1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چین کا اپنا جی پی ایس سسٹم فعال

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏29 دسمبر 2011۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    چین میں حکام کا کہنا ہے کہ چین کے بیڈو نامی سیٹلائٹ نیویگیشن نظام ( جی پی ایس) نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

    اس کا مطلب یہ ہے اب اس سلسلے میں امریکہ پر چینی انحصار ختم ہوجائےگا۔


    اس منصوبے پر کام کرنے والی ٹیم کے ترجمان ران چینگ کا کہنا ہے کہ یہ جی پی ایس چین اور اس کے آس‎ پاس کے علاقوں میں مقامات، اوقات اور نیویگيشن سے متعلق ڈیٹا کو بخوبی پیش کرتا ہے۔

    چین نے امریکی حکومت کے ذریعے چلائے جانے والے ’گلوبل پوزیشنگ سسٹم‘ ( جی پی ایس) کے متبادل کے لیے سنہ دو ہزار میں کام کرنا شروع کیا تھا اور گزشتہ گیارہ برسوں کی محنت کے بعد اسے کامیابی ملی ہے۔

    اب چین کا جی پی ایس سے متعلق کاموں کے لیے بیرونی ٹیکنالوجی پر انحصار ختم ہوجائے گا۔ اسی مقصد کے لیے اس ماہ دسویں بیڈو سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجا گيا تھا۔

    اس نئے جی پی ایس نظام سے عام آدمی کو دس میٹر کے فاصلے تک صحیح مقام کا پتہ ہو سکے گا۔ یہ نظام صفر اعشاریہ دو میٹر فی سیکنڈز تک رفتار اور صحیح وقت بھی بتائےگا لیکن چین کی فوج اس سے مزید ڈیٹا حاصل کر سکے گي۔

    ایشاء کے دوسرے علاقوں تک اس جی پی ایس نظام کو پھیلانے کے لیے بیجنگ سنہ دو ہزار بارہ تک مزید چھ سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس کے بعد دو ہزار بیس تک تقریبا پینتیس سیٹلائٹ کی مدد سے وہ اس نظام کو عالمی سطح پر پھیلائے گا۔

    دو ہزار چار میں ایک امریکی ادارے کی تحقیق کے مطابق کسی بھی جنگ کی صورت میں چین اس نظام کو تائیوان پر میزائل داغنے کے لیے بھی استعمال کرسکتا ہے۔

    اب تک چين جی پی ایس کے لیے امریکی نظام پر منحصر تھا اور اب اپنا نظام ہونے سے چین امریکہ کی جانب سے اسے بند کیے جانے کی صورت میں پریشانی کا سامنا کرنے سے بچ جائے گا۔

    ڈیفینس پالیسی ویب سائٹ کی دو ہزار گيارہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اگر چین پر بحری حملہ ہو تو وہ اس نظام کی مدد سے ڈرون کے ذریعے سمندری جہازوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

    لیکن اس کا استعمال عام شہریوں کے لیے بھی مفید ہے اور اس سے عام لوگ بھی اپنے راستے اور رفتار کے تعین کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

    http://wscdn.bbc.co.uk/worldservice...-longmarch2f_304x171_gettyimages_nocredit.jpg
    دسویں بار بیڈو سیٹلائٹ کو اسی ماہ مدار میں بھیجا گیا تھا​
     
  2. نعیم الرحمن
    آف لائن

    نعیم الرحمن ممبر

    شمولیت:
    ‏15 نومبر 2006
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: چین کا اپنا جی پی ایس سسٹم فعال

    آفرین ہے اس قوم پر ۔
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: چین کا اپنا جی پی ایس سسٹم فعال

    بہت خوب بھئی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں