1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

121 ملین سال قدیم مکڑی دریافت

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از سموکر, ‏20 جون 2006۔

  1. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    http://www.bbc.co.uk/urdu/science/story ... r_na.shtml
    زمین پر ڈائناسورز کے قدیم زمانے سے ہی مکڑیاں جال بن کر اس میں کیڑے پھانسنے کا کام کررہی ہیں۔
    ماہرین نے 115 سے 121 ملین سال پہلے بنا گیا ایسا جالا دریافت کیا ہے جس میں اب تک مکڑی موجود ہے۔ یہ مکڑی اپنے جالے سمیت ’ایمبر‘ میں پھنسی پائی گئی ہے۔ اس میں پھنسنے کے باعث ہی وہ اور اس کا جالا اتنے برس تک محفوظ رہے ہیں۔

    یہ ایک ایسا مادہ ہے جو درختوں سے نکلتا ہے اور اربوں سال تک اپنی اصلی حالت میں جما رہتا ہے۔

    مکڑی کا جال بن کر کیڑے پکڑنے کا طریقہ شکار پکڑنے کا بہترین طریقہ کہا جاتا ہے۔

    برطانیہ کے ایک سائنسی جریدے نے ایسی مکڑیوں کی دو اقسام بیان کی ہیں۔ فوسل سپائیڈر وہ مکڑیاں ہیں جو زمانہ قدیم سے سپین میں ایمبر کی تہہ میں محفوظ ہوگئیں۔

    زمانہ قدیم کی جنگلی حیات کے مطالعہ کے لیئے ایمبر سائنسدانوں کے لئے انتہائی اہم ثابت ہوا ہے کیونکہ اس ’جواہر‘ نما اس مادے کے اندر کئی کیڑے اور جانور محفوظ ہوکر آج کے سائنسدانوں تک پہنچے ہیں۔

    مانچسٹر یونیورسٹی کے ڈیوڈ پینی کا کہنا ہے کہ اب دریافت ہونے والی مکڑی ایک نئی نسل سے تعلق رکھتی ہے جو آج کی دنیا میں نہیں جانی جاتی تھی۔

    دو اقسام کے ریشم کے استعمال سے یہ ایک ایسا جالا بنتی ہے جو تیزی سے اڑنے والے، بڑے اور مضبوط کیڑوں کو پھانسنے میں کارگر ثابت ہوتا ہے۔

    ایسی مکڑیوں کی زمین پر دو ہزار سے زیادہ اقسام پائی جاتی ہیں۔ مختلف کیڑوں کو پھنسانے کے لیئے مختلف طرح کے جالے بنے جاتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین پر پھولوں کی تعداد بڑھنے سے کیڑوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا جو کہ پھر مکڑیوں کی غزا بنے اور یوں مکڑیوں کی تعداد بھی بڑھ گئی۔

    سائنسدانوں نے محفوظ شدہ ایسی مکڑیاں بھی دریافت کی ہیں جو 350 سے 420 ملین سال قدیم ہیں۔ یہ ڈائناسورز سےبھی پہلے کا زمانہ تھا۔
     
  2. شامی
    آف لائن

    شامی ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    562
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    کیا یہ بات سچ ہے مچھر نیلے رنگ کی طرف ذیادہ جاتے ہیں؟
     
  3. مریم رانی
    آف لائن

    مریم رانی ممبر

    شمولیت:
    ‏31 اگست 2006
    پیغامات:
    63
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    پھر تو آپ کی طرف بھی زیادہ آتے ہونگے :lol:
     
  4. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    کیا بے ساختہ چوٹ ہے :84:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں