1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

”سفارتکار پر تشدد“ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی‘ شدید احتجاج‘ دہلی کا واقعہ پر اظہار افسوس

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏5 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام آباد+ نئی دہلی (نیٹ نیوز+ ایجنسیاں) نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشن کے فرسٹ سیکرٹری ٹریڈ زرغام رضا پر موٹر سائیکل سوار افراد کے تشدد کے واقعہ میں بھارتی پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ ادھر بھارتی خارجہ سیکرٹری رنجن متھائی نے اپنے پاکستانی ہم منصب جلیل عباس جیلانی کو فون کرکے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکار پر تشدد کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی پاکستانی سفارتی عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کریگی۔ قبل ازیں پاکستانی دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گوپال بھاگلے کو طلب کرکے پاکستانی سفارتکار پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ دفتر خارجہ کے حکام نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر پر واضح کیا کہ فرغام رضا پر تشدد ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے دہلی میں پاکستانی ہائی کمشن کے اہلکاروں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے اور پاکستانی سفارتکار پر تشدد کے معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے۔​
    بشکریہ - نوائے وقت
     

اس صفحے کو مشتہر کریں