1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ICL کھیل کر کوئی جرم نہیں کیا، عدالت نہیں‌جاؤنگا۔ محمدیوسف

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏15 فروری 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آئی سی ایل کھیل کر کوئی جرم نہیں کیا، کسی عدالت میں نہیں جاؤنگا،
    ون دے رینکنگ میں 9واں اور ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرا بہترین پلئیر ہوں

    محمدیوسف​

    کراچی . . . پاکستان کے اسٹارکرکٹر اور رننگ مشین کا خطاب پانے والے بلے باز محمد یوسف نے کہا ہے کہ میں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں اور ٹیم کی ضرورت بھی ہوں، اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا فیصلہ قوم پر چھوڑتا ہوں اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو میں قوم سے معافی مانگتا ہوں۔ کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کسی عدالت میں نہیں جارہا میرے جج عوام ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں ایک کرکٹر ہوں اگر میں کورٹ کچہری کے چکر میں لگ گیا تو کرکٹ کیا کھیلوں گا۔ میں نے آئی سی ایل کھیل کر کوئی جرم نہیں کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ میرے معاملے کو دیکھیں امید ہے کہ وہ ٹیم میں میری شمولیت کے حوالے سے مثبت فیصلہ کرینگے۔ون ڈے رینکنگ میں 9ویں اور ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرا بہترین پلیئرہوں۔ان کا کہناتھا کہ جب آئی سی ایل پلیئر پر بھارت میں پابندی نہیں ہے ہمارے ہاں کیوں ہے۔

    جنگ سپورٹس نیوز
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت اچھے


    آپ برا مت مانیں تو ایک بات کہوں


    اگر اس طرح کی نیوز کی ایک ہی لڑی بنا دی جائے اور ہر کوئی کوئی بھی نئی خبر اس میں پوسٹ کرتا جائے تو کیا بہتر نہ ہو گا اس طرح مخصوص عنوان دینے سے اس میں لکھنے کی گنجائش کم ہو جاتی ھے
    معذرت کے ساتھ نعیم جی یہ میری رائے ھے صرف
     
  3. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    یوسف کی ٹیم میں واپسی،بورڈنے آئی سی ایل کااین اوسی مانگ لیا
    روزنامہ جنگ

    کراچی (اسٹاف رپورٹر) انڈین کرکٹ لیگ سے معاہدہ ختم کرنے کے بعداسٹاربیٹسمین محمدیوسف کی پاکستانی ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔پی سی بی نے محمدیوسف سے استعفے کے بعدآئی سی ایل کااین او سی مانگاہے۔بدھ کومحمدیوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹرہیومن ریسورس وسیم باری سے قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات کی۔ملاقات میں انڈین کرکٹ لیگ سے معاہدہ ختم کرنے کے بعدپیداہونے والی صورتحال پربات چیت کی گئی۔ محمد یوسف نے ملاقات کے بعد جنگ کوبتایاکہ قومی ٹیم میں ان کی واپسی کافیصلہ چیئرمین اعجازبٹ کریں گے جو بدھ کو وطن لوٹ آئے۔یوسف نے کہاکہ میں نے انڈین کرکٹ لیگ سے استعفے کی کاپی پی سی بی کو دے دی ہے۔ وسیم باری نے مجھ سے این او سی مانگی ہے، وسیم باری نے کہا کہ ہم نے این او سی نہیں مانگابلکہ یہ کہا ہے کہ آپ کے استعفے کے بعدآئی سی ایل کاکیا ردعمل ہے۔ہم نے یوسف سے کچھ کاغذات مانگے ہیں۔
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اس شئیرنگ کا شکریہ آزاد جی اچھی خبر ھے
     
  5. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    محمد یوسف ایک بار پھر گرین کیپ سر پر سجانے کے اہل، آئی سی ایل نے این او سی دیدیا

    روزنامہ جنگ
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) انڈین کرکٹ لیگ نے اسٹار بیٹسمین محمد یوسف کو این او سی جاری کرتے ہوئے انہیں پابندیوں سے آزاد کردیا۔ اس طرح اب وہ پاکستان کی گرین کیپ سر پر سجا کر پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرنے کے اہل ہوں گے۔ محمد یوسف نے منگل کو نمائندہ جنگ کو بتایا کہ آج ہی مجھے آئی سی ایل سے این او سی مل گئی ہے۔ میں نے این او سی کی کاپی پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے کردی ہے اور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جلد سے جلد نمائندگی کرنا چاہتا ہوں۔ محمد یوسف کے علاوہ آل راؤنڈر عبدالرزاق، اظہر محمود اور رانا نوید الحسن نے بھی آئی سی ایل کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ مئی کے آخر تک جو کھلاڑی آئی سی ایل سے ناطہ توڑ لیں گے ان کے کیس کا جائزہ لے کر انہیں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ انڈین کرکٹ لیگ نے محمد یوسف کو این او سی جاری کردی۔ محمد یوسف نے جنگ کو بتایا کہ میں نے انڈین کرکٹ لیگ سے کہا تھا کہ میں نے جتنے میچ کھیلے ہیں ان کے معاوضے کی ادائیگی کرکے مجھے آزاد کردیا جائے۔ 79ٹیسٹ اور 269 ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 34 سالہ محمد یوسف نے امید ظاہر کی ہے کہ مجھے سری لنکا کے خلاف سیریز میں موقع دیا جائے گا۔ اسٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق نے جنگ کو بتایا کہ میں نے بھی آئی سی ایل کو استعفیٰ بھجوادیا ہے۔ امید ہے کہ مجھے جلد این اوسی جاری کردی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اظہر محمود اور رانا نوید الحسن نے بھی متنازع لیگ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ عبدالرزاق نے کہا کہ میں اگلے چند دن میں پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ سے ملاقات کروں گا۔ انڈین کرکٹ لیگ نے 50 سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں سے معاہدے ختم کرلئے ہیں۔ آئی سی ایل سے جن کھلاڑیوں کے معاہدے برقرار ہیں انکے معاوضے کی رقم کم کردی جائے گی۔ کیوں کہ آئی سی ایل حکام اب لیگ کو کم بجٹ کے ساتھ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اچھی خبر ھے شکریہ آزاد جی
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آزاد بھائی ۔ ایک دفعہ آپ نے اپنے ذاتی مشاہدے کی بنا پر تھوڑی سی روشنی کھلاڑیوں کی ذاتی حالات پر ڈالی تھی اور مزید لکھنے کا وعدہ کیا تھا۔

    پلیز سمجھائیے تو سہی کہ یہ ان اینڈ آؤٹ کا ڈرامہ کیا ہے اور کیوں ہوتا ہے ؟ شعیب اختر آج تک کرکٹ کے میدان پر اتنا نہیں کھیلا جتنا وہ ان آؤٹ ہو کر پاکستانی قوم کے جذبات سے کھیل چکا ہے۔ آج سے 15 سال پہلے ایک ٹیم تھی ۔ پوری قوم کو معلوم ہوتا تھا کہ ٹیم ہے۔
    اب تو پتہ ہی نہیں چلتا کہ ٹیم کونسی ہے ؟ کب بننی ہے؟ کس نے بنانی ہے؟ کونسی بننی ہے ؟ روزانہ کوئی نہ کوئی سرپرائز ملتے رہتے ہیں۔
     
  8. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    نعیم بھائی میں انشاء اللہ جلد ہی آپ کو تمام سوالوں کے جواب دوں گا۔ میری کوشش ہوگی کے جو کچھ میری معلومات میں ہے وہ آپ کے ساتھ یہاں شیئر کرسکوں۔ بات 1992 کے ورلڈکپ سے شروع ہوتی ہے۔ تو اِس لیے آپ سمجھ لیں کے میرا جواب بہت طویل ہوگا۔ جس کے لئے مجھے اپنے کاموں سے فراغت درکار ہے۔
     
  9. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    محمد یوسف کو دورئہ سری لنکا میں شامل کیا جاسکتا ہے، اعجاز بٹ

    اسلام آباد(جنگ نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے ماسٹر بیٹسمین محمد یوسف کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے ٹیم میں شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔ جنوبی افریقہ اور یو اے ای کے دورے سے واپسی پر اسلام آباد اےئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یوسف کی دورئہ سری لنکا میں شمولیت پر غور کیا جائے گا ۔ اعجاز بٹ کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں ہونے والی چیمپئنز لیگ میں کرکٹرز کی شرکت کا فیصلہ حکومتی اجازت سے مشروط ہے، حکومتی اجازت کے بغیر سیالکوٹ اسٹالینز بھارت نہ جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ یو اے ای کے کرکٹ حکام نے یقین دلایا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے حصے کے میچز کی میزبانی ہمیں ملی تو بہترین انتظامات کریں گے ۔ محمد یوسف اور عبدالرزاق آئی سی ایل سے معاہدہ ختم کرنے کی دستاویزات پی سی بی کو فراہم کر چکے ہیں جبکہ توقع ہے کہ رانا نوید الحسن کی جانب سے لیگ سے معاہدہ ختم کرنے کا این او سی جمعہ کو پی سی بی کو جمع کرایا جائے گا ۔
     
  10. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ آزاد جی اس خبر سے با خبر کروانے کا
     
  11. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    روزنامہ جنگ
    [​IMG]
     
  12. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شکریہ آزاد جی اس خبر کے لئے
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی میں انشاء اللہ جلد ہی آپ کو تمام سوالوں کے جواب دوں گا۔ میری کوشش ہوگی کے جو کچھ میری معلومات میں ہے وہ آپ کے ساتھ یہاں شیئر کرسکوں۔ بات 1992 کے ورلڈکپ سے شروع ہوتی ہے۔ تو اِس لیے آپ سمجھ لیں کے میرا جواب بہت طویل ہوگا۔ جس کے لئے مجھے اپنے کاموں سے فراغت درکار ہے۔ [/quote:2100ryhx]
    شکریہ آزاد بھائی ۔
    انشاءاللہ ۔ انتظار رہے گا۔ :yes:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں