گرل کی ہوئی چکن کو روٹی کے لقمے بنا کر کھانا اور روٹی میں گرل کی ہوئی چکن کو رول کرکے کھانے میں کوئی فرق ہے؟