1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

T20 پہلا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از کاکا سپاہی, ‏3 اپریل 2014۔

  1. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    T20پہلا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا

    آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا پہلا سیمی فائنل دفاعی چیمپئین ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان کھیلا آج جا رہا ہے۔
    سری لنکا کی ٹیم گروپ ون کے تمام میچز چٹاگانگ میں کھیلنے کے بعد ڈھاکہ آئی ہے۔ وہ گروپ ون میں سرفہرست رہی تھی۔

    سری لنکن ٹیم کافی عرصے بنگلہ دیش میں موجود ہے اس دوران اس نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز جیتنے کے علاوہ ایشیا کپ بھی جیتا لہذا اس کے کھلاڑی یہاں کے موسم اور وکٹوں سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہو چکے ہیں۔

    سری لنکا ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی اپنے سپنرز پر انحصار کرے گی جبکہ بیٹنگ میں اس کے پاس مہیلا جے وردھنے، کمار سنگاکارا، دلشن اور کوشل پریرا کی شکل میں ٹی ٹوئنٹی کے آئیڈیل بلے باز موجود ہیں۔

    شیرِ بنگلہ سٹیڈیم میرپور میں کھیلے گئے میچوں میں سپنرز کی چاندی رہی ہے۔
    بی بی سی اردو

    سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں دو سال قبل کولمبو میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں مدمقابل ہوئی تھیں جس میں ویسٹ انڈیز نے 36 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں