1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

”ضرب عضب“ ملکی بقاءکی جنگ، اب تک 10 جوان شہید، 327 دہشت گرد ہلاک ہوئے: آئی ایس پی آر

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏26 جون 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ آپریشن ”ضرب عضب“ ملکی بقاءکی جنگ ہے، پوری قوم کو کردار ادا کرنا ہو گا، آپریشن چار مراحل میں مکمل ہو گا اور اس دوران ہر طرح کے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ آپریشن ”ضرب عضب“ پر بریفنگ دیتے ہوئے جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ شمالی وزیرستان پاکستان کالعدم تحریک طالبان کا مضبوط ٹھکانہ تھا اور دہشت گردوں کی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا تھا، بویادیگاں اور شوال کے علاقے غیر ملکی دہشت گردوں کے گڑھ ہیں، آپریشن میں کوئی امتیاز نہیں، ہر طرح کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے اور 15 جون سے 25 جون تک 327 دہشت گرد ہلاک اور 45 ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ہیں جبکہ پاک فوج کے 10 جوان شہید اور 7 زخمی چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تازہ کارروائیوں کے دوران آج میرانشاہ کے مضافات میں فضائی حملے کئے گئے جن کے نتیجے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں اور 5 ٹھکانے تباہ کئے گئے ہیں، مزید 7 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں جبکہ 24 دہشت گرد شمالی وزیرستان سے فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ جنرل عاصم باجوہ کے مطابق افغان قیادت سے طالبان کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی درخواست کی تھی تاہم سرحد پر افغانستان کے اقدامات تاحال سامنے نہیں آئے، دہشت گرد افغان سمیں استعمال کر رہے تھے، جنہیں بند کرا دیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے مقامی لوگوں کے مکمل انخلاءکو یقینی بنانے کیلئے ابھی تک زمینی کارروائی شروع نہیں کی۔ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ شمالی وزیرستان آپریشن میں حقانی نیٹ ورک کا بھی خاتمہ کیا جائے گا اور شمالی وزیرستان میں حکومتی رٹ قائم ہو گی، آپریشن کی کامیابی سے ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا، دہشت گردوں کو بلاتفریق نشانہ بنایا جائے گا اور جو بھی ہتھیار اٹھائے گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان کا اندر کا نیٹ ورک بھی ٹوٹ رہا ہے، شوال کے علاقے میں طالبان گروپوں میں بھی لڑائی جاری ہے تاہم حافظ گل بہادر نے ابھی تک سرنڈر نہیں کیا ہے۔
    http://dailypakistan.com.pk/zarb-e-azb/26-Jun-2014/116764
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    کورکمانڈرپشاور کا بیٹاکیپٹن سعدمحاذ جنگ پر پیش پیش
    [​IMG]
    پشاور (نمائندہ خصوصی) کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی کے جواں سال فرزند کیپٹن سعدربانی پاک فوج کی جانب سے وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن کی کمانڈ کررہے ہیں وہ فوج میں صف اول کے بہادر، جری اورنڈر افسرکے طورپرجانے جاتے ہیں اور اسی بناءپر انہیں دہشت گردوں سے نبردآزما ہونے کاٹاسک دیا گیا ہے وہ اس کا کئی روز سے پاک فوج کے آپریشنل معاملات کی نہ صرف کمانڈ کررہے ہیں بلکہ پاک فوج کے اُس ہراول دستے میں شامل ہیں جو دن رات ایک کرکے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کررہا ہے۔ عسکری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کیپٹن سعدربانی کی سربراہی میں فوجی دستے نے گزشتہ 4 روز کے درمیان مجموعی طورپر 36 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جبکہ ان کے 14 ٹھکانے بھی تباہ کئے۔ یہ امردلچسپی سے خالی نہیں کہ کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالدربانی اور ان کے فرزند کیپٹن سعدربانی دونوںکاتعلق پنجاب ریجنل سے ہے۔کورکمانڈرپشاور بھی اپنی سروس کے ابتدائی ایام میں کئی محاذوںپر ملک دشمنوں سے جنگ کرنے کا اعزازرکھتے ہیں اورانہیں بہادری اورجواں مردی کامظاہرہ کرنے پر کئی عسکری تمغوں سے بھی نوازاگیاہے۔ عسکری اورسول شخصیات نے کورکمانڈرپشاورکے فرزند سعدربانی کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ان شخصیات کا کہنا ہے کہ ہم اس بہاد سپوت کی کارروائیوں پر انہیں بھی سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔
    http://dailypakistan.com.pk/zarb-e-azb/26-Jun-2014/116763

     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ان شاء اللہ مستقبل قریب میں پاکستان ان سے پاک ہو جائے گا
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں