عجیب و غریب درخت انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں ایک ایسا درخت پایا جاتا ہے جو قدر میں سات فٹ کے لگ بھگ لمبا ہوتا ہے۔ قدرت نے اس میں انوکھی خوبی پیدا کی ہے کہ وہ رات کو اس طرح چمکتا ہے کہ اس کی چمک میلوں دور سے دکھائی دیتی ہے اور اس کی روشنی میں پڑھا اور لکھا جاسکتا ہے۔ » جزائر غرب الہند میں پام کا ایک ایسا درخت موجود ہے جس کے پتے دنیا کے ہر درخت کے پتوں سے زیادہ لمبے ہیں، اس کے ایک پتے کی لمبائی 65 فٹ بنتی ہے۔ » اس وقت دنیا کا سب سے اونچا درخت کیلی فورنیا کے جنگلات میں ہے اور اس کا نام ہاروڈ ڈیسی ہے، اس کی بلندی37606 فٹ ہے۔ » جب سکندر اعظم نے ہندوستان پر حملہ کیا تو ہندوستان میں بڑ کا ایک ایسا درخت تھا جو اس قدر پھیلا ہوا تھا کہ سکندر اعظم کی فوج کے سات ہزار سپاہیوں نے اس کے نیچے پڑاؤ ڈالا تھا۔ » جزائرغرب الہند میں ایک ایسا درخت پایا جاتا ہے جس کی شاخوں کا چھلکا اتار کر ڈبل روٹی کی طرح کھاتے ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس کا ذائقہ بھی ڈبل روٹی کی طرح ہوتا ہے اور تاثیر بھی۔ » ترکی کے شہر سمرنا میں ایک ایسا درخت اب بھی موجود ہے جس کا تنا قدرت نے اس طرح تین حصوں میں تقسیم کیا ہوا ہے کہ تین دروازے بن چکے ہیں، ان کے بیچ سے ایک سڑک گزرتی ہے۔ اس عجیب و غریب درخت کو دیکھنے کے لیے ہزاروں غیرملکی ہر سال سمرنا جاتے ہیں۔ » آسٹریلیا میں ایک ایسا درخت پایا جاتا ہے جس کا تنا بوتل کی شکل سے ملتا جلتا ہے اس کے اس بوتل نما تنے میں ہر وقت پانی رہتا ہے۔ اس کے تنے میں سوراخ کیا جائے تو پانی بہنے لگتا ہے، لوگ اسے شوق سے پیتے ہیں اور اسے پانی ک درخت کہتے ہیں۔ » آسڑیلیا، برازیل اور جبوبی امریکہ میں ایک ایسا درخت ہے جس کے رس کا ذائقہ بالکل دودھ جیسا ہے، ایسے علاقے کے لوگ جہاں یہ درخت پائے جاتے ہیں اس کے رس کو دودھ کی طرح ہی استعال کرتے ہیں اور اس درخت کو دودھ کا درخت کہتے ہیں۔
جواب: عجیب و غریب بچھو ڈنک نہیں مارتے بھارت کے صوبہ اُتر پردیش کے ایک شہر امروہہ میں ایک بزرگ حضرت سید حسین شرف الدین شاہ ولایت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا مزار مبارک ہے ان کے مزار پر بے شمار خطرناک اور زہریلے بچھو پھرتے رہتے ہیں لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ بچھو مزار کے احاطہ میں کسی کو ڈنگ نہیں مارتے حتیٰ کہ اگر کوئی ان کو پکڑ بھی لے تو پھر بھی وہ ڈنگ نہیں مارتے اور ان کو پکڑنے سے کوئی تکلیف نہیں ہوتی اس سے بھی حیرت والی بات یہ ہے کہ اگر باہر سے زہریلے بچھو لا کر مزار مبارک کے نزدیک چھوڑ دیئے جائیں تو وہ بھی بے ضرر ہوجاتے ہیں اور اپنی فطرت کے خلاف ڈنگ مارنے کی بجائے ڈنگ کو سکیڑ لیتے ہیں یہ ان بزرگ کی حیرت انگیز کرامت ہے۔
جواب: عجیب و غریب ماشاء اللہ۔ اچھی معلومات شیئر کرنے کا شکریہ ہارون بھائی اگر ان درختوں کی تصاویر کہیں سے حاصل کرکے یہاں شیئر کریں تو سونے پر سہاگا ہوجائے گا
جواب: عجیب و غریب http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/7/74/Scorpion_on_Palm_at_Amroha..jpg امروہہ میںواقع مزار کی ایک تصویر جس میں بچھو آدمی کی ہتھیلی پر بیٹھا ہے۔
جواب: عجیب و غریب سننے میں آیا ہے کہ میانوالی کے قریب بھی ایک ایسا دربار موجود ہے ۔ کیا کسی دوست کو اس بارے میں معلومات ہیں؟
جواب: عجیب و غریب اچھی اور حیرت انگیز باتیںہیں اور ہاں وہ تصویریںاگر مہیا ہو جائیںتو واقعی سونے پہ سہاگہ ہو جائے گا شکریہ ہارون بھائی
جواب: عجیب و غریب گھومنے والا درخت وسطی افریقہ کے بالطی نامی گاؤں میں ایک ایسا درخت پایا جاتا ہے جو گھوم سکتا ہے۔ تند و تیز طوفان اور بارش میں جب دوسرے درختوں کی جڑیں اُکھڑ جاتی ہیں تو اس درخت کی جڑیں چاروں طرف گھومتی ہیں اور اس طرح وہ ہوا کے زور کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں مقامی لوگ اس درخت کو مقدس مانتے ہیں۔
جواب: عجیب و غریب گیدڑ راجہ بھارت کی ریاست پرتاب گڑھ کے ہندو مہاراجہ نے ایک جنگ میں ریاست گروارا کے ہندو راجہ کو شکست دینے کے بعد وہاں کی رعایا کو ذلیل کرنے کے لیے ایک گیدڑ کو تاج پہنا کر بارہ برس تک ریاست گروارا کا راجہ بنائے رکھا۔
جواب: عجیب و غریب چلتی پھرتی فیکٹری جاپان کی ایک فرم نے ایک ایسا جہاز بنایا ہے جس پر لکڑی کا گودہ نکالنے کی فیکٹری نصب ہے۔ یہ جہاز پھیری والوں کی طرح نگر نگر گھومے گا اور جس ملک کو ضرورت ہوگی اس کے ساحل پر کھڑا ہوجائے گا۔ اس جہاز پر تین کروڑ کی لاگت آئی ہے۔