1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

”ہزارہ ٹاﺅن دھماکہ“ کوئٹہ میں نجی ہسپتال پر چھاپہ، 2 زخمیوں سمیت 6 گرفتار

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏4 جولائی 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    ”ہزارہ ٹاﺅن دھماکہ“ کوئٹہ میں نجی ہسپتال پر چھاپہ، 2 زخمیوں سمیت 6 گرفتار
    کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ میں پولیس نے زرغون روڈ پر نجی ہسپتال میں چھاپہ مار کر 6 افراد کو ہزارہ ٹاﺅن دھماکے میں ملوث ہونے کے شبہ میں 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے ہزارہ ٹاﺅن دھماکے کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ گرفتار افراد میں نجی ہسپتال میں زیرعلاج دو زخمی بھی شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کوئٹہ نے بتایا کہ پاک افغان سرحد سے ایک گاڑی میں دھماکہ خیز مواد کوئٹہ لایا جا رہا تھا کہ دھماکہ ہوگیا جس میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو انکے رشتے دار نجی ہسپتال لیکر آئے تھے۔ خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو زخمی اور ان کے چار رشتہ دار گرفتار کر لئے ہیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں