1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

11 ستمبر ۔ یوم وفات قائد اعظم محمد علی جناح

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از زاہرا, ‏11 ستمبر 2009۔

موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    السلام علیکم۔ 11 ستمبر 1948 کو ہمارے محبوب قائد ، محسن اعظم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ اس جہان فانی سے پردہ فرما گئے تھے۔
    دعا ہے کہ اللہ سبحانہ تعالی انکے مزار پر بےشمار رحمتیں نازل فرمائے اور انہیں جنت الاعلی میں بلندیء درجات عطا فرمائے۔ آمین
    انکی برسی کے موقع پر بین الاقوامی راہنماؤں کے تاثرات یہاں پیش کرکے حقیر سا تحفہ پیش خدمت ہے۔

    مفتئ اعظم فلسطین سید امین الحسینی

    قائدِ اعظم دسمبر 1946ء میں لندن سے واپسی پر قاہرہ میں ٹھہرے۔یہیں پر اخوان المسلمون کے عظیم رہنما امام حسن البنا شہید بھی آپ سے ملے اور آپ کو قرآن کریم کا ایک نسخہ بھی پیش کیا یہ نسخہ اب بھی مقبرہ قائد کے ساتھ واقع میزیم کی زینت ھے۔ انہی دنوں مفتی اعظم قاہرہ میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ ایک تقریب میں آپ نے قائد کو یوں خراجِ تحسین پیش کیا۔

    " میں نے محمد علی جناح سے گفتگو کی ہے۔ مجھ سے زیادہ برطانوی ملوکیت کا دشمن شاید ہی کوئی ہو۔ میں نے محمد علی جناح کے خیالات کو انگریز دشمنی کی کسوٹی پر پرکھا ہے۔ وہ حقیقتاّ آزادی چاہتےہیں اور آزادی کے لیے انگریز سے مقابلے کا عزم رکھتے ہیں۔ میں ان سے گفتگو کے بعد اس نتیجہ پرپہنچا ہوں کہ جناح صاحب نہ صرف دستوری اور آئینی شخصیت کے حامل ہیں بلکہ انقلابی رہنما بھی ہیں۔ انقلابی افکار و خیالات ان کے دل و دماغ میں راسخ ہو چکے ہیں۔ مجھے اس امر کا یقین ہو گیا ہے کہ ہندوستان کے عوام اپنی آزادی کے لیے برطانوی شہنشاہت اور ہندو سرمایہ داری دونوں کے خلاف لڑنے کا عزم کیے ہوئے ہیں"۔

    پاکستان بننے کے بعد جناب مفتئ اعظم نے فرمایا، "اللہ تعالیٰ نے ہمیں فلسطین کے بدلے میں پا کستان کا خطہ عنایت فرمایا ہے۔"


    مولانا ابوالکلام آزاد
    "قائدِ اعظم محمد علی جناح ہر مسئلے کا ٹھنڈے دل سے جائزہ لیتے تھے اور یہی ان کی کامیابی کا راز ہے" ۔


    فخر الدین علی احمد (سابق صدر بھارت)

    "میں قائدِ اعظم کو برطانوی حکومت کےخلاف لڑنے والی جنگ کا عظیم مجاہد سمجھتا ہوں" ۔


    کلیمنٹ اٹیلی (سابق وزیرِ اعظم برطانیہ )

    "نسب العین "پا کستان" پر ان کا عقیدہ کبھی غیر متزلزل نہیں ہوا اور اس مقصد کے لیے انہوں نے جو انتھک جدو جہد کی وہ ہمییشہ یاد رکھی جائے گی "۔


    مسولینی (وزیرِ اعظم اٹلی )

    "قائدِ اعظم کے لیے یہ بات کہنا غلط نہ ہو گی کہ وہ ایک ایسی تاریخ ساز شخصیت تھے جو کہیں صدیوں میں جا کر پیدا ہوتی ہے" ۔


    بر ٹرینڈ رسل (برطانوی مفکر)

    "ہندوستان کی پوری تاریخ میں کوئی بڑے سے بڑا شخص ایسا نہیں گزرا جسے مسلمانوں میں ایسی محبوبیت نصیب ہوئی ہو" ۔


    مہاتما گاندھی
    "جناح کا خلوص مسلم ہے ۔ وہ ایک اچھے آدمی ہیں ۔ وہ میرے پرانے ساتھی ہیں ۔ میں انہیں زندہ باد کہتا ہوں" ۔


    پنڈت جواہر لال نہرو

    "اگر مسلم لیگ کے پاس سو گاندھی اور دو سو ابوالکلام آزاد ہوتے اور کانگریس کے پاس صرف ایک لیڈر محمد علی جناح ہوتا تو ہندوستان کبھی تقسیم نہ ہوتا "۔


    ماسٹر تارا سنگھ (سکھ رہنما)

    "قائدِ اعظم نے مسلمانوں کو ہندوؤں کی غلامی سے نجات دلائی ۔ اگر یہ شخص سکھوں میں پیدا ہوتا تو اس کی پوجا کی جاتی"۔


    سر ونسٹن چرچل
    برطانوی وزیرِ اعظم "مسٹر جناح اپنے ارادوں اور اپنی رائے میں بے حد سخت ہیں ۔ ان کے رویے میں کوئی لوچ نہیں پایا جاتا۔ وہ مسلم قوم کے مخلص رہنما ہی نہیں سچے وکیل بھی ہیں"۔


    مسز سروجنی نائیڈو
    مسز سروجنی نائیڈو بلبلِ ہند اور سابق گورنر یو پی کے تاثرات قائدِ اعظم کے متعلق۔
    "ایک قوم پرست انسان کی حیثیت سے قائدِ اعظم کی شخصیت قابلِ رشک ہے۔ انہوں نے ذاتی اغراض کے پیشِ نظر کسی شخص کو نقصان نہیں پہنچایا۔ اپنی بے لوث خدمت کے عوض ہندوستان کے مسلمانوں کے لیڈر ہیں ۔ ان کا ہر ارادہ ہر مسلمان کے لیے حرفِ آخر کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ان کا ہر حکم مسلمانوں کا آ خری فیصلہ ہے جس کی انتہائی خلوص کے ساتھ لفظ بہ لفظ تعمیل کی جاتی ہے"۔


    پروفیسر اسٹینلے
    "جناح آف پا کستان" کے مصنف پروفیسر اسٹینلے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا امریکہ اپنے کتاب کے دیباچے میں لکھتے ہیں ۔

    " بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو تاریخ کا دھارا بدل دیتے ہیں اور ایسے لوگ تو اور بھی کم ہوتے ہیں جو دنیا کا نقشہ بدل کر دیتے ہیں اور ایسا تو کوئی کوئی ہوتا ہے جو ایک نئی مملکت قائم کر دے۔ محمد علی جناح ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے بیک وقت تینوں کارنامے کر دکھائے " ۔


    آئیے ۔ قائد اعظم کی روح پاک کی بلندیء درجات کی دعا کے ساتھ ساتھ وطنِ عزیز پاکستان کا وقار اقوام عالم میں سربلندی کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کا پختہ عزم کریں۔

    شکریہ
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    زہرا بہن اس خوبصورت شئیرنگ کے لئے بہت شکریہ

    اللہ تعالی ہمارے قائد کے درجات بلند فرمائے اور ان کے بنائے اس دیس کو سدا سلامت رکھے
     
  3. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    قائد ِ اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ ایک عظیم رہنما ، ایک عظیم لیڈر ، ایک عظیم تاریخ ساز شخصیت تھے۔۔۔۔۔۔۔
    ان جیسا لیڈر پاکستان کو دوبارہ میسر نہیں آسکتا ۔۔۔۔۔۔۔۔

    اللہ رب العزت قائد اعظم اور قائد ملت کو کروٹ کروٹ جنت الفروس میں جگہ عطا فرمائے آمین۔۔ثم آمین۔
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ۔

    اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم
    قل ھو اللہ احد ۔ اللہ الصمد۔ لم یلد ولم یولد ۔ ولم یکن لہ کفواً احد ۔
    اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم

    یا اللہ کریم ! جو پڑھا اسکا ثواب اپنے حبیب کریم :saw: کے صدقے قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی روح‌ کو پہنچا کر انکے درجات مزید بلند فرما۔ آمین ثم آمین

    میڈم زاہرا صاحبہ ۔
    ہم پاکستانیوں کی توجہ اپنے " قائد اعظم " کی برسی کی طرف دلانے کے لیے بہت شکریہ ۔
    جزاکِ اللہ خیرا۔
     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    آمین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  6. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    السلام علیکم ۔

    اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم
    قل ھو اللہ احد ۔ اللہ الصمد۔ لم یلد ولم یولد ۔ ولم یکن لہ کفواً احد ۔
    اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم

    یا اللہ کریم ! جو پڑھا اسکا ثواب اپنے حبیب کریم :saw: کے صدقے قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی روح‌ کو پہنچا کر انکے درجات مزید بلند فرما۔ آمین ثم آمین ​

    بہت اچھا موضوع ہے۔
     
  7. پاکیزہ
    آف لائن

    پاکیزہ ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جولائی 2009
    پیغامات:
    249
    موصول پسندیدگیاں:
    86
    اللہ ہمارے پیارے قائد اعظم کے مقام بلند کرے اور پاکستان کی حافظت کرے۔ آمین
     
  8. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اللہ تعالی ان پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے۔ آمین
     
  9. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    سب کا بےحد شکریہ ۔ :happy:
     
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں