1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

4 تاریخی واقعات جب دنیا میں کب کب وقت رک گیا تھا؟

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏21 فروری 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بے شک اللہ عزوجل کی ذات بے نیاز اور بے مثل ہے اور اس پاک ذات کی اپنے انبیاء اور ولیوں سے محبت کی بے شمار مثالیں تاریخ کے پنوں میں درج ہیں۔ آج ہم آپ کو تاریخ کے ان 4 واقعات کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جب ذاتِ باری تعالیٰ کے حکم سے دنیا میں وقت تھم گیا تھا۔

    ٭جب حضور پاک ﷺ کو معراج پر لے جایا گیا
    جب آنحضرت محمدِ مصطفیٰﷺ کو معراج کے سفر پر لے جایا گیا تو اس وقت دنیا میں وقت تھم گیا تھا کیونکہ جب آپﷺ معراج سے واپس تشریف لائے تو جو وضو کا پانی آپ بہتا چھوڑ گئے تھے وہ ویسے ہی بہہ رہا تھا، دروازے کی کنڈی جیسے ہلتی ہوئی چھوڑ گئے تھے وہ بھی ویسے ہی ہل رہی تھی۔

    ٭جب بلال حبشی رضی اللہ عنہہ نے فجر کی آذان نہ دی
    مؤذنِ اسلام حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہہ کو سچے عاشقِ رسولﷺ اور غلامِ مصطفیٰﷺ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ان کی زبان میں تھوڑی توتلاہٹ تھی جس کی وجہ سے لوگوں نے ان کے آذان دینے پر اعتراضات اٹھائے۔ تاہم ایک روز جب حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہہ نے آذان نہ دی تو سورج طلوع ہی نہ ہوا۔لوگ نماز سے فارغ ہوکر اپنے کام کاج میں مصروف ہوگئے لیکن سورج نہ نکلنے کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہوئے کہ سورج کیوں طلوع نہیں ہورہا؟ جس کے بعد حضرت جبرائیلؑ نے حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہہ سے آذان دلانے کا کہا پھر نمازِ فجر ادا کی گئی اور تب جاکر سورج طلوع ہوا۔

    اسی لئے شاعر نے لکھا ہے۔

    عرش والے بھی سنتے تھے جس کو
    (کیا اذاں تھی اذانِ بلالی (رضی اللہ عنہہ)

    اس واقعے کے بارے میں علامہ اقبالؒ نے اپنے خیالات کا اظہار کچھ یوں کیا

    چمک اُٹھا جو ستارہ ترے مقدر کا
    حبش سے تجھ کو اٹھا کر حجاز میں لایا
    ہوئی ہے اس سے تیرے غمکدے کی آبادی
    تری غلامی پہ صدقے ہزار آزادی

    ٭جب حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا کے سر سے دوپٹا سَرک گیا
    حضور پاکﷺ کی صاحبزادی حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا کی بھی کیا شان ہے ایک مرتبہ جب ان کے سر سے دوپٹا سَرکا اور ان کے دو بال نظر آنے لگے تو اس وقت بھی اللّٰہ کے حکم سے وقت رُک گیا۔

    ٭جب حضرت علی رضی اللہ عنہہ کی نماز قضا ہورہی تھی
    ایک مرتبہ جب حضرت علی رضی اللہ عنہہ کی نماز قضا ہورہی تھی تو اللّٰہ عزوجل نے ان سے اپنی محبت کا اظہار اس طرح کیا کہ وقت تھم گیا اور جب تک حضرت علی رضی اللہ عنہہ نے نماز ادا نہ کرلی وقت کو چلنے نہ دیا۔(بشکریہ آج نیوز)
     
  2. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    واقعہ معراج شریف دوسرے واقعات سے مختلف ہے ، اس وقت وقت رکا نہیں تھا بلکہ واقعہ معراج شریف مکمل طور پر ٹائم اور اسپیس کا معاملہ ہے ۔ ۔ ۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں