1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان میں رائج فرسودہ نظام انتخابات

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از محمداکرم, ‏21 اگست 2011۔

  1. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    عزیز دوستو! پاکستان میں رائج فرسودہ انتخابی نظام ہمارے بیشتر مسائل کی جڑ ہے، کیونکہ اسی نظام کے نتیجے میں کرپٹ اور نااہل حکمران قوم پر مسلط ہوجاتے ہیں۔ آج پورا ملک اس نظام کے مسلط کردہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے گمبھیر اور پریشان کن حالات میں گھرا ہوا ہے، اور اس بند گلی سے نکلنے کا کوئی راستہ بظاہر نظر نہیں آرہا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر قیادت پاکستان عوامی تحریک نے اس نظامِ انتخاب کا بھرپور تحقیقی مطالعہ کیا اور اس پر ایک کتاب شائع کی گئی ، جسے آپکے مطالعہ کیلئے یہاں شیئر کر رہا ہوں۔ اسکے مطالعہ سے انشاءاللہ تعالیٰ یہ بات روزِ روشن کی طرح واضح ہوجائے گی کہ یہی فرسودہ نظام ہی دراصل ہمارے مسائل کی جڑ ہے ، جسکو پاکستانی قوم پر مسلط کردیا گیا ہے۔ یہ کتاب آج سے چند سال پہلے لکھی گئی تھی، مگر اسے پڑھ کر آپ یہ جان سکیں گے کہ جو حقائق کئی سال پہلے بیان کئے گئے تھے ، وہ آج بالکل درست ثابت ہورہے ہیں۔ تو لیجئے مطالعہ کیجئے:


    عزیز ساتھیو! اگر ہم پاکستان کو بچانا چاہتے ہیں ، تو ہم میں سے ہر ایک کو اس فرسودہ نظام کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنے پر محنت کرنا ہوگی، اور تمام نان ایشوز سے توجہ ہٹا کر فقط نظام کی تبدیلی کے مسئلے کو فوکس کرنا ہوگا ۔ یاد رہے کہ نظام کی تبدیلی کیلئے جدوجہد ہمیں خود کرنا ہوگی، باہر سے کوئی ہماری مدد کیلئے نہیں آئے گا!

    خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
    نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا

    اے میری قوم کے غیور لوگو! اُٹھو، اپنی جبینوں کو اللہ کریم کے حضور سجدے میں رکھ کر مدد ونصرت طلب کرو اور قطرہ قطرہ مل کر ایک سمندر بنادو، جو اس ظالمانہ نظام کو غرق کردے! پھر سے ایک نئی تاریخ رقم کرنے کا آغاز کرو تاکہ پیارا پاکستان اقوامِ عالم میں ایک باعزت مقام حاصل کرسکے! اللہ تبارک و تعالیٰ پوری قوم کا حامی و ناصر ہو۔ آمین!

    والسلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہ۔ :91::dilphool::dilphool:


    مآخذ: http://www.minhajbooks.com/english/bookid/329/Elections-or-Electoral-System-by-Shaykh-ul-Islam-Dr-Muhammad-Tahir-ul-Qadri/
     
  2. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: پاکستان میں رائج فرسودہ نظام انتخابات

    بہت شکریہ اکرم بھائی!
    اگرچہ موجودہ دونوں بڑی سیاسی جماعتیں ن لیگ اور ق لیگ سیاسی نظام میں تبدیلی نہیں چاہتیں کیونکہ یہی فرسودہ نظام ان کے لئے آئیڈیل ہے لیکن اس کے باوجود الیکشن کمیشن نے کچھ تبدیلیاں کی ہیں جیسے
    - ساڑھے تین کروڑ جعلی ووٹ ختم کرنا
    - آئندہ الیکشن نادرا کے شناختی کارڈ پرکرانا
    - تصاویر والی ووٹر لسٹیں
    - واٹر مارک والے بیلٹ‌پیپرز

    اس کے علاوہ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ آٹھ کروڑ نیا ووٹر ووٹرز لسٹوں میں درج ہوا ہے جو یقینی طور پر نوجوان ووٹر ہے اور نوجوانوں کی اکثریت ن لیگ اور پی پی دونوں سے تنگ ہے جو ایک مثبت قدم ہے لیکن پھر بھی اس نظام کی‌خامیاں ہے یعنی کوئی امیدوار کسی امیدوار سے ایک یا دو ووٹ زیادہ لے لے تو وہ جیت جائے گااور یہ کسی طور پر عوام کی نمائندگی نہیں ہے۔

    اس لئے ملک کا سیاسی نظام تبدیل ہونا چاہئے اور ہمیں اب پارلیمانی نظام سے صدارتی نظام کی طرف جانے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں ایران اور امریکہ کا صدارتی نظام آئیڈیل ہے۔ اگر صدارتی نظام رائج ہوجائے تو جاگیرداری نظام، سیاسی دھڑے بندیوں کا خود بخود خاتمہ ہوجائے گا اور سینٹ اور قومی اسمبلی کے ممبران حکومت سازی نہیں کرسکیں گے اس طرح ان کی بلیک میلنگ ختم ہوجائے گی اور ممبران صرف قانون سازی تک محدود رہیں گے۔ پارلیمانی نظام دراصل کرپشن کی بنیاد ہے اگر حکومت سازی کا کام ایم این ایز سے لیکر عوام کو دیدیا جائے تو سیاسی بلیک میلنگ، لوٹا سازی خود بخود ختم ہوجائے گی۔
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان میں رائج فرسودہ نظام انتخابات

    ہم سسٹم کو بچانا چاہتے۔
    سسٹم کو بچائیں گے
    ہم نے بہت مشکل سے نظام بحال کروایا ہے۔
    نظام کا قائم رہنا اشد ضروری ہے۔
    نظام ۔۔۔۔
    یہ جملے موجودہ سیاستدانوں میں سے اکثریت کے ہونٹوں پر رہتے ہیں۔ اور اس ظالمانہ ، کرپٹ، مزدورکش بلکہ عوام کش ، نظام انتخابات کو بچانے کے لیے یہ واقعی ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں۔ نظریات ۔ اصول، نعرے، الزامات، ایک دوسرے کو دہشت گرد، غدار، کرپٹ کہنے والے بلکہ عدالتوں میں ثابت کرنے والے بھی ایک دوسرے سے ہتھ جوڑ کر بیٹھ جاتے ہیں۔
    کیوں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
    نظام بچانے کے لیے ۔۔ کیونکہ اس نظام کا بچے رہنے میں ہی ان سیاسی تماشہ گروں کی بقا ہے۔
    وگرنہ جس دن عوامی شعور بیدار ہوگیا اور نظام انتخاب منصفانہ، سستا اور عادلانہ ہوگیا تو اس دن ان کرپٹ سیاستدانوں کو ایوانوں کی بجائے جیلوں میں بیٹھنا پڑے گا۔
    اسی لیے یہ سارے کرپٹ ، ظالم ملک دشمن و عوام دشمن سیاستدان اس "ظالمانہ نظام " کو بچانے کے نعرے لگاتے نظر آتے ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں