1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نورمحمد صاحب کا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏24 مارچ 2011۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم بزم خیال !

    ہماری اردو میں خوش آمدید ۔ :dilphool:

    ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔



    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے

    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟



    یا




    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
     
  2. نورمحمد
    آف لائن

    نورمحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مارچ 2011
    پیغامات:
    423
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نورمحمد صاحب کا تعارف

    وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ

    پرچہ و امتحان کا نام سن کر ہماری تو بچپن سے ہی حالت خراب ہوتی تھی مگر کیا کریں ' یہ بلا تو کچھ ایسا پیچھا کرتی ہے کہ ہر کوئی اس سے پوری طرح واقف ہے ۔

    اب ادھر ہی دیکھو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کچھ سیکھنے کے ارادے سے " ہماری اردو" میں بن بلائے مہمان کی طرح گھس گئے مگر یہاں بھی پکڑے گئے اور زبردستی پرچہ حل کرانے دیا گیا ۔ ۔

    خیر اس بلا سے تو " الیوم الدین " تک سامنا ہونا ہی ہے ۔ ۔ اور دعا ہے کہ اس دن ہم اس پرچہ/ امتحان میں کامیاب ہو جائیٰ ۔ آمین-

    خیر اب آپ کے سوالات حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ امید ہے کہ کامیاب ہو جائینگیں ( کم ازکم 35 فی صد مارکس تو مل ہی جائینگیں۔



    پورا نام؟ ۔ ۔ ۔ نام ہے ۔ ۔ نورمحمد ابن بشیر
    اور کس نے رکھا؟ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میرے نانا جان نے رکھا تھا
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟ ۔ ۔لقب سے تو ہم ابھی تک محروم ہی ہیں مگر دوست و احباب نور سے پکارا کرتے ہیں
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔) ۔ ۔ ۔30 سال ( چھپا کر بھی کون سا تیر مارنے والے ہیں - نصف عمر تو رب کی نافرمانی میں ختم ہو ہی گئی ہے ۔ بس دعا ہے کہ باقی ( جتنی بھی بچی ہے ۔ وہ اس کی رضا کی جستجو میں گزرے(
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟) ۔ ۔ ۔ممبئی - الہند ۔ ۔ ممبئی میں تو تقریبا" 10 سال سے مقیم ہوں اور پیدائش کوکن میں ہوئی -
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟) بی کام کے بعد پارٹ ٹائم ڈپلوما ۔ امپورٹ اور ایکسپورٹ اور بزنیس مینیجمینٹ میں کیا ہے ۔ ۔ ۔ اس سے تو چھٹکارا نہیں ہے ۔ ہا ہا ہا
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔) کرکٹ( کھیلنے کی ناکام کوشش( - کتب بینی - انٹرنیٹ پر اردو اور اسلامک سائٹس تلاش کرنا ۔ وغیرہ وغیرہ ۔
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔) - فی الحال ممبئی میں ایک ایکسپورٹ کمپنی میں کام کر رہا ہوں -
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔) - عزائم تو بہت ہیں۔ بس دعا ہے کہ اللہ تعالی استقامت عطا کرے اور مکمل کرنے کی توفیق دے ۔
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟ ۔ ۔ اردو نامہ پر ایک دوست نے اردو منظر کا تعارف کرایا تھا ۔ اور اردو منظر پر ہماری اردو کا ایڈریس ملا

    یا

    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں ۔ ۔ ( اس سے بہتر ہے کہ سارے سوالوں کے جواب دئے جائیں(

     
  3. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نورمحمد صاحب کا تعارف

    اسلام علیکم
    آپ کے باراے میں جان کر خوشی ہوئی ہم بھی انڈیا سے ہیں
    اس فرم میں اپ کو اپ کی دلچسپی کے کافی معضو مل جائیں گے
    اپنی تعارف کا شکریا
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نورمحمد صاحب کا تعارف

    نور محمد بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ آپ نے تفصیلی تعارف دیا
    اللہ کریم آپ کو دین و دنیا میں کامرانیوں سے نوازیں

    اپنے پیدائشی علائقے کا تعارف تو کروائیں

    اور ماشاء اللہ آپ پڑہے لکھے بندے ہیں اپنی معلومات سے ہمیں بھی بہرامند فرمائیں
     
  5. نورمحمد
    آف لائن

    نورمحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مارچ 2011
    پیغامات:
    423
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نورمحمد صاحب کا تعارف

    آمین ۔ ۔ شکریہ ھارون بھائی ۔ ۔ ۔۔ بس آپ حضرات کی دعاؤں و نیک خواہشات کی ضرورت ہے

    کوکن میں ۔ ۔ تعلقہ و ضلع : رتناگری ۔ ۔ ۔ دیہات : سومیشور ۔

    ۔۔۔۔ آپ پڑہے لکھے جاہل کہہ سکتے ہیں ۔
     
  6. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نورمحمد صاحب کا تعارف

    نور محمد صاحب بہت اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر۔خوش رہیں ، آباد رہیں۔
    انڈیا سے اور دوستوں کو بھی اس محفل میں شریک کریں۔ تاکہ اچھے دوستوں کی تعداد میں اور اضافہ ہو۔
    امید ہے آپ اپنی معلومات سے ہمیں بھی بہرہ مندہ فرماتے رہا کریں گے۔
     
  7. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نورمحمد صاحب کا تعارف

    نور محمد صاحب بہت اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر۔خوش رہیں ، آباد رہیں۔
    انڈیا سے اور دوستوں کو بھی اس محفل میں شریک کریں۔ تاکہ اچھے دوستوں کی تعداد میں اور اضافہ ہو۔
    امید ہے آپ اپنی معلومات سے ہمیں بھی بہرہ مندہ فرماتے رہا کریں گے۔:flor:
     
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نورمحمد صاحب کا تعارف

    اللہ کریم آ پ کو آپ کی عاجزی کے صدقے بے پناہ نوازیں‌:222:
     
  9. نورمحمد
    آف لائن

    نورمحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مارچ 2011
    پیغامات:
    423
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نورمحمد صاحب کا تعارف

    آپ کی نیک خواہشات و دعاؤں کے لئے بہت بہت شکریہ ۔
    ان شاء اللہ پوری کوشش کروں گا کہ ہماری اردو میں انڈیا سے بھی کثیر تعداد میں احباب تشریف لاتے رہیں اور یہ سلسلہ چلتا رہے۔ آمین
     
  10. نورمحمد
    آف لائن

    نورمحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مارچ 2011
    پیغامات:
    423
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نورمحمد صاحب کا تعارف


    اللہ تعالہی آپ کی زباں مبارک کرے - یہ سیاہ کار تو خاک کا ڈھیر ہے -
     
  11. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نورمحمد صاحب کا تعارف

    عوام کا پاکستان کے بارے میں کیا خیال ہے خواص کا ذکر خیر تو ہم سننتے ہی رہتے ہیں
     
  12. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نورمحمد صاحب کا تعارف

    السلام علیکم
    نور محمد بھائی ، آپ کونکنی ہیں اور میرے بہت سے دوست کونکن سے ہیں ، عموما کونکنی دوستوں کے نام کے آخر میں کر ہوتا ہے ، جیسے کاردیکر ، کاجیکر وغیرہ ، میرے ایک بزرگ دوست نور پرکار ( آپ یقینا اُنہیں جانتے ہونگے وہ ہندوستان کے بہت بڑے افسانہ نگار ہیں‌اور کئی اکیڈمی ایواڈز جیت چکے ہیں ) ایک طویل عرصہ یہاں کویت میں گزار کر اب کچھ سالوں سے انڈیا میں مقیم ہیں ، اللہ اُنہیں طویل عمر دے دو تین سالوں سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا ، کاردیکر فیملی میں بھی میرے بہت سے دوست ہے اور منیار فیملی سے بھی کچھ لوگوں سے دوستی ہے ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ دُعاؤں میں یاد رکھئے گا ۔
    آصف احمد بھٹی
     
  13. نورمحمد
    آف لائن

    نورمحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مارچ 2011
    پیغامات:
    423
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نورمحمد صاحب کا تعارف

    جہاں تک میرے نظر ہے ۔ ۔ ۔ عوام خصوصا" مسلمان تو پاک سے دوستی کی خواں ہیں ۔ ۔ یہ آپسی اختلافات تو بس سیاست کی دین ہے ۔ مگر آج کل کے پاک کے حالات سن کر بہت افسوس ہوتا ہے ۔ بس اللہ یہ خیر کرے ۔
     
  14. نورمحمد
    آف لائن

    نورمحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مارچ 2011
    پیغامات:
    423
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نورمحمد صاحب کا تعارف

    شکریہ بھٹی صاحب ۔ ۔ ۔ جی بالکل درست فرما رہے ہیں آپ ۔ دراصل "کر" : " رہنے والے " کےمعنی میں استعمال ہوتا ہے ۔ مثلا" فنصوپکر : معنی فنصوپ( ایک گاؤں کا نام ہے( کا رہنے والا ' مرکر : مرکرواڑا ( ایک گاؤں کا نام ہے( کا رہنے والا ۔

    دوسرے ۔ ۔ ۔ معذرت کے ساتھ یہ کہ کچھ پرکار حضرات سے جان پہچان تو ہے مگر آپ نے جن موصوف کا ذکر کیا ہے میں ان سے ناواقف ہوں ۔جب آپ نے ان کا ذکر کیا ہے تو امید ہے کہ ان شاء اللہ مستقبل میں ان کے کچھ افسانے پڑھنے کا موقع مل جائے ۔

    بس دعاؤں کی درخواست ہے ۔ والسلام
     
  15. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نورمحمد صاحب کا تعارف



    نور محمد بھائی
    نور پرکار صاحب ، منٹو کے انداز کے افسانہ نگار ہیں اور شاعری بھی کرتے ہیں ، اُن کے افسانوں کا ایک مجموعہ ( بندو خان ) کافی مشہور ہوا تھا ۔
     
  16. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نورمحمد صاحب کا تعارف

    نور محمد جی آپ کے بارےج جان کر اچھا لگا تفصیلی تعارف پیش کرنے کا شکریہ :222:
     
  17. نورمحمد
    آف لائن

    نورمحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مارچ 2011
    پیغامات:
    423
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نورمحمد صاحب کا تعارف

    شکریہ جناب ۔ ۔

    شکر ہے کہ کسی کو تو ہمارے بارے میں جان کر اچھا لگا۔ ۔ ۔ ہاہاہاہاہا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں