1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

باپ کی نصیحتیں بیٹے کے نام

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏19 جون 2010۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ٭ بیٹا زیادہ تر عالموں کی محفلوں میں بیٹھا کرو اور دانائوں کی باتوں کو غور سے سنا کرو۔

    ٭ بیٹا ہمیشہ سچ کو اپنا پیشہ بنا لو ،جو شخص جھوٹ بولتا ہے اس کا چہرہ بے رونق ہو جاتا ہے ۔

    ٭ جنازے کی نماز میں شرکت کیا کرو اور دعوتوں اور عیش عشرت کی محفلوں سے ہمیشہ اپنے آپ کو بچا کر رکھو۔

    ٭ بیٹا کوئی چیز پیٹ بھر کر مت کھائو ، کیونکہ اس سے عبادت میں سستی پیدا ہوتی ہے۔

    ٭ بیٹا کسی جاہل کو اپنا دوست مت بنائو اور کسی دانا کو اپنا دشمن مت بنائو۔

    ٭ بیٹا اپنے کاموں میں ہمیشہ علمائے کرام سے ضرور مشورہ کر لیا کرو۔

    ٭ بیٹا باپ کی ڈانٹ ڈپٹ اولاد کیلئے اس طرح ہے جس طرح کھیتوں کیلئے پانی۔

    ٭ بیٹا قرض لینے سے اپنے آپ کو بچائو، کیونکہ قرض دن کی رسوائی ہے اور رات کا غم۔

    ٭ بیٹا اگر کوئی شخص تمہارے سامنے کسی کی شکایت کرے کہ فلاں نے میری آنکھ اندھی کر دی ہے تو جب تک تم دوسرے کی بات نہ سن لو اس وقت تک یقین نہ کرنا کیونکہ ممکن ہے کہ اس شخص نے اس کی دونوں آنکھیں پہلے ہی نکال دی ہوں ۔
    [​IMG]
     
  2. مونا
    آف لائن

    مونا ممبر

    شمولیت:
    ‏4 جولائی 2010
    پیغامات:
    115
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: باپ کی نصیحتیں بیٹے کے نام

    بیٹا اگر کوئی شخص تمہارے سامنے کسی کی شکایت کرے کہ فلاں نے میری آنکھ اندھی کر دی ہے تو جب تک تم دوسرے کی بات نہ سن لو اس وقت تک یقین نہ کرنا کیونکہ ممکن ہے کہ اس شخص نے اس کی دونوں آنکھیں پہلے ہی نکال دی ہوں

    بہت عمدہ
    ع
     
  3. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: باپ کی نصیحتیں بیٹے کے نام

    بہت پیاری شئیرنگ کی ھارون بھائی آپ نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سچ میں ماں باپ کی ڈانٹ ڈپٹ بھی انکا پیار ہوتی ہے ، بس بچوں کو یہ احساس ذرا دیر سے ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت خوب ھارون بھائی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں