1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان کے موجودہ حالات پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا چشم کشا تبصرہ

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از محمداکرم, ‏8 دسمبر 2011۔

  1. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    پیارے دوستو، پاکستان کے معروضی حالات آج کل انتہائی اہم اور نازک موڑ گزر رہے ہیں۔ جہاں اس پر دوسرے محب وطن قائدین اپنے اپنے تجزئے پیش کرکے ، ملک کو اس گرداب سے نکالنے کی فکر میں ہیں، ایسے میں زیر نظر ویڈیو میں پیش کئے گئے ، ہمارے قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے خیالات قوم کا درد رکھنے والے ہلِ وطن کیلئے انتہائی چشم کشا اور فکر انگیز ہیں۔ موجودہ صورتحال پر ہمارے قومی محسن کا یہ بےلاگ تبصرہ، ہمیں جھنجھوڑ جھنجھوڑ کر خوابِ غفلت سے جگانے کی سعی کررہا ہے کہ ابھی ہم مزید کس بربادی کے انتظار میں ہیں۔ کیا ابھی بھی وہ وقت نہیں آیا کہ قوم اپنی تقدیر خود بدلنے کا عزم لیکر میدان عمل میں آجائے؟

    ملاحظہ فرمائیں:



    اے اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن کی حفاظت فرما اور اندرونی و بیرونی تمام دشمنوں کی سازشوں سے محفوظ فرما۔ پاکستانی قوم کو ان دگرگوں حالات میں حقیقی محب وطن قیادت کی پہچان عطا فرما۔ آمین! والسلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ۔
     
  2. خوبصورت
    آف لائن

    خوبصورت ممبر

    شمولیت:
    ‏9 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    6,517
    موصول پسندیدگیاں:
    35
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کے موجودہ حالات پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا چشم کشا تبصرہ

    اللہ میاں ہمارے ملک کو دشمنوں سے محفوظ فرمائیے۔۔ اور ڈاکٹر عبدلقدیر جیسے مخلص پاکستانیوں کو لمبی زندگی عطا کرے۔۔ آمین۔۔
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کے موجودہ حالات پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا چشم کشا تبصرہ

    السلام علیکم۔ امریکی تھنک ٹینکس کے تیار کردہ نئے نقشہ میں پوری اسلامی دنیا کے حصے بخرے کرنے کا منصوبہ شامل ہے اور یہ نقشہ یو ایس میرین کے آفیسیر ٹریننگ میں پڑھایا جاتا ہے۔ غالبا محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کا اشارہ بھی اسی طرف ہے۔
    یہ نقشہ مندرجہ ذیل ہے جو کہ لیک آؤٹ ہوچکا ہے اور امریکہ اب اس کی تردیدیں کرتا پھر رہا ہے۔

    [​IMG]

    نوٹ۔سرخ دائرے میں پاکستان کا نیا نقشہ دیکھا جاسکتا ہے۔ جس میں پختوں خواہ کو افغانستان کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ بلوچستان علیحدہ ریاست (جس کا 40فیصد پہلے ہی آغاخان خرید چکا ہے(۔ بچا کھچا پاکستان پنجاب اور کراچی کا کچھ حصہ رہ جائے گا۔
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کے موجودہ حالات پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا چشم کشا تبصرہ

    یااللہ ہمیں عقل عطا فرما کہ ہم اچھے حکمران منتخب کرسکیں
     
  5. خوبصورت
    آف لائن

    خوبصورت ممبر

    شمولیت:
    ‏9 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    6,517
    موصول پسندیدگیاں:
    35
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کے موجودہ حالات پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا چشم کشا تبصرہ

    او میرے خدایا۔۔ :(
     
  6. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    جواب: پاکستان کے موجودہ حالات پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا چشم کشا تبصرہ

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    اس تھريڈ پر پاکستان کے حوالے سے جس نفشے کا ذکر کيا گيا ہے اس کی بنياد آرمڈ فورسز جرنل کے جون 2006 ميں شا‏ئع ہونے والا ايک آرٹيکل ہے جو آپ اس ويب لنک پر پڑھ سکتے ہيں۔

    http://www.armedforcesjournal.com/2006/06/1833899

    يہ آرٹيکل ايک ريٹائرڈ آرمی کرنل، ناول نگار اور کالم نويس رالف پيٹرز نے لکھا تھا۔ رالف پيٹرز کے بارے ميں تفصيل آپ اس ويب لنک پر پڑھ سکتے ہيں۔

    http://en.wikipedia.org/wiki/Ralph_Peters

    يہ بات خاصی افسوس ناک ہے کہ اردو فورمز پر کچھ دوست اس جعلی نقشے کو اس خطے کے مستقبل کے حوالے سے امريکہ کی پاليسيوں سے مربوط کر رہے ہيں۔ يہ نقشہ محض ايک ايسے شخص کی ذاتی راۓ پر مبنی ہے جو اس وقت امريکی حکومت يا امريکی فوج کے کسی عہدے پر فائز نہيں ہے۔ يہاں يہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ يہ"خفيہ نقشہ" کسی صحافی کی تحقيقاتی کاوشوں کے نتيجے ميں منظر عام پر نہيں آيا بلکہ ايک جريدے ميں شا‏ئع ہوا اور اس کے بعد کئ ويب سائٹس پر پوسٹ کيا گيا۔ کسی بھی "سازش" کے حوالے سے سب سے اہم عنصر يہ ہوتا ہے کہ اس سازش کو خفيہ رکھا جاتا ہے، اس حوالے سے تو يہ نقشہ سازش کی بنيادی تعريف پر بھی پورا نہيں اترتا۔

    ويسے دوستوں کی دلچسپی کے ليے يہ بتاتا چلوں کہ مختلف ممالک اور خطوں کے مستقبل کے حوالے سے ممکنہ نقشوں کی تخليق کوئ نئ بات نہيں ہے۔ سابق يوگوسلاويہ ميں مستقبل ميں امريکہ کی ممکنہ تقسيم کے حوالے سے يہ نقشہ اس کی ايک مثال ہے۔

    http://strangemaps.wordpress.com/20...black-yugoslav-map-of-the-near-collapsing-us/


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    www.state.gov
    http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall
     
  7. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کے موجودہ حالات پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا چشم کشا تبصرہ

    بہت شکریہ فواد بھائی اور اکرم بھائی
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کے موجودہ حالات پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا چشم کشا تبصرہ

    فواد صاحب۔ ویسے تو میں آپ کو جواب دینا وقت کا ضیاع سمجھتا ہوں کیونکہ آپ کی حیثیت ایک روبورٹ سے زیادہ نہیں جو امریکی ڈالرز کے لیے اپنے منہ میں امریکہ کی زبان ڈالے ہوئے ہے۔

    لیکن خود آپ کی پوسٹ کی آخری سطور سے یہ بات مترشح ہوگئی ہے کہ دنیا کی بڑی طاقتیں دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور سازشوں کے ذریعے انکے نقشہ جات تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی اور کوششیں کرتے رہتے ہیں۔
    اندریں حالات امت مسلمہ کو خبردار رہنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ اور ہم آپ کے امریکہ کو الزام دینے کی بجائے اپنے ہی مسلمان بھائیوں کو آگاہ کرنے کی فکر کررہے ہیں آپ پریشان نہ ہوں۔ آپ کی پانچوں گھی میں ہیں۔ گو کہ وقت بڑا ظالم ہے کسی ملک کا نقشہ سدا ایک جیسا نہیں رہنے دیتا۔

    تم سے پہلے بھی کوئی شخص یہاں تخت نشین تھا
    اس کو بھی خدا ہونے کا اتنا ہی یقین تھا
     
  9. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کے موجودہ حالات پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا چشم کشا تبصرہ

    اسی بارے میں محترم زید حامد صاحب کی یہ گفتگو بھی بڑی ہی چشم کشا ہے، جسمیں انہوں نے چیف جسٹس ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کو ایک اہم پیغام دیا ہے ، ملاحظہ فرمائیں:
     
  10. محمد رضی الرحمن طاہر
    آف لائن

    محمد رضی الرحمن طاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اپریل 2011
    پیغامات:
    465
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کے موجودہ حالات پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا چشم کشا تبصرہ

    قرآن کا دوٹوک فیصلہ کیا ہم میں سے کسی نے نہیں سنا

    کہ یہ عیسائی اور یہودی تمہارے دوست نہیں ہوسکتے ۔

    مگر افسوس

    کوئی صلاح الدین ایوبی جیسا نہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں