1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

…دلیم ،،، محرم کے مہنے کا خاص پکوان

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏11 نومبر 2016۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    بیف کا قیمہ یا گوشت بوٹی ایک کلو
    دلیہ کٹا ھوا ایک پاؤ
    جو ایک کپ
    چنے کی دال آدھا کپ
    مسور کی لال دال آدھا کپ
    ماش کی دال آدھا کپ
    پیاز چار عدد
    لہسن ادرک پسا ھوا دو ٹیبل اسپون
    لال مرچ دو ٹیبل اسپون
    نمک حسب زائقہ
    دھی ایک کپ
    گرم مصالحہ پسا ھوا ایک ٹیبل اسپون
    تیل دو کپ
    بگھار کے اجزا.....
    تیل یا گھی ایک کپ
    پیاز تین عدد
    گارنشگ کے لیئے....
    ھری مرچ ھرا دھنیا پودینہ لیموں اور باریک کٹی ھوئی ادرک
    ترکیب.....
    جو اور دلیہ اور تمام دالیں دھوکر اتنے پانی میں بگھودیں کہ خوب ڈوب جائیں
    گوشت دھوکر رکھ لیں دھی پھنٹ کر رکھ لیں
    ایک بڑے پتیلے میں تیل ڈال کر پیاز کاٹ کر ڈالیں اور سرخ ھونے دیں
    سنہری ھوجائے تو نکالکر گوشت ڈال کر ھلکی آنچ پر تلیں اور ادرک لہسن ڈال کر بھون لیں پھر
    ساتھ ھی نمک دھی لال مرچ اور پسی ھوئی پیاز اور پسا ھوا گرم مصالحہ ڈال کر خوب بھونیں نمک مرچ چکھ لیں کم لگے تو ڈال لیں دلیہ دالیں جب پھول جائیں تو نمک مرچ کم ھوجاتا ھے
    خوشبو آنے لگے تو اب اتنا پانی ڈال دیں کہ گوشت گل جائے
    چکن گل کر ریشہ ھوجائے گی جبکہ گوشت گل جائے گا یہ ریشہ چکن ہی تیار دلیم کا مزہ دیتی ھے
    گوشت میں پانی ڈال کر ڈھک کر رکھیں اور ایک دوسری پتیلی میں پانی ڈال کر تمام بھیگے ھوئے جو دلیہ دالیں نمک ڈال کر چڑھا دیں
    اور اتنا پکائیں کہ جو پھول جائے اور گل جائے اور دلیہ اور دالیں گل جائیں
    اب قورمے کو دیکھیں گل کر تیار ھو تو دالیں جو دلیہ پانی سمیت قورمہ میں پلٹ دیں اور ایک گھونٹیں سے اسے گھونٹ لیں اور دو کپ ابلتا ھوا پانی ڈال لیں دلیم میں کبھی بھی ٹھنڈا پانی مت ڈالیں چاھے گرم کریں یا پکاتے وقت
    ٹھنڈا پانی ڈالنے سے پانی الگ اور تمام اجزا الگ الگ ھوکر بدمزہ ھوجاتے ھیں
    اب تمام چیزیں یک جان کرکے دم والی آنچ پر رکھ دیں
    ایک کڑاھائی میں بگھار کا تیل اور اگر گھی لیں تو بہت ہی اچھی بات ھے
    اس میں پیاز ڈال کر سنہری کرلیں اور نکال کر ٹشو پر پھیلالیں تاکہ کرسپی ھوجائے اور زراسی تلی ھوئی پیاز اور کڑکڑاتا گھی دم پر رکھے دلیم پر ڈال دیں
    گارنش والی ساری چیزیں بہت باریک کاٹ لیں ھرا دھنیا ھری مرچ پودینہ ادرک لیموں کی قاش
    سب ایک پلیٹ میں رکھیں
    پندرہ منٹ بعد دلیم دم سے ھٹاکر گرم گرم تمام لوازمات کے ساتھ اور گرم تیل یا گھی کے پیش کریں​
     
  2. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    لذیذ اور چٹ پٹی حلیم انتہائی آسان طریقے سے گھر پر تیار کرنے کی ترکیب
    1۔ گوشت ۔ 1کلو
    2۔ تیل ۔ 2کپ
    3۔ پیاز ۔ 1/4کلو 250گرام
    4۔ لہسن ۔ 125گرام
    5۔ ادرک ۔ 75گرام
    6۔ موٹی الائچی ۔ 6سے8عدد
    7۔ دال چینی ۔ 2ڈنڈی
    8۔ کالی مرچ ۔ 1مٹھ
    9۔ لونگ ۔ 1مٹھ
    10۔ تیز پتہ ۔ 4عدد
    11۔ لال مرچ ۔ 4کھانے کے چمچ
    12۔ نمک ۔ 1کھانے کا چمچ
    13۔ ہلدی ۔ 1کھانے کا چمچ
    14۔ پانی ۔ 6کپ
    دالیں
    1۔ دال مسور ۔ 125گرام
    2۔ دال چنا ۔ 125گرام
    3۔ دال مونگ ۔ 125گرام
    4۔ دال ماش ۔ 125گرام
    5۔ چاول ۔ 125گرام
    6۔ گندم ۔ 125گرام

    ترکیب:
    ایک دیگچے میں تیل ڈال کر پیاز ڈال دیں اس کے بعد اس میں ادرک لہسن ڈال دیں اور اس کے بعد گوشت ڈال دیں اور اس کو اچھی طرح بھونیں جب گوشت بھون جائے اور لال مرچ ہلدی نمک ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور اس کے بعد سارے گرم مصالحہ کی پوٹلی بنا کر اس میں ڈال دیں اور اچھی طرح بھونیں اس کے بعد 6کپ پانی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر چھوڑدیں۔
    نوٹ: - چاول+دلیا اور چنے کی دال+ماش کی دال دونوں کو اکٹھا کرکے رات کو بھگو دینا اور چاول اور دال مونگ صبح بھگو دینا۔
    اوراس کے بعد تمام دالوں کا ابال کر گوشت میں مکس کردینا گوشت میں سے ہڈیا ں اور گرم مصالحے کی پوٹلی نکال لینا اس کے بعد دالوں اور گوشت کو اچھی طرح مکس کرکے گرم گرم پیش کریں​
     
    تیسرا انسان نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں