1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

5بیماریوں کا علاج ایک مشروب ..... تحریر : صبا ریاض

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏28 جولائی 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    5بیماریوں کا علاج ایک مشروب ..... تحریر : صبا ریاض
    گندم کی نسبت جو کا استعمال صحت کے لیے کس قدر فائدہ مند ہے یہ ہم سب بخوبی جانتے ہیں۔جو کا آٹا ہو یا دلیہ دونوں کو طاقت کا خزانہ مانا جاتا ہے۔بیشتر افراد اسے آٹے کی بجائے دلیے کی صورت میں ہی استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔بستر پرپڑے بیمار اور کمزور افراد کو جو کا استعمال اس قدر طاقت فراہم کرتا ہے کہ یہ جلد ہی ٹانگوں پر کھڑے ہونے کے قابل ہو جاتے ہیں۔
    بچوں، بڑوں اور جوانوں کو بھی چاہیے کہ اپنی غذا میں جو کو ضرور شامل کریں۔یوں تو یہ ذائقے میں عمدہ ہوتا ہے اور اس میں ذرا سی شکر شامل کر مزید لذیذ بنایا جا سکتا ہے لیکن اگر کسی بھی وجہ سے آپ اسے بطور روٹی یا دلیہ استعمال نہ کرنا چاہیں تو درج ذیل مضمون میں آج ہم آپ کو جو کا ایسا مشروب بنانا سکھائیں گے جسے آپ آسانی سے پی بھی سکتے ہیں اور اس میں مختلف بیماریوں کا علاج بھی موجود ہے۔
    جو کا پانی بنانے کے لیے ایک چوتھائی کپ صاف جو لیں اور اس میں چار کپ سادہ پانی شامل کر نے کے بعد تیز آنچ پر جوش دیں۔اس کے بعد آنچ ہلکی کر دیں اور چٹکی بھر نمک شامل کر کے آدھے گھنٹے تک ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں تا کہ جو اچھی طرح گل جائے۔اس دوران چمچ ہلاتے رہیں اور جو کو بھی دباتے رہیں تا کہ اس کا رس اچھی طرح پانی میں شامل ہو جائے۔اب اس آمیزے کو چولہے سے اتار کر ململ کے کپڑے میں چھان لیں۔حاصل شدہ پانی میں حسبِ ذائقہ شہد اور لیموں شامل کر لیں اور ٹھنڈا کر کے اس کو مشروب کے طور پر استعمال کریں۔ اس میں ادرک، دار چینی اور زیرہ بھی شامل کر کے بہترین فائدے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
    جو کے پانی میں ایک خاص قسم کی شکر بیٹا گلوکین موجود ہوتی ہے جو کہ آنتوں کی صفائی کے لیے نہ صرف بہت اہم ہے بلکہ یہ نظامِ ہضم میں موجود زہریلے مادوں کو جسم سے خارج کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔
    جو کا پانی پیشاب آور ہوتا ہے اس میں شامل اجزاء سے گردوں کی پتھری ٹوٹ جاتی ہے۔ توڑ کر پیشاب کے راستے خارج کرتے ہیں،اور انفیکشن بھی دور کرتے ہیں۔ گردوں کے امراض میں مبتلا مریض ڈاکٹر کے مشورے سے دن میں کئی بار جو کا پانی استعمال کرسکتے ہیں۔
    جو نہایت طاقت ور غذا ہے ، بعض لوگ یہ سوچ سکتے ہیں کہ کہیں اس سے وزن نہ بڑھ جائے۔ آپ جان لیجئے، اس سے وزن نہیں بڑھتا۔ جو سے جسم میں چربی پیدا نہیں ہوتی، بلکہ حیران کن بات یہ ہے کہ اسے کھانے سے جسم کو طاقت ملنے کے علاوہ وزن بھی کم ہوتا ہے ۔دراصل جو کے پانی میں دو قسم کے فائبر موجود ہوتے ہیں جن میں سے ایک معدے کو بھر ا ہوا رکھتا ہے۔جب کہ دوسرا فائبر جسم میں موجود فاضل چکنائی کو پگھلا کر اس کے اخراج میں مدد دیتا ہے ۔
    ایسے افراد جو کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کی بیماری میں مبتلا ہوں ان کے لیے بھی جو کے پانی کا استعمال بہترین ہے۔اس میں موجود فائبر اور بیٹا گلو کین خون میں شوگر کی مقدار کو متوازن رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔اس کے علاوہ اس کے اندر ایسے کیمیائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو دل کو مضبوط کرنے کے علاوہ جسم کے درجہ حرارت کو بھی کنٹرول کرتے ہیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں