1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

+++

'خوش آمدید' میں موضوعات آغاز کردہ از مسز مرزا, ‏14 نومبر 2007۔

  1. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    یہ زچ کیا ہوتا ہے؟
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہمممم۔۔۔۔ زچ ہونا
    To be annoyed, to get fed up

    کسی وجہ سے تنگ آجانا
     
  3. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    بجو صاحبہ! 500 پیغامات مکمل کر کے مشاق کا درجہ پانے پر آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔ :222:

    (تاخیر سے مبارک دینے پر معذرت خواہ ہوں)
     
  4. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    شکریہ بھائی!
     
  5. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    میں اپنے پیغامات ختم کر رہی تھی کہ یہ پیغام نظر سے گذرا۔ سوچا اس کو نعیم رضا جیسے بھایئوں کے لیئے دوبارہ سے اقتباس کر کے بھیج دیتی ہوں۔ ویسے زاہرا صاحبہ میرا پیغام تو فوراً حذف کر دیا اور مجھ پہ ذاتی پیغام بھیجنے کی پابندی بھی لگا دی۔ لیکن نعیم رضا کے پیغام کو جوں کا توں رہنے دیا!!! واہ! کیا غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے آپ نے !!! بےساختہ داد دینے کو دل کیا!!! آپ واقعی پاکستانی نعیم رضا جیسی پاکستانی ہیں!!! کیا بات ہے!
    ویسے ایک بات آپ سب یاد رکھیئے گا وہ سبھی جن کو میں نے دل سے بھائی کہا تھا کہ جیسے میرا دل آپ نے توڑا ہے اس کی اللہ تعالیٰ آپ کو سزا ضرور دے گا اور یہ میں آپ کو بد دعا نہیں دے رہی۔ جیسا آپ کرو گے ویسا بھرو گے۔ آج آپ کو اس بات کی سمجھ نہیں آ رہی کل آجائے گی!!! دنیا ایک تماشہ گاہ ہے!!!!!!!!! اللہ تعالیٰ آپ کو ہم سب کو معاف فرمائے!!!!!آمین۔
    ایک اور بات بھی کہنا تھی۔ مجھے میرے تمام جاننے والے یہی کہتے تھے کہ انٹرنیٹ کے سبھی فورم تو بس فضول گوئی کا اڈا اور ا سے ی تک بکواس ہیں لیکن میں “ہماری اردو“ کا نام لے لے کر ان کی باتوں کو جھٹلاتی تھی کہ نہیں ادھر آ کے دیکھو سب لوگ ایک دوسرے کا کتنا احترام کرتے ہیں۔ سب بہن بھایئوں کی طرح ایک اچھی فیملی کی طرح ایک دوسرے سے حد میں رہ کر مذاق بھی کر لیتے ہیں لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (ماضی میں) میرے حد سے زیادہ محترم بھائی جن کا نام لے لے کر حضور :saw: کی محفلوں میں سب سے بول بول کر ان کے لیئے دعایئں کرواتی تھی۔ ان کی نعت پڑھتی تھی تو سب سے پہلے یہ کہنا کبھی نہیں بھولتی تھی کہ یہ نعت شریف میرے منہ بولے بھائی نعیم رضا نے لکھی ہے سب حاضرین محفل سے درخواست ہے کہ ان کے لیئے اور ان کی فیملی کے لیئے دعا کریں اسی بھائی نے میری اس بات کو گھٹلا دیا ہے اور میرے بارے میں ہی اتنے غلط الفاظ استعمال کیئے ہیں اور میرا سر ان سب لوگوں کے سامنے جھکا دیا ہے۔ وہی لوگ مجھ پہ ہنس رہے ہیں کہ اب بولو تمھیں کہا نہیں تھا کہ انٹرنیٹ کے سبھی فورم بکواس ہی ہیں!!!!
    خیر
    اللہ حافظ
     
  6. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    السلام علیکم مسز مرزا بہن !

    کیا آپ کو میرے اور عبدالجبار صاحب کے ذاتی پیغامات مل رہے ہیں ؟ اگر نہیں‌تو پھر آپ نے اپنی سیٹنگز میں سے ذاتی پیغامات بند تو نہیں کر رکھے ؟ انتظامیہ کی طرف سے آپکے ذاتی پیغامات بند نہیں کیے گئے۔ یہ محض آپکی غلط فہمی ہے

    نعیم صاحب اور آپکے درمیان جیسا بھی بہن بھائی کا رشتہ تھا۔ ہماری اردو کی انتظامیہ کو اس سے کچھ سروکار نہیں۔ ہمیں تو صرف آپکے چھوڑ کر جانے کا دکھ تھا اور میں نے آپکا پیغام پڑھ کر آپ کو فوراً ذپ کیا تھا۔ جس میں آپکو “اکاونٹ ختم کرنے کے فیصلے “ پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی ۔ اس امید پر کہ آپ محض ایک شخص کی خاطر ہماری اردو کے درجنوں پرخلوص دوستوں کو چھوڑ کر نہیں جائیں گی۔

    آپ ہی کی دل آزاری کی تلافی کے پیش نظر نعیم صاحب کی شروع کردہ لڑی “کچھ مرزا صاحب کے بارے میں“ بھی ختم کر دی گئی ۔ حالانکہ اس میں بہت سارے دوستوں نے آپ کو منانے کی درخواست بھی کررکھی تھی اور نعیم‌ صاحب کی معذرت بھی اس میں‌شامل تھی۔

    ہماری اردو یا اس طرح کے کسی بھی فورم میں کسی کے الفاظ یا جملوں سے بعض اوقات غلط فہمی پیدا ہوجاتی ہے۔ لیکن اگر کوئی اپنی غلطی کا اعتراف کرکے معافی مانگنا چاہے تو عفو و درگذر کی تعلیم بھی تو ہمارے دین کا حصہ ہے ۔ اور پھر دوسری بات یہ کہ ایک شخص کی خاطر پورے فورم کو چھوڑ جانا اور انتظامیہ کو بھی مورد الزام ٹھہرانا کچھ مناسب معلوم نہیں ہوتا۔ بہتر ہے کہ آپ ایک بار یہ صفحہ بھی دیکھ لیں۔

    http://www.oururdu.com/forum/viewtopic. ... start=1395

    ہمارے دل میں آپکے لیے کتنا احترام اور خلوص ہے یہ تو واقعی ہم یا اللہ تعالی ہی جانتے ہیں۔ سوائے الفاظ کے ہم کسی اور طرح اسکا اظہارکرنے سے قاصر ہیں۔

    اوپر دی گئی وضاحت کے باوجود اگر آپ مجھے جانبدار یا قصور وار سمجھتی ہیں تو میں بھی معافی کی خواستگار ہوں۔ امید ہے آپ قبول فرمائیں گی ۔شکریہ
     
  7. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22

    “معذرت! منتظم نے ذاتی پیغامات بھیجنے پر پابندی لگا دی ہے“
    ویسے بھی کوئی فائدہ نہیں زاہرا یا نعیم رضا صاحب ایک ہی بات ہے
     
  8. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    سلام ۔
    یہ سب کیا ہورہا ہے ؟ :soch:
     
  9. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    اتنا کچھ ہو گیا اور آپ اب آ رہی ہو؟؟ :rona: مسز مرزا باجی ناراض ہو کر جا رہی تھیں۔۔ بڑی مشکل سے منایا انہیں۔۔ :takar: اور مسز مرزا باجی آپ نے جو لکھا :139: مجھے پڑھ کر بہت دکھ ہوا۔۔ لیکن مہمان خانے میں آپ کی پوسٹ پڑھ کر میرا دکھ جاتا رہا۔۔ غصے میں انسان وہ کچھ کر جاتا ہے جس کی اسے خود امید نہیں ہوتی۔۔ وہ ایک شعر میں نے یہاں کہیں پڑھا تھا۔۔ شاید ساگراج نے لکھا تھا۔۔
    کل ان کو بات بات پر سو سو دئیے جواب
    مجھے آپ اپنی ذات سے ایسا گماں نہ تھا
    آپ نے جو لکھا غصے میں لکھا۔۔ اس لئے۔۔ اورمجھے یقین ہے جب آپ دوبارہ آئیں گی تو اپنی یہ پوسٹ :139: ختم کر دیں گی۔۔ شکریہ باجی۔۔ :khudahafiz:
     
  10. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا انشاء اللہ ۔۔۔کوئی دل چھوٹا نہیں‌کرے سب کچھ صحیح ہو جائے گا۔۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں