1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

QTV پر ڈاکٹر اسرار کے پروگرام بند

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نوید, ‏18 جون 2008۔

  1. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے


    ایک خبر ای میل پر موصول ہوئی آپ سب سے شئیر کرتا ہوں

    جس کے مطابق ڈاکٹر اسرار صاحب کے کچھ بیانات کی وجہ کیو ٹی وی اور آے آر وائی کے تمام چینلز پر ان کے پروگرامز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔


    امیل یہ ہے ۔
    [left:3dg0y6vl]Asalam o Alicum all the muslim community

    Today the CEO of the ARY Salman Iqbal said in a press conference that QTV close the programme of Dr. Israr due the wrong and heartly shoked statement. The ARY family also condeme the statement of Dr. Israr and completly close the all programms of Dr. Israr on ARY network.

    Allah Hafiz

    Muhammad Javaid Awami
    0300-6946709[/left:3dg0y6vl]


    ڈاکٹر صاحب کا وڈیو بیان ۔۔


    [BBvideo 425,350:3dg0y6vl]http://youtube.com/watch?v=hCqakl9tMp8[/BBvideo:3dg0y6vl]​

    خوش رہیں
     
  2. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کیو ٹی وی پر ڈاکٹر اسرار کے پروگرام بند

    :soch:
     
  3. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کیو ٹی وی پر ڈاکٹر اسرار کے پروگرام بند

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے


    تحقیقات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر صاحب کا بیان یہ تھا ۔۔

    http://youtube.com/watch?v=hCqakl9tMp8

    خوش رہیں :hands:
     
  4. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    خدا تعالٰی ہمیں‌یدایت دے اور ہم منفی پہلووں کو نظر انداز کر کے مثبت پہلو دیکھ سکیں۔
     
  5. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگے

    کیا آپ کو معلوم ہے کہ ڈاکٹر صاحب نے کیا کہا ہے اپنے بیان میں
    اگر نہیں تو اوپر سنیں ۔۔۔۔۔۔

    خوش رہیں‌
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جناب نوید صاحب ۔ اوپر بھی تو وہی ویڈیو کلپ ہے جس کا لنک آپ نے نیچے دیا ہے۔
    بار بار دہرانے سے فائدہ ؟
    بات تو واضح ہوگئی ۔ ترمذی شریف کی جس حدیث کا حوالہ ڈاکٹر اسرار صاحب نے دیا ہے۔ اس پر تحقیق و تخریج کرنا ، اس حدیث کی صحت اور سند کا تعین کرنا تو محدثین کے درجے پر فائز علمائے کرام کا کام ہے۔
    میرا خیال ہے ہمیں جذباتیت کی بجائے انتظار کرنا چاہیے کہ مستند علمائے کرام اس پر اپنی کیا رائے دیتے ہیں۔
    ہماری اردو کے اسلامی تعلیمات کے ناظمین محترم فاروق علوی صاحبان وغیرہ کو بھی چاہیے کہ اس موقع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں اپنی رائے پیش کریں۔

    والسلام علیکم
     
  7. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    السلام علیکم

    ڈاکٹر اسرار احمد نے اپنے اس بیان میں‌ نہ صرف حضرت علی (ع) پر شراب پینے کی تہمت لگائی ہے بلکہ صحابہ کرام کے بارے میں یہ لفظ بولنے کی جسارت بھی کی ہے کہ

    [highlight=#FFFFBF:eek:sh6bese]جن کی گھتی میں شراب پڑی ہوئی تھی وہ اتنی بات پر چھوڑنے والے تو نہیں تھے۔[/highlight:eek:sh6bese]

    عظمت صحابہ (ع) کے نام پر اہل بیت اطہار (ع) کے ساتھ بغض کا اظہار کرنے والوں کو سوچنا چاہیئے کہ وہ شان صحابہ میں کس قسم کی زبان استعمال کر رہے ہیں۔

    ذرا اس پہلو پر بھی سوچیں۔ :soch:
     
  8. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ خیریت سے ہونگے ۔۔۔۔۔۔

    نعیم بھائی وڈیو کا لنک بعد میں ملا تھا جو کہ دریاب بھائی کی مدد سے اوپر والی پوسٹ میں‌لگوایا ہے ۔۔۔۔

    ناظمین سے گزارش ہے کہ نیچے والی پوسٹ حذف کر دیں ۔


    خوش رہیں
     
  9. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    [highlight=#009900:37ors4ag]ڈاکٹر اسرار احمد کی حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی انتہائی قابل مذمت ہے : علامہ امداد اللہ نعیمی[/highlight:37ors4ag]

    جو واعظین علم حدیث کی ابجد سے واقف نہ ہوں انہیں حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے احتیاط کرنا چاہئے (منہاج القرآن علماء کونسل پنجاب کا ردعمل​


    منہاج القرآن علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ امداد اللہ نعیمی نے ڈاکٹر اسرار احمد کے ایک ٹی وی چینل پر خطاب کے دوران سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی کی جسارت کی پرزور مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واعظین جنہوں نے کسی مستند استاذ سے علم حدیث نہ سیکھا ہو اور جو فن حدیث کی ابجد اور باریکیوں سے بھی واقف نہ ہو اور اس سے لاعلم ہو کہ ائمہ حدیث کی کسی حدیث کے بارے میں کیا رائے ہے، انہیں اپنے خطابات میں احادیث مبارکہ کے حوالے سے احتیاط سے کام لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل مبارکہ سے ہیں اور امیر المؤمنین اور امیر المسلمین ہیں۔ خارجی الذہن لوگوں کے علاوہ امت مسلمہ کا ہر فرد سیدنا حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے محبت کو فرض عین سمجھتا ہے اور آپ رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی سے امت مسلمہ کی دلآزاری ہوئی ہے۔
     
  10. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    [glow=red:2k2qr3ij]آمین ثم آمین[/glow:2k2qr3ij]
    انسان خطا کا پتلا ہے۔ کوئی بھی انسان کامل نہیں۔ غلطی ہر کسی سے ہوتی ہے۔ اللہ سبحان و تعالیٰ ہمیں سیدھے اور سچے راستے پہ چلائے

    [glow=red:2k2qr3ij]آمین ثم آمین[/glow:2k2qr3ij]
     
  11. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    موصوف ڈاکٹر اسرار احمد صاحب اس پہلے بھی کئی مرتبہ اہل بیت کے ساتھ اپنے خبث باطن کا اظہار کرچکے ہیں امام حسین رضی اللہ عنہ اور یزید پلید کی جنگ کو دو شہزادوں کی جنگ قرار دے کر یہ کوئی پہلا موقع نہیں ۔ ۔ ۔ لیکن ان کی اس حرکت کی وجہ سے اہل تشیع حضرات کی طرف سے یو ٹیوب پر جو رد عمل آیا ہے وہ بھی بہت ہی افسوس ناک ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
     
  12. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    اللہ پاک ہم سب کو ہدائت دے۔ (آمین)
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے تو پہلے بھی اپنی رائے دیتے ہوئے عرض کیا تھا
    کہ جب تک کسی مستند محدث کے درجے کے عالم دین اس حدیث پاک کی صحت یا اسکے سیاق و سباق پر روشنی نہ ڈال لیں اور خود ڈاکٹر اسرار احمد صاحب بھی اپنی وضاحت نہ دےدیں۔ اس وقت تک اشتعال یا جذبات میں آکر کوئی بھی سخت لفظ استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
    صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کا عزت و احترام اپنی جگہ۔ بےشک وہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔اور امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی بڑے سے بڑا ولی، زاہد، عبادت گذار، متقی اور اعلی سے اعلی رتبہ پالینے والا شخص ایک ادنی سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے مرتبے کی گرد کو بھی نہیں پا سکتا۔
    لیکن قبول اسلام سے پہلے وہ سب کیسی زندگی گذارتے تھے بلکہ اسلامی احکامات کے اتر آنے کے بعد بھی بعض صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین فطری بشری کمزوریوں کے باعث پرانی عادات دہرا دیے کرتے تھے۔ حضرت نعیمان رضی اللہ عنہ نے حرمت شراب کے بعد بھی کئی بار شراب پی لی۔ حضور نبی اکرم :saw: نے کوڑوں کی حد لگائی اور انہیں سزا دی۔ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے رمضان المبارک کے مہینہ میں اپنی اہلیہ سے ہم بستری کرلی جو کہ اس وقت ممنوع تھی۔ بعد میں حکم تبدیل ہوگیا۔ غزوہ احد میں کم و بیش 70 صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین جنہیں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک درّے پر متعین فرمایا تھا ۔ نادانستگی میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حکم عدولی کے مرتکب ہوئے۔ محدثین کرام نے یہ واقعات نقل کیے ہیں تو کیا معاذاللہ وہ سب گستاخِ صحابہ بن گئے ؟
    اس لیے تھوڑا سا انتظار کرلیا جائے اور ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کی اپنی وضاحت آنے دی جائے ممکن ہے وہ رجوع یا معذرت کرلیں۔ یا غلط فہمی کا ازالہ کردیں۔
    اگر نہیں تو پھر کچھ محدثین کرام اس مسئلہ کی علمی گرفت فرمائیں تو بات واضح ہوسکتی ہے۔

    واللہ اعلم
     
  14. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وربارکاتہ

    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے


    نعیم بھائی کیا ان کی معذرت سے ان کا عقیدہ تبدیل ہو جائے گا ؟

    دوسری بات یہ ہے کہ ہم نے تو بچپن سے ہی سنا تھا کہ حضرت علی رض بچوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے ہیں اور وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہے ! پھر ان پر اس طرح‌کی تہمت لگانا !!!!‌اللہ معاف کرے

    اور تیسری بات یہ ہے کہ اگر حدیث کی کتاب میں کوئی ایسی بات ہو بھی تو کیا موجودہ حالات اس چیز کا تقاضہ کررہے تھے کہ ایسی چیز کو بیان کیا جائے ؟ میرے خیال سے پاکستان کے‌حالات کے مطابق دہشت گردی کی مذمت اور مہنگائی کے خلاف بیانات ضروری ہیں‌نہ کہ امت کو آپس میں لڑانے کے لیے ۔


    یو ٹیوب پر کچھ شیعہ علماء نے ڈاکٹر اسرار صاحب کے بیان کا جواب بھی دے دیا ہے ۔۔۔

    اللہ تعالیٰ ہم سب کو صحیح راستہ پر چلائے
    آمین


    خوش رہیں
     
  15. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام علیکم نعیم بھائی !
    بات یہ نہیں ہے کہ حدیث کیا کہہ رہی ہے بات یہ ہے کہ قرآن کی آیات پڑھنے کے بعد اور احادیث کے پیش کرنے کے بعد موصوف نے اپنے الفاظ میں جو تبصرہ فرمایا ہے وہ قابل مذمت ہے یہ بالکل وہی روش ہے جو کہ مولانا موددی نے اپنی کتابوں میں استعمال کی ہے (موصوف کے قلم سے بھی نہ کوئی نبی بچا ہے نہ صحابی نہ صالحین میں سے کوئی) ان سے بھی جب صحابہ کرام کی توہین کا جواز مانگا جاتا تھا تو عذر گناہ بد تر از گناہ کے پیش نظر یہ کہہ دیا کرتے تھے کہ میں نے تو تاریخی روایات پیش کی ہیں اور جب ان سے یہ کہا جاتا تھا کہ تاریخ کی ان روایات سے تو ہر کوئی واقف ہے مگر آپ ساتھ ساتھ اپنا جو تبصرہ فرماتے ہیں وہ بہت دل آزار ہوتا ہے ۔ ۔ تو ان موصوف کے پاس کوئی جواب نہ ہوتا ۔ اور ڈاکٹر اسرار صاحب موصوف کو بھی چونکہ مولانا موددی سے خاصی رغبت ہے اس وجہ سے موصوف کا منہہ میں بھی جو بھی آتا ہے وہی بک دیتے ہیں اور موصوف کی زبان بھی جب چلتی ہے تو حفظ مراتب کا کوئی دھیان نہیں رہتا ۔ ۔ ۔ ۔اور یہ کون نہیں جانتا کہ احکامات تدریجی طور پر نازل ہوئے اور شراب کی حرمت کی آیات سے تو بچہ بچہ واقف ہے کہ وہ تدریجی طور پر نازل ہوئیں اور قرآن پاک میں شراب کو مطلقا حرام قرار دیئے جانے تک کل تین آیا کا نزول ہوا پہلی وہی کہ جس کو ڈاکٹر صاحب موصوف نے موضوع سخن بناتے ہوئے بالعموم تمام صاحبہ کی اور بالخصوص سیدنا علی المرتضٰی وجہہ الکریم کی شان اقدس میں توہین آمیز اور اور نہایت ہی حقارت آمیز لہجہ اختیار کیا ہے ۔
    کیا آپ نے وہ ویڈیو غور سے نہیں دیکھا ؟۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کہ کس طرح۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔موصوف ڈاکٹر اسرار احمد نے پہلے قرآن کی وہ آیت پیش کرکے کہ جس میں شراب کے نفع نقصان کا زکر ہے اور پھر درج زیل الفاظ میں اپنا تبصرہ یون فرمایا ہے ۔ ۔ ۔ ۔
    ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ لیکن اثمھما اکبر من نفعھما ۔ ۔ یعنی اس میں گناہ کا پہلو جو ہے اس کے نفع اور فائدہ کے پہلو سے زیادہ ہے ، بس اتنا کہہ کہ چھوڑ دیا تو بہت سے لوگوں نے تو اسی وقت شراب ترک کردی اشارہ پا گئے لیکن یہ ہے کہ ظاہر بات اس پر جنکو ، جنکی گھٹی میں شراب پڑی ہوئی تھی صرف اتنی بات پر تو چھورنے والے نہیں تھے ( یہ الفاط کہتے ہوئے زرا موصوف کے چہرے کے تاثرات اور وئے آف کنوینگ کا بھی بھر پور جائزہ لیجیئے کہ کس حقارت آمیز لہجے میں کہہ رہے ہیں) لہذا شراب چلتی رہی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    اور اس کے بعد ترمذی شریف کی روایات بیان کرکے موصوف نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی بالخصوص اور اس سے پہلے تمام صحابہ کی بالعموم توہین کی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    شراب جب تک حرام نہ ہوئی تھی تب تک اس کا حکم مباحات میں شامل تھا اور مباحات وہ افعال ہوتے ہیں کہ جن کا کرنا یا نہ کرنا برابر ہوتا ہے یعنی نہ گناہ نہ ثواب اب حیرت کی بات یہ ہے کہ ان صحابہ کا وہ عمل کہ جو مباحات میں شامل تھا اور جس کو حرام قرار قرار دیئے جانے سے پہلے خود اللہ پاک نے اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کہ اس فعل کی کوئی مزمت نہیں فرمائی ۔ ۔ تو موصوف ڈاکٹر صاحب کون ہوتے ہیں شراب کے حرام ہونے سے پہلے کے صحابہ کرام کے مذکورہ فعل کو حقارت آمیز لہجے میں بیان کرنے والے کیا وہ خود شارع ہیں ۔ ۔ ۔ معاذاللہ

    نوٹ : اور یاد رہے کہ یو ٹیوب پر اس کے رد عمل کے طور پر جو کچھ اہل تشیع حضرات کر رہے ہیں وہ سب کچھ قابل مذمت ہونے کے ساتھ ساتھ انھی حضرت کی مہربانی ہے ۔ ۔ ۔ ۔
     
  16. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    السلام علیکم

    سیدنا علی (ع) بچپن سے ہی تاجدار کائنات (ص) کی صحبت کی وجہ سے عرب جاہلیت کی بری عادات سے محفوظ رہے تھے۔ ڈاکٹر مذکور نے نہ صرف سیدنا علی (ع) بلکہ حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) اور دوسرے صحابہ (رض) کے شراب پینے کا ذکر جس قابل طنز انداز میں کیا ہے وہ بھی قابل گرفت ہے۔

    عجب طرفہ تماشا ہے کہ ایک ضعیف ترین حدیث کو سیدنا علی (ع) کا مذاق اڑانے کے لئے پیش کرنا ہو تو وہ قابل قبول بن جاتی ہے اور جب شان و فضیلت علی (ع) میں کوئی مرفوع حدیث مبارکہ پیش کی جائے تو اسے ضعیف ثابت کرنے پر ایڑی چوٹی کا زور صرف کیا جاتا ہے۔ یہ علم نہیں ذہنیت ہے، اور اس خارجی ذہنیت کا محاسبہ ضروری ہے۔

    آپ سب محبانِ علی (ع) کے لئے ایک خوشخبری ہے کہ مذکورہ حدیث کی جرح و تعدیل کے حوالے سے 25 جون 2008ء بروز بدھ Qtv پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا سیرحاصل خطاب نشر ہو گا، جس میں صحیح ترمذی اور مستدرک حاکم میں وارد ہونے والی اس غریب اور منکر حدیث کے اسناد پر اسماء الرجال کے ضمن میں تفصیلی بیان ہو گا۔ ان شاء اللہ العزیز
     
  17. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    زبر دست نیوز ہے بھائی لیکن ہم جو کیو ٹی وی یہان یورپ میں نہیں دیکھ سکتے ہمارے لیے اس خطاب کو سننے کی کیا صورت ہوگی ۔ ۔ کوئی انٹر نیٹ زریعہ وغیرہ ۔ ۔ ۔ پلیز تفصیل بتادیں
     
  18. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    اور بھائی یہ بھی کہ حدیث کی کتاب ترمذی کا نام صحیح ترمذی نہیں بلکہ جامع ترمذی ہے ۔ ۔ ۔ ۔
     
  19. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    خطاب مکمل ہونے کے اگلے ہی روز ان شاء اللہ العزیز دین اسلام ڈاٹ کوم پر ملاحظہ کیا جا سکے گا۔
     
  20. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    اس کا نام سنن ترمذی بھی ہے۔ اب یہ پبلشر کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ کون سا نام چھاپتا ہے۔
     
  21. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    خطاب مکمل ہونے کے اگلے ہی روز ان شاء اللہ العزیز دین اسلام ڈاٹ کوم پر ملاحظہ کیا جا سکے گا۔[/quote:2weu63e7]
    شکریہ بھائی ۔ ۔ ۔ :dilphool:
     
  22. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    اس کا نام سنن ترمذی بھی ہے۔ اب یہ پبلشر کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ کون سا نام چھاپتا ہے۔[/quote:ydobty3d]
    بھائی بات یہ ہے کہ ؛؛ صحیح ؛؛ علم حدیث کی ایک بنیادی اصطلاح ہے اور اسی اصطلاھ کوزہن میں رکھتے ہوئے محدثین نے اپنی اپنی کتابوں کا نام تجویز کیے ہیں اسی طرح جامع بھی اور سنن بھی کتب احادیث کی اقسام ہی ہیں مگر صحاح ستہ میں صحیح کے نام سے صرف دو ہی کتابین معروف ہیں اوہ وہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم ہیں جبکہ اس کے علاوہ تین سنن ہیں اور ترمذی شریف کو اکثر محدثین نے جامع ہی قرار دیا ہے ۔ اگر کبھی وقت ملا تو کتب احادیث کی ان اقسام پر روشنی ڈالوں گا ۔ ۔ ۔ ۔
     
  23. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    یہ لیں‌جی معافی نامہ

    [youtube:2hs2rfmf]http://www.youtube.com/watch?v=ix9CI0C6nHU[/youtube:2hs2rfmf]
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    چلیں شکر ہے ۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی طرح یہاں بھی معافی نامہ آگیا۔

    بنتِ حوا صاحبہ۔ شئیرنگ کے لیے شکریہ۔
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    خطاب مکمل ہونے کے اگلے ہی روز ان شاء اللہ العزیز دین اسلام ڈاٹ کوم پر ملاحظہ کیا جا سکے گا۔[/quote:107qy1ch]
    معلومات شئیرکرنے کے لیے شکریہ۔ جزاک اللہ
     
  26. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    اس سادگی پہ ہائے اب کون نہ مرجائے :soch:
     
  27. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    ایسئ لوگوں کو ہدائت کی دعا بھی کیا دیں
    ان کو ہدائت بھی نہیں ملنے والی :no:
     
  28. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    اضافہ کرتا چلوں کہ گزشتہ رات 09:40 بجے سے صبح 02:40 بجے تک (5 گھنٹے مسلسل) اس موضوع کے پہلے نصف حصے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب ریکارڈ ہو چکا اور اس سلسلے کا دوسرا خطاب آج رات انہی اوقات میں ہو گا۔

    یہ خطاب نہ صرف اہلسنت کے عقیدہ کے بیان میں سیدنا علی (ع) اور دیگر اہل بیت اطہار کی محبت و عقیدت سے مملو ہے بلکہ اس میں خارجیوں کی حقیقت کو بھی بے نقاب کیا گیا ہے کہ کیسے انہوں نے اہل سنت کا نام استعمال کرتے ہوئے بغض علی میں شیعوں کے خلاف محاذ آرائی شروع کر رکھی ہے۔

    تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ہونے والے اس خطاب کے دوران لاہور بھر کے علمائے اہلسنت کے علاوہ جامعۃ المنتظر سمیت دیگر شیعہ مراکز سے اہل تشیع علماء بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

    آج رات اس سلسلے کا دوسرا خطاب ہو گا جس میں ڈاکٹر اسرار احمد کی پیش کردہ حدیث کو اسماء الرجال، جرح و تعدیل اور اسناد کے حوالے سے پرکھتے ہوئے اس کی حقیقت بیان کی جائے گی۔ ان شاء اللہ آپ عنقریب یہ دونوں خطابات کیو ٹی وی پر دیکھ سکیں گے۔
     
  29. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا :takar:
     
  30. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    :salam: ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ تمام احباب بخیر و عافیت ہوں گے
    زیر بحث موضوع پر میری کل ہی نظر پڑی کل تو میں اس موضوع کا بغور مطالعہ کرتارہا ۔کچھ لوگ منفی سوچ کے مالک ملے،کچھ لوگ کم علمی کی بنا پر بلاتحقیق قلم چلاتے رہے ،کچھ بھائیوں نے گالی گلوچ جیسے الفاظ بھی نکالے حالانکہ ہمارا اسلام گالی سے نہیں اخلاق اور پیار محبت وجھاد سے پھیلا ہے،اور کچھ نے بالکل سکوت اختیار فرمایا ،کچھ دیگر نے ھدایت کی دعا سے بھی اپنے خیالات کا اظھار کیا ؛لیکن کچھ حضرات بھترین اور مثبت سوچ کے حامل ملے اور بار بار اپنے بھائیوں کو یہ تاکید کرتے ہوئے دکھائی دیے کہ جبتک مستند علماء کی تحقیق سامنے نہ آئے تب تک جذبات کو کنٹرول میں رکھا جائے ،واقعی یہ ایک درست پھلو ہے کہ جذبات سے ہمیشہ نقصانات اور فتنے ہی پھیلتے ہیں ؛؛؛
    یہ تو تھا موضوع پر میرا تبصرہ
    لیکن یقین کریں رات سے ہی میں بے چین تھا کہ کیوں نہ اس حدیث کی تحقیق کی جائے ۔اور چونکہ الحمدللہ خداوند قدوس نے مجھے حدیث کا علم بھی عطافرمایا ہے اسلیے میں نے حدیث کی معتبر کتاب ؛؛جامع ترمذی ؛؛کو کھولا ابواب کی فھرست کھولتاہوا ابواب التفسیر پر پنہچا اور سورہ نساٗٗء کے کچھ مساٗئل کے بارے میں احادیث دیکھتا گیا اچانک میری نظر اس حدیث پر پڑی ،چنانچہ مطالعہ کیا اسے سمجھنے کی کوشش کی اب پوری حدیث میں یھاں نقل کررہا ہوں ۔ملاحظہ فرمائیے

    کتاب کانام ؛؛جامع ترمذی؛؛المجلدالثانی
    صفحہ نمبر132
    کتابت ؛؛عربی
    مکتبہ قدیمی کتب خانہ آرام باغ کراچی
    حدثنا عبدبن حمیدنا عبدالرحمن بن سعد عن ابی جعفرالرازی عن عطاءبن السائب عن ابی عبدالرحمن السلمی عن علی بن ابی طالب قال صنع لنا عبدالرحمن بن عوف طعامافدعانا وسقانا من الخمر؂؂فأخذت الخمرمنا وحضرت الصلوۃ فقدّمونی فقرأت قل یاایّھاالکافرون لا اعبد ماتعبدون ونحن نعبد ماتعبدون فانزل اللہ یاایّھا الّذین اٰمنو لاتقربوالصلوٰۃ وانتم سکٰرٰی حتّیٰ تعلموا ماتقولون ۔۔ھذٰحدیث حسن غریب صحیحؔ
    ترجمہ
    حدیث بتائی ہمیںحضرت عبد بن حمید انھوںنے فرمایا کہ ہمیں حدیث بتائی حضرت عبدالرحمن بن سعد :rda: نےحضرت ابوجعفررازی سے انھوں نے حضرت معاذ بن سائب رضی اللہ عنہ سے انھوں نے حضرت ابوعبدالرحمن سلمی :as: سےانھوں نے حضرت علی بن علی طالب :rda: سے فرمایاکہ ہمارے لیے حضرت عبدالرحمن بن عوف :rda: نے کھانا بنایا پس ہمیں دعوت دی اور ہمیں شراب پلائی پس شراب نے ہمیں ہکڑلیا [نوٹ؛؛جامع ترمذی میں ان الفاظ کے نیچے لکھا ہواہے جس کا مفھوم ہے ؛؛یعنی شراب نے ہماری عقلوں پر پردہ ڈال دیا] اور نماز کا وقت آگیا پھر ساتھیوں نے مجھے آگے کیا [نماز پڑھانے کے لیے] پھر میں نے پڑھا قل یاایھا الکٰفرون لااعبد ماتعبدون ونحن نعبد ماتعبدون؛؛ یعنی کہ دیجیے اے کافرا میں نہیں عبادت کرتاہوں ان [بتوں] کی جن کی تم عبادت کرتے ہو اور ہم عبادت کرتے ہیں ان کی جن کی تم عبادت کرتے ہو؛؛ پھر اللہ تعالی نے [سورہ نساء کی ] یہ آیت نازل فرمائی یاایّھا الّذین اٰمنو لاتقربوالصلوٰۃ وانتم سکٰرٰی حتّیٰ تعلموا ماتقولون۔۔یعنی اے ایمان والو نماز کے قریب مت جاؤ اس حال میں کہ تم نشہ میں ہو یھاں تک کہ تم جان سکو کہ کیا کہہ رہے ہو۔راوی نے کھا یہ حدیث حسن غریب صحیح یے
    ؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛ ؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛
    اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ڈاکٹر اسرار صاحب حضرت علی :rda: پر شراب پینے کی ؛؛معاذاللہ؛تہمت نہیں لگانا چاہتے تھے اور نہ ہی ان کی شان میں کوئی گستاخی کرنا چاہتے تھے بلکہ ایک حدیث کا حوالہ دینا چاہتے تھے
    ہاں البۃ ان کے شدت آمیز الفاظ قابل مذمت ہیں ان کو ایسا لھجہ استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛
    یاد رہے کہ میں نے یہ حدیث ڈاکٹر صاحب کے دفاع میں نہیں لکھی بلکہ یہ بات ثابت کرنے کے بارے میں لکھی ہے کہ شراب حرمت سے پھلے بھت پی جاتی تھی اور اس بارے میں کئی احادیث وارد ہوئیں ہیں اور حضرت علی :rda: کا واقعہ بھی شراب حرام ہونے سے پھلے کا ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں