1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

2020ء: ایپل کا دو نئے آئی فون متعارف کرانے کا اعلان

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏6 جنوری 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ۔2020ء: ایپل کا دو نئے آئی فون متعارف کرانے کا اعلان
    upload_2020-1-6_5-10-21.jpeg
    لاہور: (ویب ڈیسک) 2020ء کا نیا سال شروع ہو گیا ہے، دنیا بھر کی موبائل فون کی کمپنیاں نت نئے موبائل فونز متعارف کرانے کی تیاریاں کر رہی ہیں، انہی تیاریوں میں مصروف ایپل آئی فون بھی سامنے آئی ہے، رواں برس کمپنی نے ایک نہیں بلکہ دو نئے ماڈلز لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے، دونوں ماڈلز ایس ای سیریز کا حصہ ہوں گے۔
    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2020ء میں ایپل 2 نئے ایس ای ٹو ماڈل کے آئی فون لانچ کرنے جارہا ہے، نئے ماڈلز کی سکرینز 5.5 اور 6.1 انچ کی ہوں گی۔

    معروف ٹیکنالوجی تجزیہ کار منگ چی کو کے مطابق مذکورہ ماڈل کا ایس ای 2 پلس اگلے برس یعنی سنہ 2021 میں لانچ کیا جائے گا۔

    منگ چی کو کے مطابق نئے ماڈلز کا بنیادی ڈیزائن آئی فون 8 جیسا ہوگا تاہم اس کے فیچرز اپ گریڈ کیے جارہے ہیں۔

    ایس ای 2 ماڈلز میں تھری ڈی ٹچ فیچرز نہیں ہوں گے، یہ فیچرز آئی فون 11 سے بھی ختم کیے جا چکے ہیں۔ نئے ماڈلز میں ٹچ آئی ڈی فنگر پرنٹ ریڈر ہوگا جبکہ فیس آئی ڈی نہیں ہوگی۔

    علاوہ ازیں اس میں اے 13 چپ اور تھری جی بی ریم ہوگی۔ نئے فونز کے رنگ ممکنہ طور پر سلور، سپیس گرے اور سرخ ہوں گے۔

    گزشتہ برس ستمبر میں ایپل نے آئی فون 11 اور آئی فون 11 پرو لانچ کیے تھے۔ منگ چی کو کے مطابق اب رواں برس ایپل ایک نئے آئی پیڈ پرو اور نئے میک بک کے علاوہ آگمینٹڈ رئیلٹی کا ہیڈ سیٹ بھی لانچ کرے گا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں